یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے تمام ملازمین کو فارغ کرنے کا باضابطہ سرکلر جاری ،منظور شدہ مالی پیکج کی تفصیلات سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے تمام ملازمین کو فارغ کرنے کا باضابطہ سرکلر جاری ،منظور شدہ مالی پیکج کی تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ نے تمام ملازمین کو یکم ستمبر 2025 سے فارغ کرنے کا باضابطہ سرکلر جاری کر دیا ہے جبکہ فیصلے کے تحت کارپوریشن کے 11 ہزار 406 ملازمین کو حکومت کی جانب سے منظور شدہ مالی پیکج دیا جائے گا۔مستقل، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مجموعی طور پر 19 ارب 50 کروڑ 40 لاکھ روپے کا پیکج فراہم کیا جائے گا۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق 2 سال یا کم سروس پر مستقل ملازمین کو باقی مہینوں کی مکمل تنخواہ دی جائے گی جبکہ 20 سال سے زائد سروس والے مستقل ملازمین کو مکمل برسوں کی 2 جاری بنیادی تنخواہیں دی جائیں گی اور 20 سال تک سروس پر مستقل ملازمین کو مکمل برسوں کی 3 جاری بنیادی تنخواہیں ملیں گی یا باقی مہینوں تک 1.
5 ہزار 229 مستقل ملازمین کو مجموعی طور پر 13 ارب 18 کروڑ 30 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔کنٹریکٹ ملازمین کے لیے 2 سال یا کم سروس پر باقی مہینوں کی جاری بنیادی تنخواہ دی جائے گی، 16 سال تک سروس پر 30 بنیادی تنخواہیں ملیں گی۔16 سال سے زائد سروس پر 35 بنیادی تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔3 ہزار 323 کنٹریکٹ ملازمین کو 3 ارب 60 کروڑ 20 لاکھ روپے کا پیکج دیا جائے گا۔ڈیلی ویجز ملازمین کے لیے 2 سال یا کم سروس پر باقی مہینوں کی تنخواہ 37 ہزار روپے کے حساب سے دی جائے گی جبکہ 10 سال تک سروس پر 15 تنخواہیں (37 ہزار روپے فی تنخواہ)دی جائیں گی۔
10 سے 15 سال سروس پر 28 تنخواہیں ملیں گی۔15 سال سے زائد سروس پر 30 تنخواہیں دی جائیں گی۔2 ہزار 854 ڈیلی ویجرز کو مجموعی طور پر 2 ارب 71 کروڑ 90 لاکھ روپے کا پیکج دیا جائے گا۔تنظیم نو پلان کے تحت پہلے فارغ کیے گئے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین بھی اس پیکج کے اہل ہوں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی پولیس میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ ، ڈی آئی جی سیکیورٹی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر وفاقی پولیس میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ ، ڈی آئی جی سیکیورٹی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر گریڈ 22کے افسر انعام اللہ خان دھریجو صدر مملکت کے سیکرٹری تعینات ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا سیلاب متاثرین کیلئے خصوصی امدادی پیکج کا اعلان گریڈ 22کے افسر نبیل احمد اعوان سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر قطر پر اسرائیلی جارحیت، پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ قطری سرزمین پر اسرائیلی حملے پر تحریک انصاف کا ردِ عمل بھی آگیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نوٹیفکیشن سب نیوز پر جاری بنیادی تنخواہ مستقل ملازمین کو بنیادی تنخواہیں باقی مہینوں لاکھ روپے جائیں گی جائے گا جائے گی
پڑھیں:
ای بائیکس رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ
ثمرہ فاطمہ: ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور توانائی کے متبادل ذرائع کے فروغ کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے ای بائیکس کی رجسٹریشن اور مالی معاونت کا پروگرام مؤثر ثابت ہو رہا ہے۔ اگست 2025 میں ریکارڈ 755 نئی ای بائیکس رجسٹرڈ کی گئیں جو کہ ایک ماہ میں رجسٹریشن کا اب تک کا سب سے بڑا عدد ہے۔
حکومت پنجاب کے "گرین کریڈٹ پروگرام" کے تحت ای بائیک خریدنے اور رجسٹر کروانے والے صارفین کو ایک لاکھ روپے کی مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس سکیم کے تحت ای بائیک خریدنے اور رجسٹریشن کے بعد حکومت کی جانب سے پہلی قسط کے طور پر 50 ہزار روپے دیے جاتے ہیں۔ صارف کو 6 ماہ میں کم از کم 6,000 کلومیٹر کا سفر مکمل کر کے اس کا ریکارڈ اپ لوڈ کرنا ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ مطلوبہ فاصلہ طے ہونے پر دوسری قسط کی مد میں مزید 50 ہزار روپے ادا کیے جاتے ہیں یعنی مجموعی طور پر ایک ای بائیک استعمال کرنے والے کو 100,000 روپے کی سبسڈی یا مالی مدد ملتی ہے۔
رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب
وزیراعلیٰ پنجاب کے گرین کریڈٹ پروگرام کے تحت اب تک 8 ماہ میں مجموعی طور پر 1,248 ای بائیکس رجسٹر ہو چکی ہیں۔
حکومت کا کہنا ہے کہ نہ صرف ای بائیکس کے ذریعے شہریوں کو ایندھن کے خرچ سے بچایا جا رہا ہے بلکہ اس کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی لائی جا رہی ہے۔