اسلام آباد: ’آسان خدمت سینٹر‘ 90 دن میں افتتاح کا ہدف، کیا سہولیات دی جائیں گی؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ کی زیر صدارت ’آسان خدمت سینٹر‘ کے قیام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق آذربائیجان کے ماڈل پر اسلام آباد میں پہلا ’آسان خدمت سینٹر‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
احد چیمہ نے اجلاس میں بتایا کہ کوشش ہوگی کہ اس سینٹر کا باقاعدہ افتتاح 90 روز کے اندر کیا جائے۔ اس موقع پر وزارت آئی ٹی، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سمیت دیگر متعلقہ اداروں نے تفصیلی بریفنگ پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ ’آسان خدمت سینٹر‘ کے ذریعے شہریوں کو 100 سے زائد سروسز فراہم کی جائیں گی اور اس میں ایف بی آر، سی ڈی اے، اسلام آباد پولیس سمیت 10 سے زائد ڈیپارٹمنٹس شامل ہوں گے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں ’آسان خدمت مرکز‘ قائم کرنے کا فیصلہ، پاکستان اور آذربائیجان میں معاہدہ طے
وفاقی وزیر نے حکام کو ہدایت کی کہ وزارت خارجہ کی سروسز بھی اس سینٹر میں شامل کی جائیں تاکہ شہریوں کو تمام خدمات ایک ہی جگہ پر میسر ہوں۔
احد چیمہ نے مزید کہا کہ آذربائیجان کی حکومت اس منصوبے میں مکمل تکنیکی معاونت فراہم کرے گی اور اسلام آباد میں پی ڈبلیو ڈی کی بلڈنگ میں اس سنٹر کو قائم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ آئندہ ہفتے تک حتمی تجاویز پیش کریں تاکہ منصوبے پر جلد از جلد کام شروع کیا جا سکے۔
وفاقی وزیر نے زور دیا کہ وزیراعظم کی واضح ہدایات ہیں کہ اس منصوبے میں کسی بھی صورت تاخیر نہ کی جائے، شہریوں کو بروقت اور معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام محکمے فوری اقدامات کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
’آسان خدمت سینٹر‘ آذربائیجان احد چیمہ وفاقی وزیر اقتصادی امور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: احد چیمہ وفاقی وزیر اقتصادی امور وفاقی وزیر اسلام آباد احد چیمہ
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس؛ بندرگاہوں پر سہولیات کا جائزہ لیا گیا
سٹی 42 : نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس میں کراچی کی بندرگاہوں پر انفراسٹرکچرل سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں حالیہ جدت کاری کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، ان اقدامات کی بدولت کارگو (سامان کی نقل و حمل) میں بہتری اور لین دین کے اخراجات میں کمی آئی ہے۔ اس کے علاوہ مستقبل میں بندرگاہی نظام میں مزید بہتری کے لیے جدید آئی ٹی اور انجینئرنگ حلقوں پر بھی غور کیا گیا۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ بندرگاہی آپریشنز کو زیادہ مؤثر اور کم لاگت بنانے کے لیے اصلاحات کو فوری طور پر نافذ کیا جائے۔
اجلاس میں وزیرِ بحری امور، سیکرٹریز برائے بحری امور، وزارتِ خزانہ کے سینئر حکام، اور کے پی ٹی (KPT) و پی کیو اے (PQA) کے چیئرمینز نے شرکت کی۔