ترجمان حکومت سندھ نے شاہراہِ بھٹو کے ڈوب جانے کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے شاہراہِ بھٹو کے ڈوب جانے کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی۔
اپنے ایک بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ میں نے اپنے سفر کا آغاز شاہراہِ بھٹو سے کیا ہے اور آپ سب دیکھ سکتے ہیں کہ شاہراہِ بھٹو مکمل طور پر فعال ہے اور ٹریفک رواں دواں ہے، عوام سے گزارش ہے کہ افواہوں پر دھیان نہ دیں۔
سعدیہ جاوید نے کہا کہ شاہراہ کے بعض بننے والے حصوں میں معمولی اونچ نیچ موجود ہے جسے جلد درست کر دیا جائے گا، نئی شاہراہیں بننے کے بعد معمولی ٹوٹ پھوٹ فطری عمل ہے، جو نشاندہی ہوتے ہی فوراً درست کر دی جاتی ہے، شہر کی مجموعی صورتِ حال بہتر ہے اور کل سے جاری بارش کے باوجود تمام مرکزی سڑکیں کلیئر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شہر کو سانپ کی طرح ڈسنے والے ہمیشہ روتے ہی رہیں گے، انہوں نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں، جب یہ لوگ تنقید کر کے آرام سے سو رہے تھے تو جیالا میئر، منتخب نمائندے اور انتظامیہ صبح چھ بجے تک سڑکوں پر موجود تھے۔
سعدیہ جاوید نے کہا کہ ماضی میں خون کی برسات کرنے والوں کے لیے بارش بھی ہمیشہ بری ہی لگے گی، کل گورنر صاحب کی کمی جماعتِ اسلامی کے ٹاؤن چیئرمین نے پوری کر دی، اپنی گاڑیوں پر ڈھکے لگا کر میڈیا فوٹیجز بنانے میں مصروف تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ لیاری اور ملیر ندی سے متاثرہ عوام کے لیے سندھ حکومت ہر ممکن تعاون اور بندوبست کر رہی ہے، عوام سے اپیل ہے کہ کسی بھی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
اسلام آباد:ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان کردیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا باقاعدہ آغاز 27 جولائی سے ہوگا۔ ترجمان کی جانب سے تمام ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے درست، مکمل اور دیانتداری کے ساتھ جمع کرائیں تاکہ ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ریٹرن میں فراہم کی جانے والی تمام معلومات درست اور حقیقت پر مبنی ہونا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹیکس دہندہ اس بات کو یقینی بنائے کہ گوشوارے میں درج تمام تفصیلات حقائق کے مطابق ہوں تاکہ شفافیت اور درستگی برقرار رہے۔
ایف بی آر کے ترجمان نے کہا کہ بروقت اور درست ٹیکس گوشوارے مضبوط ٹیکس نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنے ریٹرن بروقت جمع کرائیں اور معلومات کی درستگی کا خاص خیال رکھیں۔