نیتن یاہو نے قطر پر حملے کو پاکستان میں بن لادن کیخلاف امریکی آپریشن سے تشبیہ دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز


اسرائیلی بینجمن نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قطر میں حماس کی قیادت پر حملے کو پاکستان میں اسامہ بن لادن کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے امریکی آپریشن سے تشبیہ دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ بیان میں اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے گزشتہ روز پوسٹ کیے گئے ویڈیو بیان میں کہا کہ ’کل 11 ستمبر میں ہے، اور اس دن اسلامی دہشت گردوں نے امریکی سرزمین پر تاریخ کی بدترین درندگی کا مظاہرہ کیا، ہمارا بھی ایک 11ستمبر ہے، ہمیں 7 اکتوبر یاد ہے، اس دن ’اسلامی دہشت گردوں‘ نے ہولوکاسٹ کے بعد یہودیوں کے خلاف بدترین درندگی کا مظاہرہ کیا‘۔

نیتن یاہو نے سوال اٹھایا کہ ’امریکا 11 ستمبر کے حملوں کے جواب میں کیا کیا تھا؟ اس نے وعدہ کیا تھا کہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث لوگ جہاں بھی پائے گئے وہ انہیں نشانہ بنائے گا، اور اس کے 2 ہفتے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد منظور کی گئی تھی کہ حکومتیں دہشت گردوں کو پناہ نہیں دے سکتیں‘۔

اسرائیلی وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ ’گزشتہ روز ہم نے انہیں خطوط پر عمل کرتے ہوئے 7 اکتوبر کے قتل و غارت میں ملوث دہشت گردوں کے ماسٹر مائنڈز کو قطر میں نشانہ بنایا، جو دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں دیتا ہے، انہیں ٹھکانے فراہم کرتا ہے، حماس کو سرمایہ فراہم کرتا ہے، اس کے دہشت گرد سربراہان کو پرتعیش محلات فراہم کرتا ہے، وہ انہیں سب کچھ مہیا کرتا ہے‘۔

نیتن یاہو نے ہرزہ سرائی کی کہ ’تو ہم نے بالکل ویسا ہی کیا جیسا امریکا نے کیا تھا کہ القاعدہ کے دہشت گردوں کے تعاقب میں افغانستان گیا تھا اور اس کے بعد اس نے پاکستان جاکر اسامہ بن لادن کو قتل کیا‘۔

نیتن یاہو نے کہا کہ’اب دنیا کے مختلف ممالک اسرائیل کی مذمت کررہے ہیں، انہیں شرم آنی چاہیے، ان ممالک نے امریکا کے ہاتھوں اسامہ بن لادن کی ہلاکت پر کیا کیا تھا؟ کیا انہوں نے کہا تھا کہ ارے افغانستان اور پاکستان کے خلاف کیا ہولناک عمل کیا گیا ہے ؟ نہیں انہوں نے اس کی تعریف کی تھی، انہیں اسرائیل کی بھی تعریف کرنی چاہیے کہ اس نے انہی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے انہیں نشانہ بنایا’۔

اسرائیلی وزیراعظم نے ہرزہ سرائی کی کہ ’میں قطر اور دہشتگردوں کو پناہ دینے والی تمام اقوام سے کہتا ہوں کہ یا انہیں بے دخل کریں، یا انہیں کٹہرے میں لائیں، کیونکہ اگر آپ نے ایسا نہیں کیا تو ہم ایسا کریں گے‘۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنیب، ایف آئی اے اور پولیس سے عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات طلب نیب، ایف آئی اے اور پولیس سے عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات طلب اسرائیلی حملے سے یرغمالیوں کی رہائی کی تمام امیدیں ختم ہوگئیں: قطری وزیراعظم نیپال میں احتجاج کے دوران 13 ہزار 500 قیدی جیلوں سے فرار وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر قطر روانہ ٹرمپ کا بڑا اعلان، یورپی یونین سے بھارت اور چین پر 100فیصد ٹیرف لگانے کا مطالبہ برطانیہ میں ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی ایکوپمنٹ انٹرنیشنل ایکسپو 2025 میں شرکت کرنیوالے سعودی پویلین کا باضابطہ افتتاح TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نیتن یاہو نے بن لادن

پڑھیں:

انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن: پنجاب میں 18 دہشت گرد پکڑے گئے، بارودی مواد برآمد

سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک ماہ میں 386 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 18 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق گرفتار ملزمان میں انتہائی خطرناک دہشت گرد تنظیم کا اہم رکن بھی شامل ہے جو پنجاب کے ایک شہر میں دہشت گردی کی پلاننگ مکمل کر چکا تھا۔ کارروائیاں لاہور، منڈی بہاءالدین، خوشاب، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرانوالہ، نارووال، پاک پتن، بھکر وغیرہ میں کی گئیں۔ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ای ائی ڈی بم، تین ڈیٹونیٹرز، 13 حفاظتی فیوز وائر، پمفلٹ، نقدی برآمد ہوئی۔ دہشت گردوں کی شناخت محمد کریم، علی رضا، محمد عزیز، محمد علی، ہاشم، نور الامین، سلیم ، صدام وغیرہ کے ناموں سے سے ہوئی۔ دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔ دریں اثنا رواں ماہ میں 4601 کومبنگ آپریشنز کے دوران 320 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، کومبنگ آپریشنز میں 109892 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ 

متعلقہ مضامین

  • پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، 18 دہشت گرد گرفتار
  • افغان وفدنے دہشت گردوںکی حوالگی کی پیشکش نہیں کی‘پاکستان
  • سی ٹی ڈی نے دو دہشتگرد گرفتار کرلیے
  • انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن: پنجاب میں 18 دہشت گرد پکڑے گئے، بارودی مواد برآمد
  • پنجاب کے مختلف شہروں سے 18 دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد برآمد
  • دہشت گردوں کی سرپرستی کاخاتمہ ناگزیر
  • حکومت دہشت گردوں کیخلاف طاقت کا استعمال، افغانستان سے مذاکرات کرے: فضل الرحمن
  • خیبرپختونخوا: انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست تیار,سر کی قیمت 3 کروڑ تک مقرر
  • سکھر: پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن، کئی ٹھکانے تباہ
  • خیبرپختونخوا میں 1349 مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری، سر کی قیمت 3 کروڑ روپے تک مقرر