دریا کے قریب قائم نجی سوسائٹیز سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کررہے ہیں، رانا تنویر
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
دریا کے قریب قائم نجی سوسائٹیز سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کررہے ہیں، رانا تنویر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز
شرقپورشریف (آئی پی ایس )وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ دریا کے قریب قائم نجی سوسائٹیز سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی تیار کررہے ہیں۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا سیلاب زدہ علاقے کا دورہ اور صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ اڑتیس سال بعد تباہ کن سیلاب آیا ہے، انڈیا نے بغیر اطلاع کے پانی چھوڑا، تمام انتظامیہ فوج اور سول اداروں نے مل کر کام کیا ہے،پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کو جانوروں کی خوراک، ادویات اور راشن فراہم کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کررہی ہیں، صوبائی حکومت دریا کے علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کیلئے حکمت عملی بنارہی ہے۔رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ نجی سوسائٹیز جو دریا کے قریب بن رہی ہیں ان سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے انہیں ختم کیا جائے گا، سیلاب کی وجہ سے سبزیوں کی دستیابی کم ہوئی ہے۔وفاقی وزیر زرعی پیدوار نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مصنوعی مہنگائی کو فوری کنٹرول کریں، سیلابی پانی اترنے کے بعد نقصانات کا اندازہ لگا کر ریلیف پیکیج دیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل ہوگی عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل ہوگی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن ہوگئے وفاقی وزرا، حکومتی شخصیات سمیت پاکستانیوں کا موبائل سمز کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر لیک پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاون، 75ہزار سے زائد میٹرک ٹن گندم ضبط ملک میں پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ 24 لاکھ ایکڑ سے متجاوزCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حکمت عملی تیار نجی سوسائٹیز دریا کے قریب رانا تنویر
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد تک اضافہ
ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو ایک بڑی خوشخبری سنا دی، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سرکاری ملازمین کی ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے یہ سمری منظوری کے لیے کابینہ کو ارسال کی تھی جسے کابینہ نے باضابطہ طور پر منظور کر لیا، اس فیصلے کے تحت گریڈ ایک سے 22 تک کے تمام وفاقی ملازمین کو ہاؤس رینٹ سیلنگ میں یکساں اضافہ ملے گا۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے قومی خزانے پر تقریباً 12 ارب روپے کا مجموعی مالی بوجھ پڑے گا تاہم اس سے وفاقی ملازمین کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دوران خاطر خواہ ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ اضافہ ملازمین کے لیے ایک طویل عرصے سے زیرِ التوا مطالبے کی تکمیل ہے جس سے رہائش کے اخراجات کے بوجھ میں کمی آئے گی۔