خیبرپختونخوا کے 9 جوڈیشل افسران نوکری سے برخاست
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
پشاور:
پشاور ہائی کورٹ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سینئر سول ججز سمیت 9 جوڈیشل افسران کو برخاست کردیا۔
پشاور ہائی کورٹ کے اعلامیے کے مطابق ہائی کورٹ نے ججوں کے خلاف ضابط اخلاق کی خلاف ورزی پر انکوائری شروع کی تھی اور نوکری سے برخاست ہونے والوں میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سینئر سول ججز اور سول ججز شامل ہیں۔
اس حوالے سے کہا گیا کہ انکوائری میں ججوں کے خلاف جرم ثابت ہوا اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے ججوں کو شو کاز جاری کرتے ہوئے صفائی کا موقع دیا۔
پشاور ہائی کورٹ کے مطابق ججز اپنی صفائی ثابت کرنے میں ناکام ہوئے، جس پر چیف جسٹس نے 9 ججوں کو نوکری سے برخاست کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پشاور ہائی کورٹ
پڑھیں:
محکمہ ہاؤسنگ اور CEWRE کے درمیان اہم امور پر مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
سٹی42: محکمہ ہاؤسنگ اور سینٹر آف ایکسیلینس ان واٹر ریسورسز انجینئرنگ (CEWRE) کے درمیان اہم امور پر مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔ یہ معاہدہ یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں منعقدہ تقریب میں سیکرٹری ہاؤسنگ اور ڈائریکٹر CEWRE نے کیا۔
معاہدے کے تحت طلباء کو فیلڈ ٹریننگز، انٹرنشپ پروگرامز اور ریسرچ میں معاونت فراہم کی جائے گی جبکہ محکمہ ہاؤسنگ کے زیر انتظام اداروں کے افسران اور عملے کی استعداد کار بڑھائی جا سکے گی۔ اس معاہدے کے ذریعے وا سا ایجنسیز، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران، الجزاری واٹر اینڈ سینی ٹیشن اکیڈمی کے اہلکار اور دیگر متعلقہ اسٹاف جدید تعلیم اور تحقیق سے مستفید ہو سکیں گے۔ افسران اعلیٰ تعلیم اور ریسرچ کے لیے CEWRE کی سہولتوں سے فائدہ اُٹھائیں گے۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ نوجوان طلباء جدید آئیڈیاز متعارف کروانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور وسائل کی بچت کے لیے تعمیراتی کاموں میں جدید انجینئرنگ حل متعارف کروائے جائیں گے۔ ڈائریکٹر CEWRE نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ طلباء اور افسران دونوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔طلباء نے بھی یقین دہانی کرائی کہ فیلڈ میں عملی تجربے سے ان کے پروفیشنل کیریئر میں یقینی طور پر مدد ملے گی۔
حافظ آباد: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، مرد و خواتین گتھم گتھا