WE News:
2026-07-24@08:04:42 GMT

فرانس میں ’بلاک ایوری تھنگ‘ مظاہرے، ہنگامہ آرائی اور تصادم

اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT

فرانس میں ’بلاک ایوری تھنگ‘ مظاہرے، ہنگامہ آرائی اور تصادم

فرانس میں ملک گیر احتجاجی تحریک ’بلاک ایوری تھنگ‘ کے تحت ہزاروں مظاہرین سڑکوں، ریلوے ٹریکس اور گیس اسٹیشنز پر جمع ہو گئے، جس سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔ پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا اور سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق صورتحال پر قابو پانے کے لیے 80 ہزار سے زائد پولیس اور نیم فوجی اہلکار تعینات کیے گئے، جو 2018 کی یلو ویسٹس تحریک کے بعد سب سے بڑا سیکیورٹی آپریشن قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ تحریک موسم گرما میں دائیں بازو کے حلقوں سے شروع ہوئی تھی مگر بعدازاں بائیں بازو، مزدور یونینوں اور طلبہ تنظیموں نے بھی اس میں شمولیت اختیار کر لی۔

مزید پڑھیں: فرانسیسی حکومت کا انہدام: وزیرِاعظم فرانسوا بایرو عدم اعتماد کے بعد عہدے سے فارغ

مظاہروں میں شدت اُس وقت آئی جب صدر ایمانوئل میکرون کی حکومت مجوزہ بجٹ کٹوتیوں کے خلاف قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کے ووٹ سے تحلیل ہو گئی۔

سابق وزیراعظم فرانسوا بیرو نے 50 ارب ڈالر سے زائد کی بچت کے لیے قومی تعطیلات ختم کرنے، 2026 کے لیے پنشن منجمد کرنے اور صحت کے بجٹ میں بھاری کمی کی تجاویز پیش کی تھیں جس پر عوامی غصہ پھوٹ پڑا۔

پیرس، لیون، مارسیل اور تولوز سمیت بڑے شہروں میں سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، ایمیزون کے ڈپو کا راستہ بھی بند کیا گیا جبکہ رین شہر میں ایک بس کو آگ لگا دی گئی۔

مزید پڑھیں: برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران پر پابندیوں کے لیے سلامتی کونسل کو خط لکھ دیا

وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ ملک بھر میں 7 سو سے زائد مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔ رین اور دیگر شہروں میں بجلی کی تاریں جلنے سے ٹرین سروس معطل ہو گئی۔

دارالحکومت پیرس میں گیئر ڈو نورڈ اسٹیشن سمیت مختلف داخلی راستوں پر مظاہرین نے دھرنا دیا۔ ہائی اسکول کے طلبہ نے بھی احتجاج میں حصہ لیا جس پر پولیس کے ساتھ تصادم ہوا۔

عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے عمارت کا دروازہ زبردستی کھول کر طلبہ کو اندر جانے پر مجبور کیا اور آنسو گیس استعمال کی۔ مظاہرین صدر میکرون کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں اور ان کے فوری استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: فرانس کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کا سعودی عرب کی جانب سے خیرمقدم

میکرون نے 2 روز قبل اپنا پانچواں وزیراعظم مقرر کرتے ہوئے قریبی ساتھی سباستیان لکورنیو کو حکومت بنانے کا اختیار دیا ہے۔ لکورنیو نے اعلان کیا ہے کہ وہ بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریں گے اور اصلاحات کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

’بلاک ایوری تھنگ‘ فرانس.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد

تھانہ نیو ٹاؤن کے ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ 

پولیس کے مطابق سندھ سے تعلق رکھنے والے کاشف علی نے ہوٹل کا کمرہ بک کرایا تھا، کافی وقت گزرنے پر کمرے سے جواب نہ ملنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس سے رجوع کیا۔ 

پولیس پہنچنے پر کمرہ کھولا گیا تو اندر سے کاشف علی کی پھندا لگی نعش ملی، پولیس نے فرانزک شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • بھارتی سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز بعد بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
  • آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا 
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا