سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کے 5 ٹرک پہنچادیئے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز) سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کے 5 ٹرک پہنچادیئے گئے، امدادی سامان10ہزارشیلٹر کٹس ،10ہزار فوڈ پیکجز پر مشتمل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے ایک بار پھر پاکستان کے سیلاب متاثرین کے ساتھ بھرپور اخوت اور بھائی چارے کا اظہار کیا ہے، کنگ سلمان ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے امدادی سامان سے بھرے 5 ٹرک پنجاب کے مختلف اضلاع میں پہنچا دیے گئے۔یہ امدادی سامان وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی موجودگی میں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے پی ڈی ایم اے کے سپرد کیا، ملاقات میں باہمی تعلقات، سیلاب متاثرین کی بحالی، اقتصادی تعاون اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کنگ سلمان ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے بھیجا گیا امدادی سامان 10 ہزار شیلٹر کٹس اور 10 ہزار فوڈ پیکجز پر مشتمل ہے جبکہ شیلٹر کٹس میں خیمے، سولر پینلز، ایل ای ڈی لائٹس، تھرمل کمبل، پلاسٹک میٹ، کچن سیٹ، واٹر کولر اور اینٹی بیکٹیریل صابن شامل ہیں، جبکہ 95 کلوگرام کے فوڈ پیکجز میں آٹا، چینی، دال چنا اور کوکنگ آئل فراہم کیا گیا ہے۔یہ امدادی سامان پنجاب کے 7 اضلاع قصور، جھنگ، خانیوال، حافظ آباد، چنیوٹ، ملتان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی قیادت کی بروقت مدد حقیقی بھائی چارے کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی تعاون متاثرہ خاندانوں کے لیے ریلیف اور یکجہتی کی یادگار مثال کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات محض اسٹریٹجک نہیں بلکہ حقیقی اخوت و بھائی چارے پر مبنی ہیں۔ سعودی قیادت کا وژن، ہمدردی اور بصیرت مسلم امہ کو ترقی کی طرف لے جا رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے اماراتی بحریہ کے کمانڈر کی ملاقات چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے اماراتی بحریہ کے کمانڈر کی ملاقات پنجاب میں سیلاب متاثرین کیلئے بحالی کا آغاز، 12ستمبر سے جامع سروے ہوگا چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے یو اے ای کے سرمایہ کاروں کی ملاقات، اسلام آباد میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقعوں.

.. امریکی کمپنی اور پاکستان کے درمیان معدنیات کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط وزیراعظم نے منصور قادر کو الیکشن کمشنر پی سی بی تعینات کردیا صدر آصف زرداری نے کمانڈر اماراتی بحریہ کو نشانِ امتیاز (ملٹری)سے نواز دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان کے سیلاب متاثرین سیلاب متاثرین کیلئے کی جانب سے

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار