ایپل نے اپنے نئے موبائل آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 26 کی ریلیز کی تاریخ کا عندیہ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آئی فون 17 سیریز میں سم سلاٹ نہیں ہوگی؟

اس کا انتظار صارفین ایک عرصے سے کر رہے تھے تاہم اب بتایا گیا ہے کہ اس کا باضابطہ اجرا 16 ستمبر 2025 کو متوقع ہے۔

شیڈول

ایپل کمپنی اپنی روایت کے مطابق 9 ستمبر 2025 کو ایک بڑا ایونٹ منعقد کرے گی جس میں  آئی فون 17 سیریز کی رونمائی بھی کی جائے گی۔ اس کے تقریباً ایک ہفتے بعد  آئی او ایس 26 تمام صارفین کے لیے ریلیز کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے: آئی فون پر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خبر، اہم الرٹ جاری ہوگیا

یہی طرز عمل ایپل نے سنہ 2024 میں آئی او ایس 18 کے ساتھ بھی اختیار کیا تھا جسے ایونٹ کے ایک ہفتے بعد لانچ کیا گیا تھا۔

کن فونز کو آئی او ایس 26 ملے گا؟

آئی او ایس 26 ان تمام  آئی فونز پر دستیاب ہوگا جو 11  آئی فون یا اس کے بعد کے ماڈل ہوں گے۔

مزید پڑھیں: آئی فون ایکس فولڈ صارفین کو کب دستیاب ہوگا، پاکستان میں قیمت کیا ہوگی؟

ایپل انٹیلیجینس جیسے جدید فیچرز صرف جدید ترین ماڈلز پر دستیاب ہوں گے۔ خاص طور پر وہ جو آئی فون 17 پرو جیسے ٹاپ ٹئیر ڈیوائسز ہوں۔

آئی او ایس 26  کی اہم خصوصیات

لیکوئیڈ گلاس  ڈیزائن لینگوئج۔ نیا یوزر انٹرفیس متعارف کرایا جا رہا ہے جو شفاف، ہموار اور جدید ہوگا۔ فوٹوز ایپس کو ری ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ استعمال کو مزید آسان اور دیدہ زیب بنایا جا سکے۔

اب صارفین گروپ چیٹ کے لیے مختلف پس منظر منتخب کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ گروپ چیٹس میں پولز بنانے کا آپشن بھی شامل کیا گیا ہے۔

عوامی بیٹا ورژن دستیاب لیکن احتیاط ضروری

آئی او ایس 26 کا پبلک بیٹا ورژن فی الحال دستیاب ہے لیکن ایپل نے مشورہ دیا ہے کہ اسے اپنے مین فون پر انسٹال نہ کریں کیونکہ اس میں بگز یا تکنیکی خامیاں موجود ہو سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: آئی فون 17 سیریز کی رونمائی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

حال ہی میں 9واں بیٹا ورژن ریلیز کیا گیا ہے جس میں اسٹیبلیٹی اور بگ فکسز پر توجہ دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: آئی فون کے بعد اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی ایڈوب فوٹوشاپ بالکل مفت دستیاب

واضح رہے کہ آئی او ایس 26 ایک بڑا اور جدید اپڈیٹ ہے جو ڈیزائن اور فیچرز دونوں لحاظ سے ایپل کے سسٹمز میں ایک نیا تجربہ لانے والا ہے۔16  ستمبر 2025 کو اس کی ریلیز کا امکان ہے جبکہ بیٹا ورژن فی الحال تجربے کے لیے دستیاب ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی او ایس 26 آئی فون ایپل آئی فون ایپل موبائل آپریٹنگ سسٹم.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی او ایس 26 ا ئی فون ایپل ا ئی فون ایپل موبائل آپریٹنگ سسٹم ا ئی او ایس 26 ا ئی فون 17 بیٹا ورژن کیا گیا گیا ہے کے لیے

پڑھیں:

واٹس ایپ میں بیک-اَپ کیلئے اب کوئی پاسورڈ کی ضرور نہیں، نیا طریقہ متعارف

واٹس ایپ نے اپنی چیٹ بیک‌اپ سیکیورٹی میں نیا طریقہ متعارف کروایا ہے، جس میں پاسورڈ کی اب ضرورت نہیں رہے گی۔ 

پرانے طریقے میں اگر آپ چیٹ بیک‌اپ کو اینڈ-ٹو-اینڈ انکرپشن کے تحت محفوظ کرنا چاہتے تھے، تو آپ کو یا تو ایک استعمال کنندہ منتخب کردہ پاسورڈ دینا پڑتا تھا یا 64 ہندسوں والی انکرپشن کیی جنہیں یاد رکھنا بہت مشکل ہوتا تھا۔ 

لیکن اب واٹس‌ ایپ نے “پاسکی (passkey)” نامی طریقہ متعارف کروایا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو طویل پاسورڈ لکھنے یا یاد رکھنے کی ضرورت کم پڑے گی۔  بایومیٹرک تصدیق جیسے فنگر پرنٹ، چہرے کی شناخت یا اسکرین لاک کوڈ استعمال ہو سکتا ہے۔ 

پاسکیز محفوظ طور پر یوزر کے ڈیوائس یا پاسورڈ مینیجر میں اسٹور ہوتی ہیں، اس کا مطلب ہے کہ آپ کو پاسورڈ بھول جانے کی حالت میں مکمل رسائی کھونے کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔ 

یہ فیچر ابھی تمام یوزرز کو نہیں دیا گیا بلکہ بیٹا ورژن میں دستیاب ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ عام صارفین کو بھی دستیاب ہوگا۔ 

متعلقہ مضامین

  • ایپل واچ صارفین کیلیے خوشخبری:واٹس ایپ کا نیا ورژن آزمائشی مرحلے میں داخل
  • ایپل واچ کیلئے واٹس ایپ ورژن کی آزمائش
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کا اعلان اسلام آباد سے نہیں، کشمیر سے ہوگا، بلاول
  • نئے وزیراعظم کا اعلان کشمیر سے ہوگا؛ بلاول بھٹو
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کے نام کا اعلان اسلام آباد سے نہیں بلکہ کشمیر سے ہوگا، بلاول بھٹو
  • پاک افغان تعلقات کے حوالے سے نیا فورم دستیاب ہوگا،وزیر اطلاعات
  • ’’اسٹرینجر تھنگزکےآخری سیزن کا سنسنی خیز ٹریلر جاری،ریلیز کی تاریخوں کا اعلان
  • واٹس ایپ میں بیک-اَپ کیلئے اب کوئی پاسورڈ کی ضرور نہیں، نیا طریقہ متعارف
  • وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں کا پہلا ای چالان معاف کرنے کا اعلان کردیا
  • ’اسٹرینجر تھنگز‘ سیزن 5 کب ریلیز ہوگی؟ نیٹ فلکس نے اعلان کردیا