Daily Mumtaz:
2025-11-04@06:34:16 GMT

آر ایل این جی کی قیمتوں میں اڑھائی فیصد اضافہ کردیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT

آر ایل این جی کی قیمتوں میں اڑھائی فیصد اضافہ کردیا گیا

 

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نےستمبر کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اڑھائی فیصد اضافہ کردیا  ۔
ایس این جی پی ایل کیلئے ترسیل قیمت 11.2365ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی گئی ہے ،جس کے بعد ایس این جی پی ایل کیلئے تقسیم کی قیمت 12.0127 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یوہوگئی۔
اسی طرح ایس ایس جی سی ایل کے لیے ترسیل کی قیمت 9.

8619 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی گئی ہے ، جس کے بعد ایس ایس جی پی ایل کیلئے تقسیم کی قیمت 11.0105 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔
آر ایل این جی کی قیمتوں میں اوسطاً 2.36 سے 2.63 فیصد اضافہ کیاگیا ہے ، قیمتوں میں اضافہ ڈلیورڈ ایکس شپ قیمت میں اضافے کے باعث ہوا۔

Post Views: 3

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں پھر کئی سو روپے کا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت کئی سو روپے بڑھ گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1300روپےکے اضافے سے 4لاکھ 23 ہزار 862 روپے پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 10گرام سونےکی قیمت ایک ہزار 115 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 63 ہزار 393 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں بھی 13 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 4 ہزار 15ڈالر پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی بھی 15روپےکے اضافےسے 5 ہزار 152 روپے تولہ ہوگئی جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت22 روپے کے اضافےسے4417روپے ہوگئی، اسی طرح عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس چاندی48.90ڈالر ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کے 10 امیر ترین افراد کی دولت میں ایک سال میں 700 ارب ڈالر کا اضافہ، آکسفیم کا انکشاف
  • چیئرمین ایف بی آر نے منی بجٹ کے کسی امکان کو مسترد کردیا
  • سونے کی قیمت میں پھر کئی سو روپے کا اضافہ
  • سونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
  • ملک میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟
  • عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا، مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں مزید اضافہ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
  • پاک افغان بارڈر کی بندش: خشک میوہ جات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
  • پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، امارات میں نمایاں کمی ریکارڈ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل, پیٹرول اور ڈیزل مہنگا , ایل پی جی کی قیمت میں کمی