Express News:
2025-11-03@06:23:05 GMT

ٹوکیو میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT

ٹوکیو میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا، ایونٹ کے ابتدائی سیشن میں کینیڈا اور اسپین نے ایک ایک گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

کینیڈا کے ایون ڈنفی نے 35 کلو میٹر واک میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اسپین کی ماریہ پریز نے اسی ایونٹ میں خواتین کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا۔

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے جیولن تھرو اسٹار ارشد ندیم 17 ستمبر کو ایکشن میں دکھائی دیں گے اور میڈل کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

چیف آف نیول اسٹاف اسکوائش چیمپئن شپ ناصر اقبال نے جیت لی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: ٹاپ سیڈ ناصر اقبال نے تیسری چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ جیت کر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔

پی این روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں ناصر اقبال نے سیکنڈ سیڈ طیب اسلم کو 1-3 سے شکست دی۔

ویمنز ایونٹ کے فائنل میں پشاور کی ماہ نور علی نے اپنی بڑی بہن سحرش علی کو 0-3 سے شکست دی۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں 20 لاکھ روپے کی مجموعی انعامی رقم تقیسم کی گئی۔

اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے انعامات تقسیم کیے۔ کموڈور مدثر خورشید نے استقبالیہ کلمات ادا کیے۔ تقریب میں کمانڈر کراچی فیصل عباسی، اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان، اولمپیئن سمیع اللہ خان و دیگر بھی موجود تھے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں گولڈ اور دیگر قیمتی پتھروں کی نمائش
  • چیف آف نیول اسٹاف اسکوائش چیمپئن شپ ناصر اقبال نے جیت لی
  • کینیڈا اور فلپائن کا دفاعی معاہدہ، چین کو روکنے کی نئی حکمتِ عملی
  • پاکستان اور کینیڈا کا ہائبرڈ بیج، لائیو اسٹاک کی افزائش میں تعاون بڑھانے پر غور
  • کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کا رنگا رنگ آغاز
  • پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل ہونے کو تیار
  • ایشین یوتھ گیمز سے واپسی پر پاکستان ریسلنگ ٹیم کا شاندار استقبال
  • ایشن یوتھ گیمز میں شرکت کے بعد پاکستان ریسلنگ ٹیم کا واپسی پر شاندار استقبال
  • کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل: را کا خفیہ نیٹ ورک بے نقاب
  • ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر پابندی کے متنازع فیصلے کی تحقیقات کا آغاز