ABUJA:

نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو کے سرحدی علاقے کے ایک گاؤں دارل جمال میں شدت پسندوں کی ایک وحشیانہ کارروائی میں 53 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 7 فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے گاؤں میں داخل ہو کر بے رحمی سے فائرنگ کی اور کئی مکانات کو آگ لگا دی۔

شدت پسندوں نے 20 سے زائد مکانات اور 10 بسوں کو بھی تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں افراتفری اور خوف کا ماحول پیدا ہو گیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دارل جمال کے مکین جو طویل عرصے تک بے گھر ہو چکے تھے حالیہ چند مہینوں میں اپنے گاؤں واپس آئے تھے۔

مقامی افراد کے مطابق یہ حملہ اتنی شدت سے ہوا کہ اس نے نہ صرف انسانی زندگیوں کو نقصان پہنچایا بلکہ علاقے کی معیشت اور روزمرہ کی زندگی بھی بری طرح متاثر کی۔

نائجیریا کی فوج نے اس حملے کے بعد اعلان کیا کہ دہشت گرد تنظیموں، بشمول بوکو حرام اور دیگر شدت پسند گروپوں کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، لیکن اس حملے نے حکومت کی سکیورٹی پالیسیوں پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

نائجیریا میں شدت پسند گروہ خاص طور پر بوکو حرام اور اس سے جڑے گروہ طویل عرصے سے ریاست کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے ان گروپوں کے خلاف کارروائیاں تو کی جا رہی ہیں، تاہم شدت پسندوں کے حملوں میں کمی آنے کے بجائے مزید شدت دیکھنے کو مل رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

معاہدہ ہوگیا، امید ہے اب دہشتگردی کی کارروائیاں نہیں ہوں گی: عطا تارڑ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاکہ معاہدہ طے پاگیا امید ہے اب دہشت گرد کارروائیاں نہیں ہوں گی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ افغان طالبان کو یہ بات ماننا پڑی کہ دہشت گرد کارروائیاں بند ہوں گی، جنگ بندی میں افغان طالبان کی جانب سے فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں بھی شامل ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے فریق کے خلاف سزا کا تعین کیا جائے گا، آنے والے دنوں میں امن قائم ہوگا، پوری دنیا کو پتہ ہے کہ پاکستان پر حملے ہو رہے تھے، پاکستان کیخلاف دہشت گردوں کو سپورٹ کیا جارہا تھا۔

حکومت کا نیٹ میٹرنگ کی قیمت میں بڑی کمی پرغور

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے موقف کی تائید اور بیانیہ کی جیت ہے۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • یوکرین پرروسی فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک،بلیک آئوٹ
  • سوڈان،خونریز جنگ، والدین کے سامنے سینکڑوں بچے قتل، اجتماعی قبریں و لاشیں
  • ہنگو : پولیس کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی
  • امریکی صدر کے حکم پر کیریبین میں منشیات بردار کشتی پر حملہ، 3 افراد ہلاک
  • روس کے یوکرین پر فضائی حملے، 2 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک
  • کیریبین میں مبینہ منشیات سے بھری کشتی پر امریکا کا حملہ، 3 افراد ہلاک
  • محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود دباؤ سے متعلق 11 ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا
  • سوڈان: دارفور ریجن میں خونریز کارروائیاں، رواں ہفتے 1500 شہری ہلاک
  • معاہدہ ہوگیا، امید ہے اب دہشتگردی کی کارروائیاں نہیں ہوں گی: عطا تارڑ
  • افغانستان سے دراندازی ناکام،  نور ولی کے نائب سمیت 4 خوارج ہلاک: بلوچستان میں 18 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد مارے گئے