ہزارہ موٹروے پر ٹریلر اور کار میں تصادم، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
ہزارہ ایکسپریس وے پر ٹریلر اور کار کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہزارہ ایکسپریس وے پر ٹریلر اور گاڑی کے درمیان تصادم ہوا جس کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پیٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچی۔
حادثے میں کار میں سوار دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوئے جو اسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین مرد اور دو خواٹین شامل ہیں۔
لاشوں کو تحصیل ہیڈکواٹرز اسپتال حویلیاں منتقل کردیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق ٹریلر ڈرائیور نے انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے کار کو پیچھے سے ہٹ کیا جسکے نتیجے میں کار آگے ایک ٹریلر میں جالگی۔
کار میں سوار افراد ایک ہی خاندان کے تھے جن کا تعلق گلگت سے تھا۔ جاں بحق ہونے والے افراد گلگت سے اسلام آباد جارہے تھے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
نیٹ فلکس کی مقبول ترین سیریز ’اسٹرینجر تھنگز‘ کا سنسنی سے بھرپور ٹریلر جاری، کب ریلیز ہوگی؟
نیٹ فلکس کی مقبول ترین سائنس فکشن اور ہارر سیریز ’اسٹرینجر تھنگز‘ کے آخری سیزن کا طویل انتظار ختم ہوگیا ہے۔ نیٹ فلکس نے حال ہی میں اس سیزن کا پہلا آفیشل ٹریلر جاری کردیا ہے جس نے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی ہے اور ان کی دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔
نیٹ فلکس کی جانب سے جاری کیے گئے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ ہاکنز شہر ایک بار پھر تباہی کے دہانے پر ہے جبکہ اس بار پوری دنیا کو شیطانی طاقت سے خطرہ لاحق ہے۔
مشہور ولن ’ویکنا‘ کی واپسی کے ساتھ کہانی پہلے سے زیادہ سنجیدہ، پراسرار اور خوفزدہ کرنے والا رُخ اختیار کرتی نظر آتی ہے جبکہ اس سیریز کی مرکزی اداکارہ ملی بوبی براؤن ایک بار پھر اپنی جان داؤ پر لگا کر اس خوفناک دشمن کا سامنا کر رہی ہیں۔
FINAL TRAILER ???? #StrangerThings5
pic.twitter.com/uifshlF06P
نیٹ فلکس نے ٹریلر کے ساتھ یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اس سیریز کا پانچواں اور آخری سیزن دو حصوں میں ریلیز کیا جائے گا، تاکہ مداحوں میں مزید تجسس بڑھاتے ہوئے کہانی کو مکمل کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ اسٹرینجر تھنگز کے آخری سیزن کا پہلا حصہ 26 نومبر جبکہ دوسرا حصہ کرسمس کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا جبکہ کئی ممالک میں اس کی آخری قسط کو سنیما گھروں میں دکھانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔