لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب نے وفاق سمیت کسی سے مدد نہیں مانگی، اپنے وسائل سے سخت ترین آفت کا سامنا کر رہا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیرعظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جلال پور پیر والا میں صورتحال سنگین ہے، جلال پورپیروالا میں جہاں غفلت اور کوتاہی نظر آئی اس کو درست کرنے کی کوشش کی گئی، کل جلال پورپیروالا میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے وزیراعلیٰ خود ملیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب میں دو ہیڈز پر تشویشناک سیلابی صورتحال نہیں ہے، ٹیکنیکل کمیٹی بند توڑنے کا فیصلہ کرے گی، بند توڑنے کے عمل میں کوئی سیاسی فیصلہ نہیں ہوتا بلکہ یہ ٹیکنیکل کمیٹی دیکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب نے وفاق سمیت کسی سے مدد نہیں مانگی، پنجاب جو بھی کر رہا ہے اپنے وسائل سے کررہا ہے، صوبے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 490 میڈیکل کیمپس اور 412 ویٹرنری کیمپ موجود ہیں، جہاں متاثرین اور ان کے مال مویشیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کل ایک پرائیویٹ کشتی چلانے کا واقعہ سامنے آیا، پرائیویٹ کشتی والا سیلاب زدگان کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کیلئے پیسے مانگ رہا تھا، سیلاب میں گھرے جلال پور پیر والا کے اسسٹنٹ کمشنر کو ناقص انتظامات پر عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ خانیوال میں گندم کو بروقت محفوظ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے گندم خراب ہوئی، حکومت پنجاب کی جانب سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو 3 دن کا وقت دیا گیا تھا، اس وقت پنجاب میں گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، مصنوعی قلت پیدا کر کے آٹے اور روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی گندم کے ایک ایک دانے پر نظر مرکوز ہے، اس وقت گندم کے ریٹ میں 700 روپے فی من کمی دیکھی جا رہی ہے، آٹے کی قیمت میں ناجائز اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ سعودی حکومت، شاہ فیصل ٹرسٹ کی جانب سے آنے والا امدای سامان کل متاثرین میں تقسیم کیا، وزیراعلیٰ مریم نواز خود سیلاب متاثرین کیلئے ایک بڑے امدادی پیکج کا اعلان کریں گی۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ نے کہا

پڑھیں:

سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی، پیپلز پارٹی کو کیا ضرورت پڑگئی، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں اس لیے پیپلزپارٹی کو اتحادی سمجھ کر برداشت کر رہے ہیں، اتحادی ہونے کا یہ مطلب نہیں اب آپ کے جعلی فلسفے اور ناکام تھیوریاں سنتے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا پیپلز پارٹی کے راہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل آگیا۔ صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کے لیے پی ٹی آئی کافی تھی، پیپلزپارٹی کو کیا ضرورت پڑگئی۔؟ انہوں نے کہا کہ ہم سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں اس لیے اتحادی سمجھ کر برداشت کر رہے ہیں، اتحادی ہونے کا یہ مطلب نہیں اب آپ کے جعلی فلسفے اور ناکام تھیوریاں سنتے جائیں، عظمیٰ بخاری نے کہا کہ منظور چودھری اور حسن مرتضیٰ اپنے فلسفے اور دکھ بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کو سنائیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کر رہا ہے، مریم نواز اور پنجاب کی انتظامیہ دن رات سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو ریلیف دینے میں مصروف ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ الحمدللہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی ہر قسم کی مدد اپنے وسائل سے کر رہی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سندھ میں ابھی سیلاب سے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا، اس کے باوجود پیپلز پارٹی وفاق کو بیرون ملک سے امداد مانگنے پر فورس کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے تمام وسائل اور حکومتی مشینری کا رخ سیلاب متاثرین کی طرف موڑ دیا ہے، مریم نواز نے وفاق سمیت کسی بھی تنظیم کی طرف مدد کے لئے نہیں دیکھا۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور اس کے ہارے ہوئے لوگوں کو سندھ کے لوگوں کی فکر کرنی چاہئے، 2022ء کے سندھ کے سیلاب متاثرین آج بھی امداد کے منتظر ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نون لیگ نے صوبائیت اور ڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا، عظمیٰ بخاری
  • ‏جو کردار آج کی پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب میں ادا کیا ہے وہ پنجاب یاد رکھے گا: عظمیٰ بخاری
  • وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پرسخت ردعمل
  • ن لیگ نے صوبائیت اورڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل
  • ن لیگ نے صوبائیت اور ڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل
  • سیاسی مجبوریوں کے باعث اتحادیوں کو برداشت کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری
  • سیاسی بیروزگاری کے رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی‘ پی پی اس بیانیے میں شامل نہ ہو: عظمیٰ بخاری
  • سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی، پیپلز پارٹی کو کیا ضرورت پڑگئی، عظمیٰ بخاری
  • سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی ہی کافی تھی، پیپلزپارٹی کو شامل ہونے کی ضرورت نہیں تھی
  • سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی، پیپلز پارٹی کو کیا ضرورت پڑگئی؟ عظمی بخاری