معروف اداکار عشرت عباس خلیل انتقال کرگئے، پشاور میں سپرد خاک
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے سنہری دور کے معروف اداکار، ریڈیو، ٹی وی، اسٹیج اور فلموں کے ورسٹائل فنکار عشرت عباس خلیل انتقال کر گئے۔
پشاور میں پیدا ہونے والے عشرت عباس خلیل نے اپنے فن کا آغاز تھیٹر سے کیا اور بعدازاں ٹیلی ویژن سے وابستہ ہوگئے۔
انا للہ وانا علیہ راجعون
خیبر پختونخوا میں اداکاری کا ایک روشن باب اپنے
اختتام کو پہنچا۔ریڈیو،ٹی وی۔اسیٹج اور فلم کے نامور صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار عشرت عباس بھی اس جہاں فانی سے کوچ کر گئے ۔جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا اور وہ خالق… pic.
— Amjad Aziz Malik (T.I) (@AmjadAzizMalik1) September 13, 2025
پی ٹی وی کے مقبول ڈرامہ سیریلز اور اسٹیج ڈراموں میں ان کی قدرتی مکالمہ ادائیگی اور جذبات سے بھرپور اداکاری نے انہیں ناظرین میں خاص مقام دلایا۔ انہوں نے اردو کے ساتھ ساتھ ہندکو اور پشتو ڈراموں میں بھی اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
عشرت عباس خلیل ثقافتی سرگرمیوں اور پروگراموں میں بھی پیش پیش رہے اور خیبر پختونخوا میں پرفارمنگ آرٹس کے فروغ کے لیے سرگرم کردار ادا کیا۔
ان کی فنکارانہ خدمات کے اعتراف میں انہیں متعدد اعزازات سے نوازا گیا، جن میں تمغہ برائے حسنِ کارکردگی بھی شامل ہے۔
مرحوم کے بھائی عمر دراز خلیل بھی فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار تھے، جن کا 2016 میں انتقال ہوا تھا۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق عشرت عباس خلیل زائد العمری میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔ ان کی نمازِ جنازہ 13 ستمبر کو پشاور میں ادا کی گئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ بعدازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
عشرت عباس خلیل کے انتقال پر فنکاروں، ساتھیوں، مداحوں اور اہلِ خانہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انتقال پی ٹی وی سپرد خاک فنکار معروف اداکار وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انتقال پی ٹی وی سپرد خاک فنکار معروف اداکار وی نیوز عشرت عباس خلیل معروف اداکار
پڑھیں:
سینئر اداکار محمد احمد بھائی کے انتقال کے لمحے کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے
پاکستان شوبز کے سینئر اداکار اور مصنف محمد احمد انٹرویو کے دوران اپنے بڑے بھائی کے انتقال کے دلخراش واقعے کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔
اداکار محمد احمد کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ فلم ’کیک‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے محمد احمد نے بتایا کہ انہیں گھر سے بھائی کی موت کی خبر ملی جو سن کر وہ بلکل سُن ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میں فلم کیک کی شوٹنگ کے دوران ایک مزاحیہ سین کر رہا تھا جب موبائل فون پر ایک پیغام آیا کہ ’بھائی جان انتقال کر گئے‘۔ یہ پڑھ کر میں سن ہو گیا‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہدایتکار عاصم عباسی فوراً سمجھ گئے کہ کچھ گڑبڑ ہے۔ میں نے اُن سے چند منٹ بریک کی اجازت لی اور باہر جا کر بہت رویا۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا میں شوٹنگ روکنا چاہتا ہوں، لیکن میں نے کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔‘
محمد احمد کے مطابق وہ بڑے بھائی کے جنازے میں شریک نہ ہو سکے اور ان کے انتقال کے صرف تیسرے دن اسلام آباد جا کر اسی دن واپس کراچی آ گئے۔ محمد احمد نے شیکسپیئر کے قول ’The show must go on‘ کو ایک تلخ حقیقت قرار دیا۔
یاد رہے کہ اداکار محمد احمد سبات، بیٹیاں، ہم تم، برات سیریز سمیت کئی مشہور ڈراموں کا حصہ رہ چکے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دنوں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں تاخیر سے ادائیگیوں کے مسئلے کو اجاگر کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔