ڈیوس کپ: پاکستان اور پیراگوئے کے درمیان معرکہ کل سے شروع ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
پاکستان اور پیراگوے کے درمیان ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ٹو کےمقابلے کل سے شروع ہورہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق بھی ایکشن میں ہوں گے۔
اسونسیون کے کلے کورٹ پر پاکستانی ٹیم نے بھرپور پریکٹس کرکے اپنی تیاریوں کو مکمل کیاہے۔ اس سے پہلے قومی ٹیم نے ایک ہفتےکا ترکی میں بھی کیمپ لگایا تھا۔
دو روزہ مقابلوں میں اعصام الحق اور عقیل خان ڈبلز مقابلوں میں شریک ہوں گے۔
سنگلز میں مزمل مرتضیٰ، حذیفہ عبدالرحمان اور میکائل علی بیگ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
ورلڈ گروپ ٹو کے اس ٹائی کی فاتح ٹیم گروپ ون میں رسائی حاصل کرے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل
نیتن یاہو - فوٹو: فائلاسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔
خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔
اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔
تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔