روس کے علاقے کمچاتکا کے مشرقی ساحل کے قریب 7.1 شدت کا زلزلہ، گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز (جی ایف زیڈ) کے مطابق ہفتے کے روز روس کے علاقے کمچاتکا کے مشرقی ساحل کے قریب 7.1 شدت کا زلزلہ آیا، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر (6.2 میل) تھی۔
برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے زلزلے کی شدت 7.4 جبکہ گہرائی 39.
بحرالکاہل سونامی وارننگ سسٹم نے آگاہ کیا کہ زلزلے کے باعث ممکنہ سونامی کا خطرہ موجود ہے۔
جاپان (جو کمچاتکا جزیرہ نما کے جنوب مغرب میں واقع ہے) میں جاپانی موسمیاتی ایجنسی کے حوالے سے نشریاتی ادارے این ایچ کے نے اطلاع دی کہ وہاں کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔
یاد رہے کہ 30 جولائی کو روس کے مشرق بعید میں واقع جزیرہ نما کمچاتکا کے ساحل پر 8.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جو اس علاقے میں 1952 کے بعد کا سب سے طاقتور زلزلہ تھا۔
زلزلے نے عمارتوں کو نقصان پہنچایا اور 4 میٹر (13 فٹ) تک بلند سونامی لہریں پیدا کر دی تھیں، جس کے بعد بحر الکاہل کے پار مختلف خطوں میں وارننگ اور انخلا کے احکامات جاری کردیے گئے تھے۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں دور افتادہ روسی علاقے میں کئی افراد زخمی ہوئے تھے جب کہ 2011 کے زلزلے اور سونامی سے تباہ ہونے والے جاپان کے مشرقی ساحلی علاقوں میں انخلا کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔
Post Views: 3
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔