مظفر آباد میں پہلے ویمن سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
مظفر آباد میں پہلی بار ویمن سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
ڈی جی ایس سی او نے پاکستان میں پہلے ویمن سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کر دیا ہے۔ سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح ڈیجیٹل نظام کی تعمیر کیلئے ایس سی او کے عزم میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
ٹیکنالوجی پارک میں خواتین فری لانسرز، کاروباری افراد اور آئی ٹی پروفیشنلز کیلئے جگہ فراہم کی گئی ہے۔ ٹیکنالوجی پارک خواتین کو ڈیجیٹل اکانومی میں حصہ دار اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔
ٹیکنالوجی پارک سے آزاد کشمیر میں خواتین کو سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانے میں مدد ملے گی جبکہ ٹیکنالوجی پارک میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی، تیز رفتار انٹرنیٹ، اور جدید تربیتی انفراسٹرکچر بھی شامل ہے۔
یہ منصوبہ ایس سی او کے ویژن 2025 کا حصہ ہے۔ ڈی جی ایس سی او نے نوجوان خواتین فری لانسرز سے بات چیت کی اور ان کے کام اور سہولیات کو سراہا، سافٹ وئیر پارک کا قیام ٹیکنالوجی میں خواتین کی شمولیت کو فروغ دینے کیلئے ہے۔
واضح رہے کہ ایس سی او پہلے ہی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہزاروں افراد کو بااختیار بنا چکا ہے۔ سافٹ وئیر پارکس کے ذریعے خطے کو ایک متحرک ڈیجیٹل مرکز میں تبدیل کیا گیا ہے۔ مزید برآں ٹیکنالوجی پارک کا قیام نوجوانوں اور خواتین کو باصلاحیت بنا کر قومی معیشت میں شامل کرنے کا عکاس ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایس سی او
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔