مائیکروسافٹ کا کلاؤڈ پلیٹ فارم متاثر، کیبل کٹنے کے واقعات ہفتے میں کتنی بار ہوتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ اس کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ پلیٹ فارم کے نیٹ ورک ٹریفک میں مشرق وسطیٰ کے کچھ حصوں میں تاخیر میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ ریڈ سی (بحیرہ احمر) میں زیر سمندر فائبر آپٹک کیبلز کا کٹنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 45 ہزار کلومیٹر طویل دنیا کی تیز رفتار انٹرنیٹ کیبل پاکستان پہنچ گئی
مائیکروسافٹ نے کیبلز کے کٹنے کی وجہ کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں دی تاہم بتایا کہ اس کا نیٹ ورک ہفتے سے متاثر ہو رہا ہے۔
کمپنی کے ایک بیان میں کہا گیا کہ وہ نیٹ ورک ٹریفک جو مشرق وسطیٰ سے گزر کر نہیں آتی اس پر کوئی اثر نہیں پڑا۔
انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی پر اثراتانٹرنیٹ رسائی کی نگرانی کرنے والی تنظیم نیٹ بلاکس نے بتایا ہے کہ ریڈ سی میں زیر سمندر کیبلز کی کئی کٹوتیوں کی وجہ سے بھارت، پاکستان اور دیگر کئی ممالک میں انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہوئی ہے۔
ریڈ سی کے ذریعے گلوبل انٹرنیٹ اور ٹیلی کام کیبلز کی بندرگاہی راستے استعمال ہوتے ہیں لیکن یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سنہ 2023 کے آخر سے گزرنے والے تجارتی جہازوں پر حملوں نے کیبلز کی حالت کے حوالے سے تشویش بڑھا دی ہے۔
مزید پڑھیے: بہتر انٹرنیٹ سروس: کیا ’2 افریقہ کیبل‘ شارک سے محفوظ رہے گی؟
حوثی گروپ نے ان حملوں کو اسرائیل فلسطین جنگ کے تناظر میں فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی قرار دیا ہے۔
کیبلز کی حفاظت اور اہمیتدنیا بھر میں تقریباً 1.
انٹرنیشنل کیبل پروٹیکشن کمیٹی کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ تقریباً 150 سے 200 کیبل کے حادثات ہوتے ہیں یعنی ہفتے میں تقریباً 3 واقعات رونما ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں مزید 3 سب میرین کیبلز لگائی جائیں گی، شزہ فاطمہ
زیادہ تر نقصانات ماہی گیری، اینکرنگ اور قدرتی عوامل جیسے کہ پرانا ہونا، رگڑ اور آلات کی خرابی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انٹرنیٹ کیبل دنیا بھر میں کیبل کٹنگ واقعات زیر زمین انٹرنیٹ کیبل مائیکرسافٹ کلاؤڈ کمپیوٹنگ پلیٹ فارمذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرنیٹ کیبل دنیا بھر میں کیبل کٹنگ واقعات زیر زمین انٹرنیٹ کیبل انٹرنیٹ کی کیبلز کی ہوتے ہیں کی وجہ
پڑھیں:
پاکستان ٹی وی کی لانچنگ، وزیراعظم شہباز شریف نے افتتاح کردیا
ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہباز شریف کا پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کا دورہ، پاکستان ٹی وی کی لانچنگ، وزیراعظم شہباز شریف نے افتتاح کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹی وی کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا، پاکستان ٹی وی وزارت اطلاعات پی ٹی وی کی سربراہی میں کام کرے گا
پی ٹی وی ورلڈ کو پاکستان ٹی وی کا نیا نام دیا گیا ہے
پاکستان ٹی وی انگریزی زبان میں پاکستان کی عالمی دنیا میں حکومت پاکستان کا موقف دے گا
پاکستان ٹی وی کا مقصد بھارتی پروپگینڈہ کا بھرپور دفاع کرنا ہے
پاکستان ٹی وی عالمی دنیا اور بالخصوص خطے کہ بدلتی صورتحال پر خبریں، تجزیے اور اہم معلومات دے گا
حکومتی پالیسیوں اور ریاست پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر لانے میں اس پلیٹ فارم کا اہم کردار ہو گا
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹی وی کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا
وزیراعظم نے انگریزی چینل پر اپنا خصوصی انٹرویو بھی ریکارڈ کروایا
پاکستان ٹی وی وزارت اطلاعات پی ٹی وی کی سربراہی میں کام کرے گا
پاکستان ٹی وی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو بھی بھرپور طریقے سے لانچ کیا گیا ہے
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر پاکستان ٹی وی اپنی بھرپور نمائندگی بھی کرے گا
وزیراعظم نے وزراء اور حکومتی ترجمانوں کو پاکستان ٹی وی میں بھرپور نمائندگی کی بھی ہدایات کی ہیں
پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار