پاکستان میرا گھر ہے مجھے گھر کی یاد آگئی، سنجے دت کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے والد، اداکار سنیل دت کے پاکستان سے متعلق جذباتی لمحات کے بارے بات کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنجے دت بتا رہے ہیں ایک رات دیر سے گھر واپس آئے تو دیکھا کہ ان کے والد تنہا کمرے میں آبدیدہ ہوئے نظر آئے۔ سنجے دت سمجھے کہ انہیں والدہ کی یاد آ رہی ہوگی، لیکن جب انہوں نے والد سے بات کی تو معلوم ہوا کہ وہ اپنا اصل گھر، پاکستان یاد کر رہے ہیں۔
سنجے دت نے بتایا کہ ان کے والد نے کہا تھا کہ انہیں نیند نہیں آ رہی کیونکہ انہیں اپنا گھر اپنا پاکستان یاد آ رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا اور والد کو سمجھانے کی کوشش کی کہ ان کا گھر یہی ہے، مگر والد نے پنجابی میں کہا کہ ’پاکستان میرا گھر ہے مینو گھر دی یاد آگئی‘۔
سنجے دت نے مزید کہا کہ جو تقسیم کے وقت ہوا تھا وہ دونوں طرف کے لوگوں کیلئے مشکل بات تھی۔
یاد رہے کہ اداکار سنیل دت کے آبا و اجداد راولپنڈی سے تعلق رکھتے تھے اور تقسیم ہند کے بعد بھارت منتقل ہو گئے تھے۔ سنیل دت ہندو پنجابی تھے جبکہ ان کی والدہ، اداکارہ نرگس دت، بنگالی مسلمان تھیں جن کا تعلق کلکتہ سے تھا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
گوجر خان میں بچے پر تشدد کی ویڈیو وائرل، استاد گرفتار
راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان کے ایک نجی اسکول میں بچے پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹیچر کو حراست میں لے لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھ میں ڈنڈا پکڑے ایک شخص ایک کم عمر بچے پر پے درپے وار کر رہا ہے، جبکہ تین سے چار افراد بچے کو ہاتھوں اور پاؤں سے پکڑ کر الٹا ہوا میں لٹکائے ہوئے ہیں۔ ویڈیو میں بچے کی دل دہلا دینے والی چیخیں اور دہائیاں بھی سنائی دیتی ہیں، جب کہ ڈنڈا بردار شخص، جو بچے کاٹیچر اور قریبی رشتہ دار بتایا جا رہا ہے، طنزیہ جملے بھی کستا ہے۔
تشدد کے دوران جب بچہ زمین پر بیٹھنے کی کوشش کرتا ہے تو بھی اسے ڈنڈوں سے پیٹا جاتا ہے اور آئندہ ایسا نہ کرنے کے وعدے کے لیے مجبور کیا جاتا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعدایس ایچ او گوجر خان انسپکٹر طیب ظہیر اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اسکول کا سراغ لگایا اور متعلقہ ٹیچر کو تحویل میں لے لیا۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ یہ ویڈیو تقریباً ایک سال پرانی ہے۔ بچے کے والد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا سگریٹ نوشی کرتا تھا، جس پر انہوں نے خود اساتذہ سے کہا تھا کہ اسے سزا دیں۔ تاہم، ویڈیو میں دکھائے گئےشدید تشدد پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے استاد کو گرفتار کر کےقانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب،چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی نے بھی معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے گوجر خان پولیس سے رابطہ کر لیا ہے تاکہ بچے کے تحفظ اور انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔