محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ گزشتہ روز شمال مغربی مدھیہ پردیش اورملحقہ مشرقی راجستھان پرموجود ہواکا کم دباؤ اب مزید طاقتور ہوکر  سندھ پرموجود ہے جس کے زیر اثر کراچی میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری کردہ پیش گوئی کے مطابق ہوا کا ایک کم دباؤ کل شمال مغربی مدھیہ پردیش اورملحقہ مشرقی راجستھان پرموجود تھا جوکہ اب مزید طاقتور ہو کرجنوب مشرقی راجستھان (انڈیا) اور ملحقہ سندھ پرموجود ہے۔

بیان کے مطابق اس سسٹم کی وجہ سے صوبہ سندھ کے مشرقی علاقوں میں طاقتورمون سون ہوائیں اثرانداز ہونے کا امکان ہے، کل شام سے11ستمبرتک کراچی ڈویژن میں وقفے وقفے کے ساتھ تیزہواوں اورگرج چمکے ساتھ درمیانی وموسلادھاربارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ تیز اسپیلز کی وجہ سے کراچی سمیت دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں اربن فلڈنگ (شہری سیلاب) کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

بیان کے مطابق آج شام سے 10 ستمبر تک تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، خیرپور، شہید بےنظیرآباد، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہیار، حیدرآباد، ٹھٹھ، بدین، سجاول اور جامشورو کے اکثر مقامات پر گرج چمک اور تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار اورشدید موسلادھاربارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، گھوٹکی میں آج سے 10 ستمبرتک تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں درمیانی شدت اورکہیں موسلادھاربارشوں کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے تاہم آج دریائے سندھ میں گڈو کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آنے کی توقع ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات کا امکان ہے کے مطابق کے ساتھ

پڑھیں:

ای چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد دستی چالان کا سلسلہ ختم ہوگیا: ڈی آئی جی ٹریفک

ویب ڈیسک : ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ شہر میں ای چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد ہاتھ سے چالان کاٹنے کا سلسلہ مکمل طور  پر ختم ہوگیا ہے۔ 

 آئی جی سندھ کی زیر صدارت فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ 

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ 27 اکتوبر سے فیس لیس ای ٹکٹنگ سہولت کا باقاعدہ نفاذ کیا جاچکا، روڈ سیفٹی یقینی بنانے کے لیے کراچی ٹریفک مینجمنٹ بورڈ کا قیام ناگزیر ہے۔

فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست

اجلاس میں سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی فیس لیس ای چالان متعارف کرانےکے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہدایت کی کہ بغیر نمبر پلیٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ 

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے اجلاس میں بتایا کہ فیس لیس ٹکٹنگ کے نفاذ کے بعد دستی چالان کا سلسلہ مکمل طور پر ختم ہوگیا ہے۔

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • نمبر پلیٹس کی تبدیلی،گاڑی مالکان کو مزید دو ماہ کی مہلت مل گئی
  • محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود دباؤ سے متعلق 11 ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا
  • سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بنوانے کی تاریخ میں مزید 2 ماہ کی توسیع
  • سندھ : گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید 2 ماہ کا اضافہ  
  • نیویارک میں موسلادھار بارش سے تباہی‘ 2افراد ہلاک
  • نیویارک میں طوفانی بارش سے ہلاکتیں
  • سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید توسیع کردی گئی
  • کراچی میں آج ہلکے زلزلے محسوس کیے گئے
  • کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، محکمہ موسمیات
  • ای چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد دستی چالان کا سلسلہ ختم ہوگیا: ڈی آئی جی ٹریفک