روس میں 7.4 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اُٹھی
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
روس میں 7.4 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اُٹھی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز
روس میں 7.4 شدت کے زلزلے سے زمین لرز گئی جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے اطلاع دی ہے کہ ہفتے کے روز روس کے مشرق بعید میں کامچٹکا کے ساحل پر 7.4 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ روسی شہر پیٹرو پاولوسک کامچٹسکی سے 111 کلومیٹر (69 میل) مشرق میں، کامچٹکا کے علاقے کے انتظامی مرکز، 39.
سروے میں ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 7.5 بتائی گئی تھی لیکن بعد میں اسے کم کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ یہ زلزلہ اسی علاقے میں آیا ہے جہاں جولائی میں 8.8 شدت کا خوفناک زلزلہ آیا تھا۔ جولائی میں کامچاٹکا جزیرہ نما کے قریب ریکارڈ شدہ سب سے طاقتور زلزلوں میں سے ایک آیا تھا۔
اُس زلزلے کے نتیجے میں بحرالکاہل بھر میں 4 میٹر تک بلند سونامی کی لہریں اٹھیں تھیں، جس کے بعد ہوائی سے لے کر جاپان تک انخلاء کا عمل شروع کیا گیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا نے 32 اداروں کو تجارتی پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا امریکا نے 32 اداروں کو تجارتی پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا خیبر پختونخوا کے ورلڈ بینک منصوبے میں 10 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بڑا فراڈ نیپال میں معمولاتِ زندگی بحال: عارضی سیٹ اپ سے قبل فوجی سربراہ کی ملاقات ترک ہیکرز کی جانب سے ویڈیو کال نے اسرائیلی وزیر دفاع کا مذاق بنا دیا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے2ریاستی حل کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور ٹرمپ کے مقتول ساتھی چارلی کرک کے مبینہ قاتل کو گرفتار کرلیا گیا، امریکی صدر کی تصدیقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سندھ بلڈنگ، سرجانی ٹاؤن ڈائریکٹر عامر کمال جعفری اور مافیا گٹھ جوڑ
ڈی جی شاہ میر خان بھٹو کی غفلت چار منزلہ اجازت پر دس منزلہ عمارت تعمیر
رائل گلف ریزیڈنسی کرپشن کی علامت، عوام کی طرف سے احتجاج کا اشارہسرجانی ٹاؤن میں بلڈنگ مافیا نے قانون کو یرغمال بنا لیا ہے ۔ رائل گلف ریزیڈنسی کے نام سے تعمیر ہونے والی بلند و بالا عمارت اس کی واضح مثال ہے جہاں صرف چار منزلوں کی اجازت تھی،مگر ضابطوں کو روندتے ہوئے دس منزلہ عمارت کھڑی کر دی گئی۔علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ سب کچھ ڈائریکٹر ضلع غربی عامر کمال جعفری کی مبینہ سرپرستی اور ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی شاہ میر خان بھٹو کی مجرمانہ غفلت کے باعث ممکن ہوا۔ شہریوں کے مطابق کرپشن اور ملی بھگت کے بغیر یہ تعمیرات ممکن ہی نہ تھیں۔بلڈنگ مافیا نے نہ صرف چھ اضافی منزلیں تعمیر کیں بلکہ فائر سیفٹی ہنگامی اخراج اور پارکنگ جیسے لازمی تقاضے بھی مکمل طور پر نظرانداز کر دیے ۔اداروں کی خاموشی نے شہریوں کے غصے کو بھڑکا دیا ہے ۔سروے پر موجود جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے اہلِ علاقہ نے کہا ہے کہ کراچی اب یا تو بلڈنگ مافیا کے قبضے میں ہے یا عوامی بغاوت کے دہانے پر! اہل علاقہ نے اس موقع پر خبردار کیا ہے کہ اگر فوری کارروائی نہ ہوئی تو وہ عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹانے کے ساتھ سڑکوں پر احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوں گے ۔