ایشیا کپ 2025: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی فروخت سست روی کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
ٹی 20 ایشیا کپ 2025 کے سب سے بڑے اور روایتی حریفوں بھارت اور پاکستانکے مابین ہونے والے اہم مقابلے کے لیے ٹکٹوں کی فروخت توقعات سے کہیں کم رہی ہے۔ یہ میچ 14 ستمبر کو دبئی میں ہونا ہے، لیکن میچ سے صرف 3 دن قبل بھی اس کے لیے ٹکٹوں کی فروخت میں خاصی سست روی دیکھی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ایشیا کپ: پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کے لیے انڈین سپریم کورٹ میں درخواست دائر
بھارتی میڈیا کے مطابق منتظمین نے اس بار ایک سادہ اور آسان سنگل-ٹکٹ فارمیٹ متعارف کروایا تاکہ شائقین کو ٹکٹ حاصل کرنے میں سہولت ہو، لیکن اس کے باوجود مانگ میں وہ تیزی نہیں آئی جو عام طور پر پاک بھارت مقابلوں میں دیکھی جاتی ہے۔
ماضی میں ایسے میچز کے ٹکٹ چند منٹوں میں فروخت ہوجاتے تھے، جبکہ اس بار کئی نشستیں اب تک خالی ہیں۔
امارات کرکٹ بورڈ کے ایک اہلکار کہا کہنا ہے کہ اس بار شائقین کا ردعمل توقعات کے برعکس رہا۔ ان کا کہنا تھا ‘بھارت بمقابلہ پاکستان میچ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت بہت کم ہے،اب تک صرف نچلے درجے کی نشستوں کی ٹکٹس فروخت ہوئی ہیں، جبکہ بالائی اور اعلیٰ درجے کی نشستیں تاحال دستیاب ہیں۔’
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: پاک بھارت میچ سے قبل اشتہاری نرخوں میں بے پناہ اضافہ
انہوں نے کہا کہ پچھلی بار چیمپیئنز ٹرافی میں ٹکٹ صرف 4 منٹ میں ختم ہوگئے تھے، لیکن اس بار جوش ہی نظر نہیں آرہا۔ اس کی ایک بڑی وجہ روہت شرما اور ویرات کوہلی کی غیر موجودگی ہوسکتی ہے۔
????:????????????
????BABAR AZAM 'S SPIRALLING IMPACT
-Tickets in the Asia Cup between Pakistan & India are still unsolved.
-Pakistanis are not buying tickets: Indians are now against Media hype ???? pic.twitter.com/4Hybm7H2Ir
— ????????????❥???????????????????? ???????????????? ???????????????????????? (@Bobi_1A) September 7, 2025
واضح رہے کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی نے پچھلے سال بھارت کی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا،ان دونوں سپر اسٹارز کی عدم موجودگی نے مداحوں کی دلچسپی کو متاثر کیا ہے۔
???? INDIA Vs PAKISTAN TICKETS STILL NOT SOLD OUT ????
– The tickets of India Vs Pakistan Match in this Asia Cup still not sold out. (TOI). pic.twitter.com/qsX3WTfBac
— Tanuj (@ImTanujSingh) September 10, 2025
دوسری جانب، سوشل میڈیا پر شائقین نے منتظمین سے شکایات کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ میچ کے قریب مزید سنگل میچ ٹکٹ جاری کیے جائیں۔ بعض صارفین نے مہنگے ٹکٹ پیکیجز پر بھی تنقید کی ہے، جن کی قیمت 2 ٹکٹوں کے لیے 8 ہزار 300 درہم تک جاپہنچی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ انڈیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا میچ قرار
اگرچہ ٹکٹوں کی فروخت میں مایوسی نظر آتی ہے، لیکن بھارت اور پاکستان کے درمیان تاریخی کرکٹ دشمنی اور نوجوان کھلاڑیوں کی آمد سے میچ کے حوالے سے تجسس اور جوش اب بھی باقی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آئی سی سی بھارت پاکستان ٹکٹس ٹی 20 ایشیا کپ یو اے ایذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت پاکستان ٹکٹس ٹی 20 ایشیا کپ یو اے ای ٹکٹوں کی فروخت پاک بھارت میچ ایشیا کپ کے لیے میچ کے
پڑھیں:
ورلڈ کپ، فیفا کو 24 گھنٹوں میں ٹکٹوں کیلیے 1.5 ملین درخواستیں موصول
آئندہ برس امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر شیڈول فیفا ورلڈ کپ میں شائقین کی بھرپور دلچسپی ہے، اب تک فیفا کو 24 گھنٹوں میں 1.5 ملین ورلڈ کپ ٹکٹ درخواستیں موصول ہوگئیں۔
فیفا اعلامیے کے مطابق 24 گھنٹوں کے اندر پری سیل ڈرا کے لانچ ہونے کے بعد 210 ممالک کے شائقین سے 1.5 ملین سے زیادہ ٹکٹ درخواستیں موصول ہوئیں۔
ٹورنامنٹ کے لیے غیر معمولی عالمی طلب بنیادی طور پر میزبان ممالک امریکا، میکسیکو اور کینیڈا سے آئی، اس کے بعد ارجنٹائن، کولمبیا، برازیل، انگلینڈ، اسپین، پرتگال اور جرمنی سے بھی شائقین نے بھرپور دلچسپی ظاہر کی۔
ڈرا 19 ستمبر تک کھلا رہے گا جبکہ کامیاب درخواست دہندگان کو 29 ستمبر سے ای میل کے ذریعے مطلع کیا جائے گا اور یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹکٹس خریدنے کے لیے وقت دیا جائے گا۔
ٹکٹس کی قیمت 60 ڈالر سے شروع ہوں گے۔