ترک وزیر دفاع کا پاکستان کا دورہ، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
ترکیہ کے وزیر دفاع یشار گولر نے پاکستان کا 3 روزہ دورہ کیا، اس دوران انہوں نے پاکستان ترکیہ مشترکہ وزارتی کمیشن کے 16ویں اجلاس میں ترک وفد کی قیادت کی۔ دورے کے دوران مختلف اہم ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اپنے 3 روزہ دورے کے دوران وزیر دفاع یشار گولر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات، دوطرفہ تجارت میں 5 ارب ڈالر کے ہدف پر زور
وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے برادرانہ تعلقات کو باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ تجارت و سرمایہ کاری، مشترکہ تحقیق و ترقی، آئی ٹی، زراعت، توانائی، تعلیم اور ثقافتی تبادلے کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔
“وزیراعظم سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات”
ترکیہ کے وزیر برائے قومی دفاع جناب یاسر گلر جو اس وقت پاک ترک مشترکہ وزارتی کمیشن کے شریک چیئرمین کی حیثیت سے پاکستان کے دورے پر ہیں، نے آج شام وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔
ترک وزیر دفاع اور ان کے وفد کے ارکان… pic.
— PMLN (@pmln_org) September 9, 2025
ترکیہ کے وزیر دفاع یشار گولر کی وزیر دفاع خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقاتوں میں بھی دونوں ممالک نے اسٹریٹجک اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی تجدید کی۔
16واں مشترکہ وزارتی کمیشن پاکستان کے وزیر تجارت جام کمال خان اور وزیر یشار گولر کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے ایجنڈے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے اہم نکات میں تجارت، سرمایہ کاری، دواسازی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ای کامرس، رابطہ و ٹرانسپورٹ، توانائی، تعلیم، معدنیات، زراعت، میڈیا اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینا شامل تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ترک وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کا دورہ، اعلیٰ پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں طے
یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر دو طرفہ تعاون کا جائزہ لینے کا ایک اہم موقع ثابت ہوا۔ دونوں فریقین نے اپنے برادرانہ تعلقات کو ایک ہمہ جہت شراکت داری میں ڈھالنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تجارت ترک وزیر دفاع دورہ پاکستان دوطرفہ تعلقات سرمایہ کاری ملاقاتیں وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ترک وزیر دفاع دورہ پاکستان دوطرفہ تعلقات سرمایہ کاری ملاقاتیں وی نیوز شہباز شریف سے ترک وزیر دفاع یشار گولر سے ملاقات تعاون کو کے وزیر
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ
چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ان کی ملاقات یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زھیمِن سے ہوئی، جس میں بین الاقوامی تعلقات عامہ سمیت اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعدازاں بلاول بھٹو زرداری نے فودان یونیورسٹی کے طلبہ سے ملاقات کی اور ’’پاک چین دوستی کا ماضی، حال اور مستقبل‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس سے قبل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے اسسٹنٹ ڈین پروفیسر سَن ڈے گانگ نے ابتدائی کلمات ادا کیے۔
تقریب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے طلبہ کے عالمی تعلقات عامہ سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دیے اور پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Post Views: 5