نیپال میں احتجاج کے دوران 13 ہزار 500 قیدی جیلوں سے فرار
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
نیپال میں احتجاج کے دوران 13 ہزار 500 قیدی جیلوں سے فرار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز
کٹھمنڈو: نیپال میں حکومت مخالف پرتشدد احتجاج کے دوران بڑی تعداد میں قیدی جیلوں سے فرار ہوگئے۔
نیپالی پولیس کے ترجمان کے مطابق ملک بھر کی مختلف جیلوں سے 13 ہزار 500 قیدی بھاگ نکلے ہیں جبکہ جھڑپوں کے دوران 3 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ کٹھمنڈو کی دلی بازار جیل سے سینکڑوں قیدی فرار ہوئے جنہیں فوجی اہلکار روکنے کی کوشش کرتے رہے۔
صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس زیادہ تر علاقوں سے پیچھے ہٹ گئی ہے اور صرف ہیڈکوارٹرز تک محدود ہے، جب کہ نیپالی فوج نے دارالحکومت میں گشت شروع کر دیا ہے اور لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا۔
فوج کے سربراہ جنرل اشوک راج سگڈیل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ احتجاج ختم کریں اور مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔
واضح رہے کہ پیر کو سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف نوجوانوں کے احتجاج نے شدت اختیار کی تھی، جس کے دوران مظاہرین نے پارلیمنٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی اور پولیس سے جھڑپوں میں کئی ہلاکتیں ہوئیں۔
بعدازاں صورتحال مزید خراب ہوئی اور وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔ تاہم مظاہرین نے احتجاج ختم نہیں کیا اور مختلف سرکاری و نجی عمارتوں پر حملے اور توڑ پھوڑ جاری رکھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر قطر روانہ وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر قطر روانہ ٹرمپ کا بڑا اعلان، یورپی یونین سے بھارت اور چین پر 100فیصد ٹیرف لگانے کا مطالبہ برطانیہ میں ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی ایکوپمنٹ انٹرنیشنل ایکسپو 2025 میں شرکت کرنیوالے سعودی پویلین کا باضابطہ افتتاح سپیکر قومی اسمبلی کا بڑا اقدام؛ سی ڈی اے کو پارلیمنٹ سے فارغ کر دیا گیا اسرائیلی حملے ریاستی دہشتگردی، بھرپور جواب دیں گے: قطری وزیراعظم کا اعلان پرتشدد مظاہرے، نیپال میں فوج نے مختلف علاقوں میں پوزیشن سنبھال لیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نیپال میں کے دوران جیلوں سے
پڑھیں:
لاہوربورڈ ، انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 60.86 فیصد رہا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 پارٹ ٹو کے رزلٹ کا اعلان کر دیا گیا۔(جاری ہے)
چیئرمین ٹاسک فورس کمیٹی برائے بورڈز مزمل محمود اور ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجویشن بورڈز نعمان جمیل نے نتائج کا اعلان کیا۔ ترجمان لاہور بورڈ کےمطابق انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 پارٹ ٹو میں کامیابی کا تناسب 60.86 فیصد رہا، 1 لاکھ 80 ہزار 329 امیدواران نے شرکت کی جن میں سے1لاکھ 9 ہزار 714 کامیاب قرار پائے ہیں ۔