Express News:
2025-09-17@23:03:28 GMT

نیپال کے نوجوان کس کو اپنا وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں

اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT

نیپال کے نوجوانوں میں نئے سیاسی رہنما کے طور پر ابھرنے والے کٹھمنڈو کے میئر بالندر شاہ نئے سیاسی ہیرو بن گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 2022 میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہونے والے نوجوان سیاسی رہنما بالندر شاہ ملک کے نئے وزیراعظم کے لیے پسندیدہ امیدوار بن گئے۔

حالیہ متعدد سروے بھی یہ ظاہر کرتے ہیں کہ خاص طور پر 'جنریشن زی بالندر کو اپنا مستقبل کا وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔

ایک سروے میں تو جنریشن زی میں سے 74 فیصد نے اپنا ووٹ بالندر شاہ کے حق میں دیا۔

سوشل میڈیا پر نوجوانوں نے ان کی حمایت میں لکھا کہ مستقبل کی قیادت کے لیے ہمارا پہلا انتخاب بالندر ہے۔

نوجوانوں کے پسندیدہ لیڈر بننے کے پیچھے بالندرکے قابل رشک عملی اقدامات اور شفافیت ہے جس نے انھیں دیگر سیاسی رہنماؤں کے مقابلے سرخرو کیا۔

بطور میئر سڑکوں کی صفائی، غیر قانونی عمارتوں کا انہدام، سرکاری اسکولوں میں اصلاحات اور کرپٹ نجی اسکولوں پر کریک ڈاؤن کی پالیسیز ان کی پہچان ہیں۔

عالمی مؤقر جریدوں نے بھی بالندر کو 100 ابھرتی ہوئی شخصیات میں شامل کرتے ہوئے ان کے "گراس روٹ انداز" اور شفافیت کو سراہا۔

اسی طرح حالیہ مظاہروں میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہوئے سوشل میڈیا پابندی اور کرپشن کے خلاف شروع ہونے والی "جنریشن زیڈ" احتجاج میں بالندر شاہ نے اپنی حمایت کا اظہار کیا، اور نوجوانوں کو سیاسی جماعتوں کی مداخلت سے خبردار کیا۔

جس کے نتیجے میں نہ صرف نیپال کے وزیر اعظم نے استعفیٰ دیدیا بلکہ سوشل میڈیا پر پابندی بھی واپس لے لی گئی۔

اس طرح بالندر بھی بنگلا دیش کے ہیرو باہید اسلام کی طرح ایسے منفرد سیاسی ہیرو کے طور پر اُبھرے جو ملک کی نئی اور تازہ دم قیادت کا باعث بنے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بالندر شاہ

پڑھیں:

اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلئے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ثالث ہونے کے باوجود قطر پر حملہ کر کے خومختاری کی خلاف ورزی کی اور امن کی کوششوں کو سبوتاژ کیا۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقدہ عرب اتحاد ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل نے قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی، پاکستان دوحہ پر حملے کی کھلی مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملہ مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کیلیے کیا گیا، ہم قطر کے حکام اور اپنے قطری بہن بھائیوں، کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ جنگ کے دوران امن کی بات کرنے اور ثالث کا کردار ادا کرنے کے باوجود بھی اسرائیل نے حملہ کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ میں خون کی ندیاں بہہ کرہی ہیں۔ وزیراعظم نے اس موقع پر دس سالہ فلسطینی بچے کاذکر کیا جس نے خوراک کیلیے کئی کلومیٹر پیدل سفر کیا اور پھر اُسے اسرائیلی فوج نے شہید کردیا تھا۔
شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کررہا ہے، اس بربریت کو اب فوری طور پر رکنا چاہیے، اسرائیل کو انسانیت کیخلاف جنگی جرائم پر احتساب کے کٹہرے میں لانا چاہیے، بربریت کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے اور اسرائیل کے خلاف فوری طور پر اقدامات کیے جائیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کروائی جائے، فلسطینیوں کی رہائی اور مغیوں کی بازیابی کیلیے کاوشیں کی جائیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ غزہ کا معاملہ دو ریاستی حل سے ہی ممکن ہے، فلسطین ایک علیحدہ ریاست ہو جس کا دارالحکومت القدس ہو اور ہم اسے تسلیم کرتے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کو سب مسترد اور اس کی مذمت کرتے ہیں، اگر ہم نے اتحاد نہیں کیا تو اسرائیل انسانیت کیخلاف اسی طرح اقدامات کرتا رہے گا۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • رانا مشہود سے یونیسف کی نمائندہ کی ملاقات، مختلف امورپر غور
  • ڈیجیٹل یوتھ ہب نوجوانوں کومصنوعی ذہانت پر مبنی وسائل تک ذاتی رسائی فراہم کرے گا، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام سے یونیسف کی نمائندہ کی ملاقات
  • نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور اقتصادی ترقی کو مستحکم کرنے کے لئے وزیراعظم یوتھ پروگرام اور موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
  • نیپال: روایتی ووٹنگ نہیں، سوشل میڈیا پر ہوگا وزیر اعظم کا انتخاب
  • روایتی ووٹنگ نہیں، سوشل میڈیا پر ہوگا وزیر اعظم کا انتخاب، نیپال
  • وزیراعظم یوتھ پروگرام اور موبی لنک کے درمیان معاہدہ
  • اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلئے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے، وزیراعظم
  • اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے، وزیراعظم
  • نیپال کی نئی عبوری وزیراعظم کا کرپشن ختم کرنے اور مظاہرین کے مطالبات پورے کرنے کا اعلان
  • نواز شریف کی آج طبی معائنے کے لیے لندن روانگی کا امکان