سری لنکا کو دوسرے ٹی20 میں شکست، زمبابوے نے سیریز برابر کرلی
اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT
HARARE:
زمبابوے نے سری لنکا کو ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
ہرارے میں کھیلے گئے دوسرے ٹی20 میں میزبان زمبابوے نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور یہ فیصلہ درست ثابت ہوا اورمہمان ٹیم کے بلے باز ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور 100 رنز کا ہدف بھی نہ دے سکے۔
سری لنکا کی پوری ٹیم 18 ویں اوور میں صرف 80 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کامل مشرا نے سب سے زیادہ 20 رنز بنائے، جس کے لیے انہوں نے 20 گیندوں کا سامنا کیا اور 4 چوکے لگائے۔
کپتان چریتھ اسالینکا نے 18 اور داسن شناکا نے 15 رنز بنائے، ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز دہرے ہندسے کو عبور نہیں کر پایا۔
زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے نپی تلی بولنگ کی اور 11 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، بریڈ ایوانز بھی 3 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔
ایک آسان ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کا آغاز بھی اتنا اچھا نہیں تھا اور 20 رنز پر پہلی وکٹ گری جب تادیواناشے مارومانی 17 رنز بنا کر چمیرا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
چمیرا نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوپنر برائن بینیٹ اور سکندر رضا کو آؤٹ کیا جنہوں نے بالترتیب 19 اور 2 رنز بنائے اور سین ولیمز صفر پر آؤٹ ہوئے۔
رائن برل اور تاشینکا موسیکیوا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بالترتیب 20 اور 21 رنز بنا کر ٹیم کو 15 ویں اوور کی دوسری گیند پر باآسانی 84 رنز بنا کر ٹیم کو 5 وکٹوں سے فتح دلائی۔
سکندر رضا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
زمبابوے نے 5 وکٹوں سے فتح کے ساتھ سیریز 1-1 سے برابر کردی جبکہ سری لنکا نے پہلا میچ 4 وکٹوں سے جیت لیا تھا جبکہ تیسرا اور آخری میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: زمبابوے نے سری لنکا وکٹوں سے
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔