کراچی:

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ڈیمز اور بیراجز پر پانی میں کمی بیشی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، سندھ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مکمل الرٹ ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پنجند بیراج کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج دونوں 306,740 کیوسک ہیں، کچے کے علاقوں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 12,449 افراد محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو چکے ہیں، مجموعی طور پر 121,769 لوگ کچے کے علاقوں سے محفوظ جگہوں کو منتقل ہو چکے ہیں۔

 شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کے قائم کردہ 155 فکسڈ اور موبائل ہیلتھ کیمپس میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 5,848 کو طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، فکسڈ اور موبائل ہیلتھ کیمپس میں اب تک 33,803 کو علاج کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14,495 مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، ابھی تک 360,777 ممکنہ سیلاب کے پیش نظر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، چوبیس گھنٹوں کے دوران 64,487 مویشیوں کی ویکسینیشن اور علاج کیا گیا ہے، مجموعی طور پر اب تک 820,811 مویشیوں کی ویکسینیشن اور علاج کیا جا چکا ہے،

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ٹرمو بیراج پر آمد و اخراج 412,992 کیوسک، تونسہ بیراج پر آمد 238,312 کیوسک اور اخراج 224,872 کیوسک ہے،  گڈو بیراج پر آمد 360,976 کیوسک اور اخراج 325,046 کیوسک، سکھر بیراج پر آمد 329,648 کیوسک اور اخراج 278,398 کیوسک رکارڈ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ کوٹری بیراج پر آمد 237,922 کیوسک اور اخراج 215,567 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، تربیلا ڈیم 100 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 87 فیصد بھر چکا ہے، خانپور، راول اور سملی ڈیم میں بھی پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے، حکومت سندھ کی پانی کی اتار چڑھاؤ کی صورتحال کی  مسلسل نگرانی کر رہی ہے، خانکی، قادرآباد، پنجند، اسلام اور میلسی سائفن پر درمیانے درجے کا، جبکہ گڈو، سکھر، کوٹری پر نیچلے درجے کا سیلاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے ذریعے ریسکیو اور امدادی کارروائیاں تیز کر دی ہیں،  انہوں نے کہا کہ ریسکیو ٹیمیں، کشتیاں اور دیگر سہولیات متاثرہ علاقوں میں پہلے ہی بھیجی جا چکی ہیں، مزید امدادی اشیاء بھی بھیجی جا رہی ہیں، سدھ کے مختلف اضلاع کے لئے مزید 22 کشتیاں فراہم کی گئی ہیں، آٹھ کشتیاں کمشنر آفس سکھر، چار کشتیاں کمشنر آفس لاڑکانہ، چار کشتیاں کمشنر آفس شہید بینظیر آباد، پانچ کشتیاں پاکستان نیوی سکھر اور ایک او بی ایم ریسکیو 1122 حیدرآباد کو فراہم کی گئی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح عوام کی حفاظت اور ان کی فوری مدد ہے، عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو اداروں سے فوری رابطہ کریں، سندھ حکومت اپنے عوام کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑے گی اور ہر قدم پر ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شرجیل انعام میمن کیوسک اور اخراج فراہم کی گئی سندھ حکومت نے کہا کہ انہوں نے چکا ہے

پڑھیں:

وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ
  • رائل کمیشن کی مکہ کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اہم پیشرفت
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن