میئر کراچی کا شہر کا دورہ، بپھری ہوئی لیاری ندی کا معائنہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
کراچی:
کراچی میں جاری بارش اور سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب شہر کے دورے پر نکل پڑے ہیں۔ انہوں نے لیاری ندی کا معائنہ کیا اور ریسکیو و انتظامی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
میئر کراچی کے ہمراہ انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے موقع پر موجود صورتحال پر بریفنگ دی۔
مرتضیٰ وہاب نے موقع پر موجود عملے کو ہدایات جاری کیں کہ تمام وسائل بروئے کار لا کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی کا کہنا تھا کہ تمام انتظامی افسران الرٹ ہیں اور سندھ حکومت کی مکمل مشینری اور عملہ شہریوں کی مدد اور ریسکیو سرگرمیوں کے لیے مکمل طور پر دستیاب ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔ انتظامیہ، ریسکیو ادارے، KMC اور سندھ حکومت ہم سب مل کر حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔
میئر کراچی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ صرف کراچی کا مسئلہ نہیں بلکہ ملک بھر میں سیلابی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بارش اور سیلابی صورتحال کا سامنا ایک قومی چیلنج بن چکا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں درکار ہیں۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ شہریوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور جو بھی وسائل درکار ہوں، حکومت فراہم کرے گی، ہم فیلڈ میں موجود ہیں اور رہیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میئر کراچی
پڑھیں:
کراچی: کلفٹن سی ویو کے قریب گاڑی سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد
کراچی(نیوز ڈیسک)کلفٹن سی ویو کےقریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق مردکی شناخت شہبازملک کے نام سے ہوئی جو ریٹائرڈ سرکاری افسرتھے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ممکنہ طور پرگاڑی میں گیس بھرنے سےموت ہوئی ہے۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاری چاکیواڑہ میں فلیٹ سے بھی ایک شخص کی لاش ملی ہے۔
Post Views: 5