تھائی لینڈ میں قدرے غیر معروف سیاست دان انوتن چرنویراکل کو نیا وزیرِاعظم منتخب کرلیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نئے وزیراعظم کا انتخاب تھائی لینڈ کی سیاست میں دو دہائیوں سے اثر و رسوخ رکھنے والے شیناواترا خاندان کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوا ہے۔

تھائی لینڈ کی پارلیمان نے بھوماج تھائی پارٹی (Bhumjaithai Party) کے رہنما اور قدامت پسند سیاستدان انوتن چرنویراکل کو ملک کا نیا وزیرِاعظم منتخب کرلیا۔

پارلیمان میں جمعے کو ہونے والی ووٹنگ میں انوتن نے اپنے حریف اور پھیو تھائی پارٹی (Pheu Thai) کے امیدوار چائکاسم نیتیسیری کو شکست دی۔

انوتن نے 311 ووٹ حاصل کیے، جو اکثریت کے لیے درکار 247 ووٹوں سے کہیں زیادہ تھے۔ چائکاسم کو صرف 152 ووٹ ملے جبکہ 27 اراکین نے ووٹنگ سے اجتناب کیا۔

دلچسپ طور پر پھیو تھائی پارٹی کے چند اراکین نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس انوتن کی حمایت کی، جن میں سابق نائب وزیرِاعظم چالرم یوبامرنگ بھی شامل تھے۔

انوتن کو لبرل پیپلز پارٹی کی حمایت بھی حاصل رہی، جس نے حمایت کے بدلے انوتن سے چار ماہ کے اندر عام انتخابات کرانے کا وعدہ لیا ہے۔

باضابطہ طور پر نئی حکومت چند روز میں تب قائم ہوگی جب انہیں ملک کے بادشاہ ماہا وجیرالونگکورن سے باضابطہ تقرری ملے گی۔

انوتن کی وزارتِ عظمیٰ عارضی ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ انھوں نے جلد نئے انتخابات کا اعلان کیا ہے، تاہم ان کی کامیابی شیناواترا خاندان کی سیاسی بالادستی کے خاتمے کی طرف ایک بڑا اشارہ ہے۔

ادھر سیاست پر دہائیوں تک راج کرنے والے شیناواترا خاندان کو بڑا نقصان پہنچایا ہے۔ اس خاندان کے بانی اور سابق وزیرِاعظم تھاکسن شیناواترا جمعے کو ووٹنگ سے چند گھنٹے قبل ہی ملک چھوڑ کر دبئی روانہ ہوگئے تھے۔

ان کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک مقدمہ زیرِ سماعت ہے، جو ان کے جیل سے جلد رہائی کے قانونی جواز سے متعلق ہے۔

عدالت آئندہ ہفتے اس پر فیصلہ سنائے گی۔ اگر فیصلہ ان کے خلاف آیا تو انہیں دوبارہ جیل بھیجا جا سکتا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تھائی لینڈ

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے دوحہ میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ ملاقات ہنگامی عرب اسلامک سمٹ کے موقع پر ہوئی۔

اس موقع پر ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ بھی موجود تھے۔

ملاقات میں وزیر اعظم نے اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔

پاکستان مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ہے

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران سے تعلقات مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ سمٹ نے اسرائیل کو واضح اور متحد پیغام دیا ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے فلسطین پر مؤقف کو سراہا۔

وزیر اعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی رابطہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم شہباز شریف کا قصرِیمامہ میں شاندار استقبال:سعودی ولی عہد سے ملاقات
  • سیاسی مجبوریوں کے باعث اتحادیوں کو برداشت کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری
  • وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
  • معیشت کی مضبوطی کےلیے ڈیجیٹائزیشن ناگزیر ہے،وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان انتہائی اہم ملاقات طے
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان
  • "یہ عرب-اسلامی سمٹ میں واحد ملک ہے جو ایٹمی طاقت ہے " قطر میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریر سے قبل الجزیرہ کے اینکر کی جانب سے پاکستان کا تعارف
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی قطر میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدلعزیز سے ملاقات