Express News:
2025-11-03@01:57:06 GMT

ریڈ بال کیمپ کا آغاز 9 ستمبر سے این سی اے میں ہو گا

اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT

نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) لاہور میں ریڈ بال کیمپ نو ستمبر سے شروع ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق 20 روزہ کیمپ میں 11 کھلاڑی شریک ہوں گے جن میں بابر اعظم، عبداللہ شفیق، ساجد خان اور کامران غلام شامل ہیں۔

ان کے علاوہ علی رضا، اذان اویس، محمد علی، محمد حریرہ، محمد سلمان، روحیل نذیر، اور شامل حسین بھی کیمپ کا حصہ ہوں گے۔

کھلاڑی آٹھ ستمبر کو رپورٹ کریں گے۔ کیمپ 28 ستمبر تک جاری رہے گا۔

عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ اظہر محمود کیمپ کی نگرانی کریں گے جبکہ این سی اے کوچز اور اسٹاف معاونت کرے گا۔

ٹریننگ این سی اے میں ہوگی، کھلاڑی سناریو بیسڈ میچز بھی کھیلیں گے۔

NCA red-ball camp from Tuesday

Details here ⤵️ https://t.

co/fOEvmzhcVy

— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 6, 2025

 

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ٹیوٹا کے فائر الارم اور فائر پروٹیکشن ٹیکنیشنز کے بیرون ملک تربیتی پروگرام کا آغاز

سٹی42: ٹیوٹا کے 100 سے زائد فائر الارم اور فائر پروٹیکشن ٹیکنیشنز کو بیرونِ ملک بھجوانے کے لیے تربیتی پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ریلوے روڈ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ایس ڈی جی اختر عباس بھروانہ، ڈی جی عامر عزیز اور اے ڈی جی معاذ سلیم بھی موجود تھے۔

طلباء کو تربیت براہِ راست ایمپلائرز کے نمائندے فراہم کریں گے۔ چئیرمین ٹیوٹا نے کہا کہ یہ اقدام طلباء کو بیرونِ ملک روزگار فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ محمد ساجد کھوکھر کے مطابق طلباء دو ماہ کی تربیت مکمل کرنے کے بعد سعودی عرب میں ملازمت کریں گے، جہاں وہ ماہانہ 2000 سے 2200 ریال کما سکیں گے۔

فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست

چئیرمین ٹیوٹا نے مزید کہا کہ تربیت فیلڈ میں فائر الارم ٹیکنیشن اور فائر پروٹیکشن ٹیکنیشن کے عملی کام کے حوالے سے دی جائے گی تاکہ طلباء کو پیشہ ورانہ مہارت حاصل ہو اور وہ بین الاقوامی معیار کے مطابق کام کر سکیں۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • ٹھٹھہ: بریگیڈیئر (ر)خادم جتوئی ، سابق سیکرٹری صحت ڈاکٹر نسیم غنی ودیگر فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کررہے ہیں
  • ریاض سیزن میں بین الاقوامی ہم آہنگی کا رنگ، سویدی پارک میں مختلف ممالک کے ثقافتی ویک کا آغاز
  • نئی نجی ایئرلائن کا شاندار آغاز
  • ایمباپے رونالڈو کے بعد گولڈن بوٹ حاصل کرنے والے ریال میڈرڈ کے پہلے کھلاڑی بن گئے
  • اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے کام کا آغاز کردیا گیا
  • ملک بھر میں اسمارٹ میٹرنگ اصلاحات کا آغاز کردیا گیا
  • امریکا اور بھارت کے درمیان 10 سالہ دفاعی معاہدہ، خطے میں نئی صف بندی کا آغاز
  • زوبین گارگ کی اہلیہ نے شوہر کے ہاتھ سے لکھا ہوا آخری خط شیئر کردیا
  • ٹیوٹا کے فائر الارم اور فائر پروٹیکشن ٹیکنیشنز کے بیرون ملک تربیتی پروگرام کا آغاز
  • سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 6 ارب 39 کروڑ تقسیم، امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں، انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی: مریم نواز