ایمان کی رجب بٹ کے گھر واپسی ، علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT
پاکستان کے مشہور اور متنازع یوٹیوبر رجب بٹ حالیہ دنوں اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے خبروں میں رہے۔ سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ان کی اپنی اہلیہ ایمان رجب سے علیحدگی ہو گئی ہے، تاہم اب حقیقت سامنے آ گئی ہے۔
7.3 ملین سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والے رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب حال ہی میں سسرال واپس پہنچی ہیں جہاں ان کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ والدین اور بہن غزل نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تمام قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا۔
اس موقع پر رجب بٹ نے ویڈیو کال کے ذریعے اپنے اہلِ خانہ اور ایمان سے بات کی اور سب کے سامنے اہلیہ سے معافی مانگی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چند ماہ میں جو مسائل رہے، اس وجہ سے وہ اپنی خوشیوں کو فالوورز کے ساتھ شیئر نہیں کر سکے۔
ایمان نے بھی خوشخبری سنائی کہ وہ اور رجب جلد والدین بننے والے ہیں، اور مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی۔
سوشل میڈیا پر ایمان کی واپسی کا بھرپور خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔ صارفین نے ایمان کے صبر، حوصلے اور گھر بچانے کے عزم کو سراہا۔ ایک صارف نے کمنٹ کیا: “ایمان جی کو ہمیشہ خوش رکھیں، یہ بہت نیک اور پاکیزہ انسان ہیں۔” ایک اور نے لکھا: “گھر عورتیں بچاتی ہیں، مردوں میں یہ ہنر نہیں ہوتا۔”
یوں، علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں اور رجب و ایمان نے نہ صرف اپنی نئی شروعات کا اعلان کیا بلکہ آنے والی خوشخبری سے مداحوں کے دل بھی جیت لیے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکی وزیر خارجہ اسرائیلی دورے سے واپسی پر عجلت میں دوحہ پہنچ گئے؛ اہم پیغام پہنچایا
اسرائیل کے دورے سے واپسی پر امریکی وزیر خارجہ اچانک دوحہ پہنچ گئے جہاں انھوں نے قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیراعظم محمد بن عبد الرحمان الثانی سے ملاقاتیں کیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دورہ بہت عجلت میں ترتیب دیا گیا۔ ایک گھنٹے سے کچھ کم وقت کے لیے جاری رہنے والی اس ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے قطر کی سلامتی اور خود مختاری کے لیے بھرپور حمایت کا وعدہ کیا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ مارکو روبیو نے امریکا اور قطر کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کی تصدیق کی اور غزہ میں جنگ کے خاتمے اور تمام یرغمالیوں کو وطن واپس لانے کی کوششوں پر قطر کا شکریہ ادا کیا۔
مارکو روبیو نے اس سے قبل خود یہ کہا تھا کہ دوحہ میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کے باوجود امریکا اور قطر جلد دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے کام کریں گے۔
وزیر خارجہ مارکو روبیو نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ قطر سے ثالث کا کردار ادا کرتے رہنے کی اپیل کریں گے جیسا وہ ماضی میں کرتے آئے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ اگر دنیا میں کوئی ایسا ملک ہے جو مذاکرات کے ذریعے جنگ کو ختم کرنے میں مدد کر سکتا ہے تو وہ صرف قطر ہے۔
مارکو روبیو کے اس دورے نے قطر کو اس بات کا یقین دلانے کی بھی کوشش ہے کہ اسرائیلی حملوں نے اس کے کلیدی اتحادی کی طرف سے خلیجی امارات کے ساتھ سکیورٹی کے وعدوں کو نقصان پہنچایا۔
خیال رہے کہ صحافیوں سے گفتگو میں قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ ان کا ملک امریکی حمایت کو سراہتا ہے لیکن یقیناً اس حملے نے ہمارے اور امریکا کے درمیان دفاعی معاہدوں کی ضرورت کو مزید تیز کر دیا۔
یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل اسرائیل نے دوحہ میں حماس کی اعلیٰ قیادت کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ غزہ جنگ بندی معاہدے کی امریکی تجویز پر مشاورت کر رہے تھے۔
اسرائیلی حملے میں حماس کی قیادت محفوظ رہی البتہ الخلیل الحیا کے بیٹے سمیت 6 افراد شہید ہوگئے تھے۔