2025-11-03@18:55:19 GMT
تلاش کی گنتی: 257

«معروف اداکار»:

    پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار عزیر عباسی طویل علالت کے بعد اس دارفانی سے کوچ کر گئے۔ عزیر عباسی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ایک ستون کی حیثیت سے کئی دہائیوں تک اپنے فن کے جوہر دکھاتے رہے اور متعدد یادگار کرداروں کے ذریعے شائقین کے دلوں میں ہمیشہ کے لیے جگہ بنا گئے۔ عزیر عباسی کو ڈرامہ سیریل ’انتقام‘ میں رشید بابا کے کردار سے عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی، جہاں ان کی شاندار اداکاری اور شائستہ اردو تلفظ نے ناظرین کو بے حد متاثر کیا۔ ان کے فنی سفر کے دیگر قابل ذکر ڈراموں میں ’کراچی ڈویژن‘، ’باشو‘، ’ہیر رانجھا‘ اور ’کھلونا‘ جیسے مشہور سیریلز شامل ہیں۔ اداکار کا تعلق ایک ایسے فنکار...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    پاکستان کے سینئر اور باصلاحیت اداکار عزیر عباسی انتقال کرگئے، وہ طویل عرصے تک پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ رہے اور انہوں نے کئی یادگار کردار ادا کیے۔ عزیر عباسی کو ڈرامہ سیریل انتقام میں رشید بابا کے کردار سے بے پناہ شہرت ملی جسے ناظرین کی جانب سے خوب پذیرائی ملی، انہوں نے اپنی عمدہ اداکاری اور خوبصورت اردو لہجے کی وجہ سے مداحوں کے دلوں میں خاص جگہ بنائی۔ ان کے دیگر مشہور ڈراموں میں کراچی ڈویژن (2021)، باشو (2023)، ہیر رانجھا (2012) اور کھلونا شامل ہیں۔ عزیر عباسی کا تعلق ایک فنکار گھرانے سے تھا، ان کے بڑے بھائی زبیر عباسی معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر تھے جبکہ وہ مشہور اداکار شمعون عباسی کے چچا تھے۔ اداکار شمعون...
    پاکستان کے سینئر اور باصلاحیت اداکار عزیر عباسی انتقال کر گئے، وہ طویل عرصے تک پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ رہے اور متعدد یادگار کردار ادا کیے۔ عزیر عباسی کو ڈرامہ سیریل انتقام میں رشید بابا کے کردار سے بےحد شہرت ملی، جس نے ناظرین سے زبردست پذیرائی حاصل کی، اُن کی عمدہ اداکاری اور خوبصورت اردو تلفظ نے اُنہیں مداحوں کے دلوں میں خاص مقام دلایا۔ اُن کے دیگر معروف ڈراموں میں کراچی ڈویژن (2021)، باشو (2023)، ہیر رانجھا (2012) اور کھلونا شامل ہیں۔ عزیر عباسی کا تعلق ایک فنکار گھرانے سے تھا، اُن کے بڑے بھائی زبیر عباسی معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر تھے، جبکہ وہ مشہور اداکار شمعون عباسی کے چچا تھے۔ اداکار شمعون عباسی نے...
    راولپنڈی؍ اسلام آباد؍پشاور؍ استنبول؍ ہنگو (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ)  خیبر پی کے  کے مختلف مقامات پر سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 25خوراج جہنم واصل ہو گئے جبکہ 5 جوان شہید ہوئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپین وام میں سکیورٹی فورسز کی پہلی کارروائی میں 4 خودکش بمباروں سمیت 15 خوارج ہلاک ہوئے۔ شرپسندوں کے خلاف خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ اسی طرح ضلع کرم کے علاقے گھکی میں دوسری کارروائی کے دوران 10 خوارج مارے گئے۔ دونوں کارروائیوں میں انڈین پراکسی فتنہ الخوارج کے 25 خوارج مارے گئے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ مارے گئے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی...
    سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے والد کے انتقال کے وقت اپنے تجربے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ رات دیر تک مہمان نوازی میں مصروف رہیں اور بار بار تعزیت کے لیے آئے مہمانوں سے پوچھتی رہیں کہ کیا انہوں نے کھانا کھایا یا نہیں۔ نادیہ افگن نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ریل شیئر کرتے ہوئے جنازے پر مہمانوں کو کھانا کھلانے کے رواج پر تنقید کی ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ ان کے والد کے انتقال کے وقت سب سے زیادہ پریشان کن پہلو یہ تھا کہ کالونی کے انچارج ان کے پاس آئے اور پوچھا کہ کرسیاں، ٹینٹ اور کھانا کہاں سے کروانا ہے۔ نادیہ افگن کے مطابق اس دن وہ رات دیر تک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ہیومن ریسورس آفیسر کی کوششوں کے نتیجہ میں بینک اکائونٹ کی کارروائی مکمل ،2 تنخواہوں اور پنشن کے چیک دستخط کردیئے گئے،ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اظہار اطمینان ۔میڈیا سیل حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حیدرآباد واٹرکارپوریشن میں رجسٹرڈ تینوں یونینوں پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے نمائندہ وفد نے گزشتہ روز چیف ایگزیکٹو آفیسر طفیل احمد ابڑوسے ان کے دفتر میں ملاقات کی ،ایکشن کمیٹی کی قیادت عبدالقیوم بھٹی کر رہے تھے جبکہ وفد میں انصاف علی لاشاری ، اعجاز حسین اور واٹر کارپوریشن کی جانب سے چیف ہیومن ریسورس مینجمنٹ آفیسر محمد نعیم شورو شامل تھے۔ وفد کے ارکان نے...
    بھارت میں دیوالی کی مناسبت سے منعقد کردہ ایک تقریب میں اُس وقت کہرام مچ گیا جب معروف گلوکار پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر گر کر ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ’عشق فقیرانہ‘ کے گانے سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والے ریشبھ ٹنڈن دیوالی منانے خاندان کے ہمراہ ممبئی سے دہلی والدین کے گھر آئے تھے۔ 35 سالہ بھارتی گلوکار مکمل طور پر صحت مند تھے اور اپنی پُرفارمنس کے دوران بھی بہت پُرجوش تھے لیکن اسٹیج پر گر پڑے۔ فقیرا کے نام سے مشہور بھارتی گلوکار کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ ابتدائی طور پر موت کی وجہ دل کا دورہ پڑنا بتائی گئی۔ ریشبھ نے اولییسیا...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار اسرانی 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سینیئر اداکار اسرانی طویل عرصے سے علیل تھے اور گزشتہ کئی دنوں سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ ابتدائی زندگی اور تعلیم یکم جنوری 1940 کو جے پور میں پیدا ہونے والے گووردھن اسرانی کے والد کا قالین کا کاروبار تھا، تاہم انہوں نے خاندانی پیشے میں دلچسپی نہیں لی۔ اسرانی نے ابتدائی تعلیم سینٹ زیویئرز اسکول جے پور سے حاصل کی اور راجستھان کالج سے گریجویشن مکمل کیا۔ بعد ازاں وہ آل انڈیا ریڈیو جے پور سے بطور وائس آرٹسٹ منسلک ہوگئے۔   View this post on Instagram   A post shared by India Today (@indiatoday) فلمی کیریئر اور یادگار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیوکراچی: گیس پریشر مشین پھٹنے سے عمارت میں تباہی مچ گئی ،ایک شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے جبکہ 2 گھر اور 4دکانیں بھی تباہ ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی ایوب گوٹھ میں گیس پریشر مشین پھٹنے سے خوفناک دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے سے دو گھر اور چار دکانیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔علاقہ مکینوں نے بتایا کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، کئی افراد ملبے تلے دب گئے جنہیں مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے نکالا۔ملبے سے ایک دکاندار کی لاش برآمد کی گئی جبکہ زخمیوں میں گھر کے افراد اور راہگیر بھی شامل ہیں۔ابتدائی تحقیقاتی...
    اقوام متحدہ پاکستان نے معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو نیا نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر کردیا۔تنظیم کے مطابق ہانیہ خواتین کے حقوق، برابری اور بااختیاری کے لیے آگاہی پھیلانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔انسٹاگرام پر جاری کی گئی پوسٹ میں لکھا گیا کہ ہانیہ عامر اپنے نئے کردار کے تحت اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے آگاہی پھیلانے، عملی اقدامات کی ترغیب دینے اور ملک بھر میں خواتین و لڑکیوں کی آواز کو مزید مضبوط کرنے میں مدد کریں گی۔ہانیہ عامر نے خواتین کے لیے برابری اور انہیں با اختیار بنانے کو اولین ترجیح قرار دیا، انہوں نے کہا کہ ہر لڑکی کو اپنے خواب پورے کرنے کا حق ملنا چاہیے۔یاد رہے کہ چند روز قبل ہانیہ عامر امریکا کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ شرمین علی نے اپنی طلاق اور اس کے بعد پیش آنے والی ذہنی مشکلات کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔ میرا درد نہ جانے کوئی، سنگِ مر مر، آتش، قسمت، پیار کے صدقے، پر دیس اور دل بنجارا جیسے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ شرمین علی نے حال ہی میں ایک مارننگ میں گفتگو کے دوران اپنی ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔ شرمین علی نے بتایا کہ ان کی زندگی میں طلاق سب سے مشکل مرحلہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ مضبوط مزاج کی مالک رہی ہیں، لیکن علیحدگی کے فیصلے کے بعد ان کے اندر خوف اور عدم تحفظ کے احساسات پیدا ہوئے۔...
    بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار پنکج دھیر 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔  بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشہور اداکار کی موت کی خبر کی تصدیق ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔ اہلِ خانہ کے مطابق اداکار لمبے عرصے سے کینسر میں مبتلا تھے اور ان کا علاج جاری تھا۔  پنکج دھیر کی موت کی خبر پر ساتھی فنکاروں کی جانب سے گہرے دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔  تھیٹر سے بڑے پردے پر اداکاری کے جوہر دکھانے والے پنکج نے بالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلموں سولجر اور بادشاہ میں بھی اہم کردار نبھایا تھا۔   
    معروف پنجابی اداکار اور بین الاقوامی باڈی بلڈر ورندر سنگھ گھمن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 41 برس تھی۔ گھمن کے بھتیجے امن جوت سنگھ گھمن نے جالندھر میں صحافیوں کو بتایا کہ اداکار کو جمعرات کی شام امرتسر کے ایک نجی اسپتال میں دل کا دورہ پڑا، جہاں وہ انتقال کر گئے۔ ان کے مینیجر یادوندر سنگھ کے مطابق، گھمن کو چند روز سے کندھے میں درد محسوس ہو رہا تھا اور وہ معائنے کے لیے اسپتال گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے موٹر سائیکل حادثے میں زخمی معروف بھارتی گلوکار چل بسے ورندر گھمن کا شمار بھارت کے معروف باڈی بلڈرز میں ہوتا تھا۔ وہ 2009 میں مسٹر انڈیا کا اعزاز جیت چکے...
    بالی ووڈ کی سینئیر اداکارہ سندھیا شنتارام طویل علالت کے بعد آج داغ مفارقت دے گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سندھیا شنتارام مراٹھی اور ہندی سینما کا ایک بڑا نام تھیں انھیں کلاسیکل رقص پر بھی عبور حاصل تھا۔ ان کی جاندار اداکاری اور کلاسیکل رقص کے باعث بھارت بھر میں پذیرائی ملی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ مداحوں کے دلوں میں گھر کر گئیں۔ فلم ’پنجرہ‘ سے ان کے حصے میں وہ لازوال شہرت آئی جو آج بھی فلم بینوں کو اپنا گرویدہ بنائے ہوئے ہے۔ پنجرہ کے علاوہ سندھیا شنتارام نے ’جھنک جھنک پائل باجے‘ اور ’دو آنکھیں بارہ ہاتھ‘ بھی ناقابل فراموش فلمیں ہیں۔ وہ عمر رسیدگی کے باعث کمزوری، نقاہت اور مختلف بیماریوں کا شکار تھیں۔ انھوں نے متعدد...
    بھارتی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 کے معروف اداکار منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار 32 سالہ وشال برہما کے بیگ سے چنئی ایئرپورٹ پر بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی تھی جس کی مالیت 40 کروڑ بھارتی روپے ( ایک ارب 26 کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔ وشال برہما سنگاپور سے ایئر انڈیا کی پرواز AI 347 کے ذریعے چنئی پہنچے تھے جہاں ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (DRI) کے اہلکاروں نے تلاشی لی تو میتھاکولون نامی ممنوعہ منشیات برآمد ہوئی۔ تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ اداکار کو مبینہ طور پر نائیجیریا کے ایک منشیات فروش گروہ نے بڑی رقم کے عوض یہ بیگ اسمگل کرنے کے لیے استعمال...
     پاکستان کے معروف کامیڈین لکی ڈیئر انتقال کر گئے۔ گزشتہ ہفتے وہ کومہ میں چلے گئے تھے اور وہ کومے میں تھے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیج اداکار جو کہ تشویشناک حالت میں میو ہسپتال میں زیرِ علاج تھے انتقال کر گئے ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق لکی ڈیئر کے گردے، جگر اور معدہ ناکارہ ہو چکے تھے۔ اداکار 40 سال سے تھیٹر، ٹی وی اور فلم انڈسٹری سے وابستہ تھے، انہوں نے سیکڑوں ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اسٹیج اداکار کے نواسے نے بتایا کہ مرحوم کی نماز جنازہ عصر کے بعد باغبانپورہ میں ادا کی جائے گی۔ لکی ڈیئر کے انتقال پر شوبز شخصیات کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
    معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل 87 برس کی عمر میں فرانس میں انتقال کر گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل کا فلمی کیریئر چھ دہائیوں پر محیط تھا، جس دوران انہوں نے یورپی سینما اور ہالی ووڈ کی کئی مشہور فلموں میں کام کیا۔ کلاڈیا کارڈینیل 1938 میں تیونس میں پیدا ہوئیں۔ صرف 16 سال کی عمر میں انہوں نے ایک مقامی مقابلہ حسن جیتا، جس کے بعد انہیں وینس فلم فیسٹیول میں شرکت کا موقع ملا۔ وہاں سے ان کے فلمی سفر کا آغاز ہوا اور جلد ہی وہ اٹلی کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شامل ہو گئیں۔ 2002 میں انہیں برلن فلم فیسٹیول میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا، جو ان کے فنی خدمات...
    بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور مزاحیہ کرداروں سے شہرت حاصل کرنے والے روبو شنکر 46 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق روبو شنکر فلم کی شوٹنگ کے دوران اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑے تھے جس کے بعد انہیں چنئی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ حالت تشویشناک ہونے پر انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا تاہم جمعرات کی رات وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ڈاکٹرز کے مطابق اداکار کی موت ہاضمے کی نالی میں خون بہنے اور متعدد اعضاء کے ناکارہ ہونے کے باعث ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ وہ کچھ عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے اور حال ہی میں یرقان سے صحت یاب ہوئے تھے۔...
    مشہور جنوبی بھارتی اداکار جونئیر این ٹی آر ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے ہیں۔  بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تامل فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار جونئیر این ٹی آر ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران اسٹنٹ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔  اس واقعے کی تصدیق جونئیر این ٹی آر کی ٹیم کی جانب سے ایک بیان میں کی گئی ہے جس میں ٹیم نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے اداکار کو چند ہفتوں کے آرام کی تجویز دی ہے جس کے بعد وہ دوبارہ کام شروع کر سکیں گے۔  اس بیان میں اداکار کی زخموں یا صحت سے متعلق کوئی واضح تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں تاہم ٹیم نے مداحوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی:۔ نئی دہلی میں بھارت اور امریکا کے درمیان ہونے والے اہم تجارتی مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔ مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت برینڈن لنچ جبکہ بھارتی وفد کی قیادت راجیش اگروال نے کی۔دونوں فریقین نے مزید ملاقاتوں پر تو اتفاق کیا لیکن بڑے مسائل پر پیش رفت نہ ہوسکی۔ بھارتی وزیر تجارت سنیل برتھوال نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ امریکا کے ساتھ کئی سطحوں پر بات چیت جاری ہے تاہم روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر اختلافات برقرار ہیں اور واشنگٹن اس پر مسلسل دبا ¶ ڈال رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے بھارت زرعی مصنوعات، دودھ اور گندم پر عائد بلند ٹیکسوں کو کم کرے...
    بھارت کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار کمار سانو نے پہلی بار بالی ووڈ اداکاراؤں کے ساتھ افیئر پر لب کشائی کردی۔ بالی ووڈ کے لیجنڈری گلوکار کمار سانو نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں انہیں مختلف اداکاراؤں کے ساتھ جوڑا گیا۔ ایک انٹرویو میں کمار سانو نے کہا کہ لوگ اکثر سمجھتے ہیں کہ خواتین ان کی طرف زیادہ متوجہ ہوتی ہیں، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ میری دوسری شادی کو 23 برس بیت گئے اور اس دوران کبھی کسی خاتون کا نام ان کے ساتھ نہیں آیا۔ کمار سانو نے بتایا کہ ماضی میں اداکارہ میناکشی کے ساتھ میرے افیئر کی خبریں اُڑائی گئی تھیں حالانکہ آج تک...
    کناڈا فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار اور ہدایتکار اوپیندرا راؤ اور ان کی اہلیہ پریانکا کا موبائل فون ایک سائبر حملے میں ہیک ہوگیا۔  بھارتی میڈیا کے مطابق اوپیندرا راؤ اور ان کی اہلیہ پریانکا کا موبائل فون اس وقت ہیک ہوا جب انہیں ایک پیغـام موصول ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کا ایک آن لائن آرڈر کسی مسئلے کے باعث ڈیلیور نہیں کیا جا سکا۔ اس پیغام میں دیے گئے مخصوص علامات والے نمبر پر کال کرنے کا کہا گیا تاکہ آرڈر ڈیلیور کروایا جاسکے۔ جب پریانکا اور اوپیندرا راؤ نے یہ نمبر ملایا تو ان کے موبائل فونز نے کام کرنا بند کر دیا اور دونوں کے فونز ہیک ہوگئے۔ ہیکرز نے دونوں کے موبائل میں موجود دوستوں...
    لاہور(نیوز ڈیسک)معروف فلمی اداکارہ ریشم نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقے قصور کا دورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ قصور کے تعاون سے دو مختلف مقامات پر سیلاب زدگان میں راشن تقسیم کیا۔ اداکارہ ریشم نے سب سے پہلے ڈی پی ایس سکول میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین کے درمیان راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے اہم نمائندے ایڈمنسٹریٹر محمد جہانگیر چوپڑا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اداکارہ ریشم نے اس کے بعد سرحدی گاؤں شیخوپورہ نو کا بھی دورہ کیا جہاں مزید متاثرین میں راشن تقسیم کیا گیا۔ Post Views: 7
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پہلگام فالس فلیگ کی انٹیلی جنس ناکامی اور آپریشن سندور کی پسپائی کو کھوکھلے دعووں سے چھپانے میں مصروف ہیں۔ ہندو اتنہا پسند جماعت کی کٹھ پتلی بھارتی مودی سرکار جعلی فتح کی جھوٹی تشہیر کے ذریعے بھارتی عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے جب کہ فوجی طاقت کا کھوکھلا بیانیہ مودی کی سیاسی ہوس اور خطے میں انتشار پھیلانے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ مودی کی جعلی فتح کا بیانیہ دراصل بھارتی فوج کی ہزیمت اور کمزوری کا واضح اعتراف  ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دعویٰ کیا  ہے کہ آپریشن سندور میں ملک بھر نے بھارتی فوج پر فخر کیا اور میڈ ان انڈیا ہتھیاروں نے اہم کردار ادا کیا۔ حقیقت...
    پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے سنہری دور کے معروف اداکار، ریڈیو، ٹی وی، اسٹیج اور فلموں کے ورسٹائل فنکار عشرت عباس خلیل انتقال کر گئے۔ پشاور میں پیدا ہونے والے عشرت عباس خلیل نے اپنے فن کا آغاز تھیٹر سے کیا اور بعدازاں ٹیلی ویژن سے وابستہ ہوگئے۔ انا للہ وانا علیہ راجعون خیبر پختونخوا میں اداکاری کا ایک روشن باب اپنے اختتام کو پہنچا۔ریڈیو،ٹی وی۔اسیٹج اور فلم کے نامور صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار عشرت عباس بھی اس جہاں فانی سے کوچ کر گئے ۔جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا اور وہ خالق… pic.twitter.com/s0hjdY5KYn — Amjad Aziz Malik (T.I) (@AmjadAzizMalik1) September 13, 2025 پی ٹی وی کے...
    خوبصورت اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر مبینہ طور پر بدنام زمانہ گینگ گولڈی برار کے کارندوں نے اندھا دھند فائرنگ کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ حسینہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر گولیوں کی گڑگڑاہٹ نے سب کو دہلا دیا۔ فائرنگ کا نشانہ ان کے والد بنے لیکن وہ محفوظ رہے۔ واقعے کی ذمہ داری بھارت کے بدنام زمانہ گولڈی برار اور روہت گودارا گینگ نے قبول کرلی ہے اور دھمکی دی کہ دیشا کی بہن خوشبو ہمارے "روحانی رہنماؤں" کے بارے میں مبینہ توہین آمیز الفاظ کہے۔ گینگ نے سوشل میڈیا پر واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دھمکی دی کہ خوشبو پٹانی کو سبق سیکھانے کے لیے حملہ کیا گیا۔ اگر انھوں نے دوبارہ ایسا کیا تو تو کسی...
    ڈرگ ڈیلر جسوین سنگھا عرف ‘کیٹامائن کوئین’ نے مشہور امریکی کامیڈی سیریز فرینڈز کے اسٹار میتھیو پیری کو ہلاک کرنے والی ڈرگ ڈوز فراہم کرنے کا جرم قبول کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جسوین سنگھا "کیٹامائن کوئین” کے نام سے جانی جانے والی ایک ڈرگ ڈیلر خاتون نے باضابطہ طور پر فرینڈز اسٹار میتھیو پیری کو وہ دوا فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے جس نے انہیں موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا۔ جسوین سنگھا نے ابتدائی طور پر الزامات کی تردید کی تھی لیکن اگست میں ایک دستخط شدہ بیان میں اپنی درخواست کو تبدیل کرنے پر رضامند ہوگئی اور اعتراف جرم کرلیا۔  جسوین سنگھا پر منشیات فراہم کرنے، منشیات کے اڈے چلانے اور ایسی منشیات تقسیم کرنے کے سنگین...
    بالی وُوڈ اور ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ رانیا راؤ چند ماہ قبل تقریباً 15 کلو گرام سونا اسمگل کرنے کی کوشش میں بنگلورو ایئرپورٹ سے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس تفتیش کے دوران اداکارہ کے گھر سے مزید 2 کروڑ مالیت کے زیورات اور 2 کروڑ 67 لاکھ بھارتی روپے نقدی بھی برآمد ہوئی تھی۔ اداکارہ کو رواں سال مارچ میں 14.8 کلو سونا اسمگل کرتے ہوئے بنگلور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دلچسپ یا چونکا دینے والا پہلو یہ ہے کہ رانیا راؤ مبینہ طور پر بار بار بیرونِ ملک سفر کرتی رہیں اور پولیس اسکواڈ کے ذریعے کسٹمز چیک سے بچ نکلتی تھیں۔ تحقیقات مکمل ہونے پر ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو...
    بھارتی ڈراموں "شرارت” اور "تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ” سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نے شادی کے 15 سال بعد شوہر سے طلاق لے لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی کی مشہور اداکارہ سمپل کول نے اپنے شوہر راہول لومبا سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں سمپل کول نے کہا کہ طلاق کا فیصلہ ہم دونوں نے باہمی رضامندی سے لیا۔ ہم دونوں میچور انسان ہیں اور مکمل سمجھداری کے بعد علیحدگی کا فیصلہ لیا۔ اداکارہ نے مزید کہا یہ رشتہ ختم ہونا اب بھی میرے لیے ناقابلِ یقین لگتا ہے کیونکہ اتنے برسوں سے میں نے اپنی زندگی کا زیادہ حصہ انھی کے ساتھ گزارا ہے۔ تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی اداکارہ سمپل کول اپنے شوہر کے...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معروف اداکار انور علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینئر اداکار انور علی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی فنی خدمات کو سراہا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ انور علی کا فنونِ لطیفہ میں کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے صبر کی دعا کی۔  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انور علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سینئر اداکار انور علی کی فن و ثقافت کے لئے خدمات کو خراج...
    بھارت کی ساؤتھ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وشال نے اپنی ساتھی اداکارہ سائی دھنشیکا کے ساتھ منگنی کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال مئی میں وشال نے سائی دھنشیکا کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے شادی کا اعلان کیا تھا، اور اب اپنی 48 ویں سالگرہ کے موقع پر انہوں نے مداحوں کو منگنی کی خوشخبری دی ہے۔ اداکار وشال نے منگنی کی تصاویر بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں، جو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق وشال کی شادی بھی ان کی 48 ویں سالگرہ کے موقع پر ہی طے تھی، تاہم گھر کی تعمیر مکمل نہ ہونے کے باعث شادی کی تاریخ آگے...
    امریکا کی معروف اداکارہ اور رئیلٹی شو سے عالمی شہرت حاصل کرنے والی کیلسے بیٹمین 39 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ عالمی خبر رساں کے مطابق امریکی اداکارہ کیلسے بیٹمین کے اہلخانہ نے موت کی تصدیق کر دی ہے تاہم موت کی وجہ فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی۔ 39 سالہ کیلسے بیٹمین کا تعلق امریکی ریاست یوٹاہ سے تھا اور انھوں نے 2009 میں وی ایچ ون (VH1) کے مشہور رئیلٹی شو راک آف لَو کے تیسرے اور آخری سیزن میں حصہ لیا تھا۔ اُس شو میں کیلسے بیٹمین آخری 9 امیدواروں تک پہنچنے میں کامیاب رہیں تاہم ساتویں قسط میں انہیں مقابلے سے باہر کر دیا گیا اور اسی سیزن کے بعد یہ شو ختم کر دیا گیا تھا۔ اداکارہ کی اچانک موت کی...
    بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ پریا مراٹھے 38 سال کی عمر میں چل بسیں۔ اداکارہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض کے خلاف جنگ لڑ رہیں تھیں، پریا مراٹھے نے کئی ہندی اور مراٹھی ڈرامہ سیریلز میں اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے شہرت حاصل کی اور مداحوں کے دلوں میں ایک خاص مقام بنایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ 2012ء میں اداکار شانتانو موگھے کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ پریا 2024ء کے بعد سے انسٹاگرام پر متحرک نہیں رہیں، ان کی آخری پوسٹ 11 اگست 2024ء کو سامنے آئی تھی، جس میں انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کی تھیں۔ اداکارہ کی موت پر بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے...
    اسپین کی مشہور اداکارہ ویرونیکا ایچیگوئی کینسر کے باعث انتقال کر گئیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 42 سالہ اداکارہ ویرونیکا ایچیگوئی کی موت اسپین کے شہر میڈرڈ میں ہوئی وہ گزشتہ کئی دنوں سے کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں۔  اداکارہ نے کئی فلموں میں کام کیا اور ایوارڈز بھی وصول کیے وہ بہترین اداکاری کی وجہ سے وہ اسپین سمیت غیر ملکی ممالک میں بھی مشہور تھیں۔ 2024 میں ویرونیکا ایچیگوئی نے اپنی آخری فلم کی جو سیاسی اور سنسنی خیز تھی اس فلم کا نام Artificial Justice ہے جس میں انہوں نے ایک جج کا کردار ادا کیا تھا جو عدالتی نظام میں اے آئی کی سازش کو بے نقاب کرتی ہے۔    TagsShowbiz News Urdu
    سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام نے معروف صارف محمد شیراز کا اکاؤنٹ معطل کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:محمد شیراز کو دیکھ کر وی لاگنگ شروع کرنے والا گلگت کا آحل کون ہے؟ انسٹاگرام کے مطابق اکاؤنٹ ان کے ٹرمز آف یوز کی خلاف ورزی کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے۔ انسٹاگرام نوٹیفکیشن کے مطابق، صارف کو 177 دنوں کے اندر اپیل کرنے کا حق حاصل ہے، بصورتِ دیگر اکاؤنٹ مستقل طور پر غیر فعال کر دیا جائے گا۔ اس دوران اکاؤنٹ عوام کے لیے نظر نہیں آئے گا اور صارف اسے استعمال بھی نہیں کر سکے گا۔ یہ بھی پڑھیں:’میں آج سے وی لاگ نہیں بناؤں گا‘، محمد شیراز نے وی لاگنگ کو خیرباد کیوں کہا؟ یاد...
    آسٹریلوی اداکار ٹریسٹن راجرز 79 سال کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکار ٹریسٹن راجرز کئی دہائیوں سے چلنے والے ڈے ٹائم سوپ آپیرا شو "جنرل ہاسپٹل” میں اپنے کردار رابرٹ اسکارپیو کے لیے مشہور تھے۔ سینئر اداکار کی مینیجر میرِل سوودک نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ ان کی موت کی وجہ پھیپھڑوں کا کینسر تھا، حالانکہ وہ کبھی سگریٹ نوشی نہیں کرتے تھے۔ میرل سوودک نے کہا کہ "ٹریسٹن کو اسکارپیو کا کردار بہت عزیز تھا، اور انہوں نے اسے زیرو سے شرور کیا تھا۔ انہیں صرف ایک دن کے کام کے لیے بلایا گیا تھا، لیکن وہ اس کردار کو بہت بڑا بنا گئے اور اب تک کئی برس گزرنے کے بعد...
     پاکستان کی معروف اداکارہ سویرا ندیم تنقید کی زد میں آگئیں۔ اداکارہ سویرا ندیم نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصاویر اپ لوڈ کیں تو ہنگامہ برپا ہوگیا۔سویرا ندیم نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی سے کیا۔۔ اور شاندار اداکاری، اپنی خوبصورتی اور باوقار شخصیت کے باعث مداحوں کے دل جیتے۔۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے نئے ڈرامے کے سیٹ سے روایتی ملبوسات میں چند تصاویر شیئر کیں۔جس کے باعث مداحوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر ضرورت سے زیادہ ایڈیٹنگ کی گئی ہیں۔ جس میں اداکارہ کے چہرے کو غیر معمولی طور پرسلم دکھایا گیا۔ جبکہ جلد کو حد سے زیادہ ایئر برش کیا گیا۔ ایڈیٹنگ سے...
    ممبئی کے ایک تاجر دیپک کوٹھاری نے بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر، بزنس مین راج کندرا پر 60.4 کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام عائد کردیا  یہ الزام ان کی کمپنی est Deal TV Pvt Ltdسے متعلق ایک لون کم انویسٹمنٹ ڈیل پر مبنی ہے، جو اب بند ہو چکی ہے۔ الزامات کیا ہیں؟ کوٹھاری کا الزام ہے کہ 2015 سے 2023 کے دوران انہوں نے کاروبار کی توسیع کے لیے اس جوڑے کو 60.48 کروڑ روپے فراہم کیے، لیکن یہ رقم ذاتی اخراجات پر خرچ ہوئی، نہ کہ وعدہ کردہ کاروباری منصوبے پر۔ ابتدائی طور پر یہ رقم 75 کروڑ روپے کے قرض کے طور پر مانگی گئی، پھر اسے “انویسٹمنٹ کا رنگ دے دیا گیا تاکہ ٹیکس...
    دنیا کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جہاں امریکا، برطانیہ، روس اور اسپین کی حسیناؤں کے اسیر رہے وہیں بلکہ ایک موقع پر ان کا نام بھارت کی ایک معروف اداکارہ کے ساتھ بھی جوڑا گیا تھا۔ 2007 میں، فٹبال کے عالمی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ بپاشا باسو اُس وقت عالمی خبروں کی زینت بنے جب ایک تقریب کے دوران ان کی ایک دوسرے کو بوسہ دینے کی تصویر منظرِ عام پر آئی۔ یہ تصویر پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ایک ہائی پروفائل ایونٹ میں لی گئی تھی، جو دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں وائرل ہو گئی اور کھیل و فلمی دنیا میں بحث کا موضوع بن گئی۔ یہ بھی پڑھیں: 25 کیرٹ کا محبت...
    بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ہما قریشی کے چچا زاد بھائی آصف قریشی کو ان کے گھر کے باہر قتل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کی رات دہلی کے نظام الدین علاقے میں پارکنگ کے تنازع پر اداکارہ ہما قریشی کے چچا زاد بھائی آصف قریشی کو چاقو مار کر قتل کیا گیا۔ یہ واقعہ رات تقریباً 11 بجے کے قریب  پیش آیا جب آصف نے اپنے دو پڑوسی لڑکوں سے ان کے گھر کے سامنے کھڑی اسکوٹر ہٹانے کے لیے کہا۔ پولیس کے مطابق 19 سالہ اُجوال اور 18 سالہ گوتم نامی ملزمان نے بدکلامی کے بعد واپس آ کر آصف پر تیز دھار ہتھیار، ممکنہ طور پر چاقو سے حملہ کیا۔ آصف کو فوری طور پر اسپتال لے جایا...
    لبنان کے جنوبی شہر صور میں ایک اسلحہ ڈپو میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 6 فوجی مارے گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فوجی ترجمان نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فوجی اہلکار اسلحے کے ذخیرے کو ناکارہ بنا رہے تھے۔ لبنانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ دھماکے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔ دھماکے میں 6 فوجی اہلکاروں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے لیکن زخمی ہونے والے اہلکاروں کی تعداد نہیں بتائی گئی۔ لبنانی وزیراعظم نواف سلام نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق اہلکاروں کو قومی ہیرو قرار دیا۔ اقوام متحدہ کی امن فوج کے سربراہ ڈیوداتو آباگنارا...
    امریکی اداکارہ، پروڈیوسر اور وائس اوور آرٹسٹ کیلی میک کینسر کے باعث 33 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں مشہور امریکی اداکارہ، وائس اوور آرٹسٹ اور پروڈیوسر کیلی میک 33 برس کی عمر میں کینسر جیسے جان لیوا مرض کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے چل بسیں۔ کیلی کو رواں سال جنوری میں سینٹرل نروس سسٹم کے ایک نایاب اور مہلک کینسر ڈفیوز مڈلائن گلیوما کی تشخیص ہوئی تھی۔ تشخیص کے بعد انہوں نے انتہائی ہمت کے ساتھ اس مرض کا سامنا کیا۔ کیلی کی بہن کیتھرین کلیبینو نے اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک جذباتی پیغام میں ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہم اپنی پیاری کیلی کے انتقال کے گہرے صدمے میں ہیں۔ وہ ایک چمکتا...
    بھارتی فلم انڈسٹری سوگوار، کنڑا سینما کے 34 سالہ مشہور اداکارسنتوش بالاراج طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنتوش بالاراج گزشتہ چند دنوں سے ریاست کرناٹکا کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں انہیں یرقان  کی تشخیص کے بعد انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق یرقان نے ان کے پورے جسم کو متاثر کر دیا تھا، جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔ اداکار کے انتقال کی خبر منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔  فنی کیریئر اور پسِ منظر  سنتوش بالاراج، معروف ہدایتکار انیکل بالاراج کے بیٹے تھے۔ یہ افسوسناک اتفاق...
    ساؤتھ انڈین موویز کے سپر اسٹارز رجنی کانت، کمل ہاسن، اجیت، سوریا اور وجے کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کرنے والے مدھن بوب کے آخری ایام نہایت کسمپرسی کے عالم میں گزرے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تامل فلم انڈسٹری کے اداکار ایس کرشنا مورتھی نے اپنی زندگی کے 40 سال اس انڈسٹری وک دیئے وہ فلمی دنیا میں مدھن بوب کے نام سے جانے جاتے تھے۔ تامل فلموں کا لازمی جز کہلائے جانے والے مزاحیہ اداکار مدھن بوب عرصہ دراز سے کینسر کے مرض میں مبتلا اور صاحبِ فراش تھے اور گزشتہ شب گھر میں ہی انتقال کرگئے۔ مدھن بوب نے چار دہائیوں پر محیط اپنے فلمی کیریئر میں مزاحیہ اور منفرد کرداروں کے ذریعے اپنا نام اور مقام بنایا۔ ان کے پُرمزاح...
    معروف اداکارہ ماہم عامر کو اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے بعد صارفین کی جانب سے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا جس کا انہوں نے دو ٹوک جواب بھی دیا۔ حال ہی میں ماہم عامر نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ خوشگوار تصاویر شیئر کیں جن میں وہ مسکراتی ہوئی نظر آئیں۔ تاہم، ان تصاویر پر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے منفی تبصرے کیے۔ خاص طور پر ان کے دانتوں کی بناوٹ پر توجہ دی گئی۔ ایک صارف نے ان کے دانتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ’یہ دانت نکلوا دو‘ جس پر ماہم عامر نے دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’نہیں نکالوں گی‘ جبکہ کئی صارفین ان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے نظر آئے۔...
    بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار، کامیڈین کلابھاون نواس کیرالا کے ہوٹل میں  مردہ پائے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نواس اپنی آنے والی نئی فلم "پرکَمبنم” کی شوٹنگ کے سلسلے میں کیرالا کے ایک ہوٹل میں مقیم تھے۔ جس دن انھیں ہوٹل سے چیک آؤٹ کرنا تھا وہ کافی دیر تک کمرے سے باہر نہ آئے تو عملے نے دروازہ کھولا اور اندر داخل ہوئے۔ ہوٹل کے کمرے میں اداکار بے ہوش پڑے تھے انھیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت تصدیق کردی گئی۔ مقامی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کسی مشتبہ عنصر کے شواہد نہیں ملے۔ وہ ممکنہ طور پر دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ...
    بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار کلابھاون نواس 51 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے۔ ان کی اچانک موت کی خبر نے انڈسٹری کو افسردہ کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی آر جے سمرن سنگھ گھر میں مردہ پائی گئیں بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کلابھاون نواس کوچی میں ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں مقیم تھے، جہاں ان کی لاش مقامی ہوٹل کے کمرے سے برآمد ہوئی۔ ہوٹل انتظامیہ نے بتایا کہ اداکار کو طے شدہ وقت پر چیک آؤٹ کرنا تھا، تاہم جب وہ مقررہ وقت پر کمرے سے باہر نہ نکلے تو عملے نے کمرہ چیک کیا۔ اندر داخل ہونے پر وہ بے ہوش حالت میں پائے گئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا...
    بنگلا دیشی یوٹیوبر اور ماڈل شانتا پال کو کلکتہ سے متعدد جعلی بھارتی دستاویزات رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کلکتہ کے علاقے بکرم گڑھ میں کرائے کے فلیٹ پر چھاپہ مارا اور اداکارہ کو گرفتار کر کے گھر سے جعلی شناختی کارڈ بنانے والے ایک بڑے نیٹ ورک کا پتہ چلایا۔ پولیس نے 28 سالہ شانتا پال کے قبضے سے دو جعلی آدھار کارڈ، ایک ووٹر آئی ڈی، ایک راشن کارڈ اور ایک پین کارڈ برآمد کیا ہے، جو تمام مغربی بنگال کے مختلف پتوں پر رجسٹرڈ تھے۔ پولیس کے مطابق اداکارہ اپنے ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی بھارت میں ہی چھپ کر مقیم تھیں جبکہ وہ...
    معروف ملیالم فلمی اداکار، مزاحیہ فنکار اور نقال کلا بھون ناواس کو جمعہ کی شام کوچی کے قریب چوٹانیکارّا کے ایک ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ ان کی عمر 51 سال تھی۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، ہوٹل کے عملے نے انہیں بے ہوش پایا تو فوراً حکام کو اطلاع دی۔ ناواس کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ پولیس کے ابتدائی بیان کے مطابق، موت کی وجہ دل کا دورہ (cardiac arrest) معلوم ہوتی ہے۔ پوسٹ مارٹم اور مزید تفصیلات روزنامہ دی ہندو کے مطابق، موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے ہفتہ کے روز کلامسیری کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال میں...
    بھارتی شہر گوہاٹی میں گزشتہ روز ایک تیز رفتار گاڑی نے ٹیکنیکل کالج کے 21 سالہ طالب علم سمیع الحق کو کچل دیا تھا جو آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تیز رفتار گاڑی نے اُس وقت طالب علم کو کچلا جب وہ سڑک کنارے پیدل چل رہا تھا۔ اس کے دوست بھی ہمراہ تھے جو محفوظ رہے۔ دوستوں نے ایک اور کار سوار کی مدد سے حادثہ کرنے والی گاڑی کو جا لیا جس میں آسام کی معروف اداکارہ نندنی کشیپ موجود تھی۔ دوستوں نے ہی سمیع الحق کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا جس کے بعد اداکارہ کو حراست میں لے لیا گیا۔...
    ڈراما دھواں سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نازلی نصر نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی نجی زندگی کی مشکلات بالخصوص پہلی شادی اور 16 سال بعد طلاق سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔ سینیئر اداکارہ نازلی نصر نے بتایا کہ ان کی زندگی میں چند ہی لوگ اہم ہیں جن میں ان کے بچے اور موجودہ شوہر شامل ہیں لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا جب وہ اپنی زندگی کے حوالے سے شدید الجھن کا شکار تھیں۔ نازلی نصر نے مزید بتایا کہ انھوں نے پہلی شادی کے بعد شوہر کی خواہش پر شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ وہ رشتہ مرضی کے خلاف تھا جس کو نبھانے کی 16 سال تک کوشش کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ شادی کے فوراً بعد...
    اداکارہ مریم نفیس نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں متعدد بار جنات دکھائی دیے، جس کے بعد وہ مہینوں تک خوف اور پریشانی کا شکار رہیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نے بتایا کہ چند برس قبل انہیں تین سے چار مرتبہ سائے یا دھوئیں کی شکل میں مخلوقات دکھائی دیں جو یقیناً جنات تھے۔ اس واقعے نے ان کے دل میں ایسا خوف بٹھایا جو کئی ماہ تک ختم نہ ہو سکا۔اداکارہ نے بتایا کہ اس تجربے کے بعد انہیں چھ سے سات مہینے تک مسلسل احساس رہتا تھا کہ کوئی ان کے آس پاس موجود ہے، جس سے ان کی ذہنی حالت متاثر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی جب وہ...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ مریم نفیس نے ماضی میں جنات دکھائی دینے کا انکشاف کردیا۔  ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نے بتایا کہ کچھ برس قبل انہیں تین سے چار مرتبہ سائے یا دھوئیں کی شکل میں مخلوقات دکھائی دیں جوکہ جنات تھے۔ انہوں نے اس خوفناک تجربے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان مناظر نے ان کے دل میں خوف پیدا کر دیا تھا جو کئی مہینوں تک قائم رہا اور وہ آج بھی اکثر خوفزدہ ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے سنجیدگی سے بتایا کہ اس واقعے کے بعد چھ سے سات مہینے تک انہیں مسلسل محسوس ہوتا تھا کہ کوئی ان کے آس پاس موجود ہے اور کئی ماہ تک پریشان رہیں۔ مریم نے مزید کہا...
    ترکیہ دو ماہ سے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے والے فائر بریگیڈ کے عملے کے مزید 2 رضاکار جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے شمال مغربی شہر برصہ کے قریب جنگلات میں لگی شدید آگ پر دو ماہ گرزنے کے باوجود قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ دونوں رضاکار اس وقت جاں بحق ہوئے جب ان کی پانی کی ٹینکر گاڑی جنگل کے دشوار گزار راستے پر پھسل کر کھائی میں جا گری۔ گاڑی میں سوار رضاکار قریبی صوبہ بولُو (Bolu) سے آگ بجھانے کے لیے آگلاسن (Aglasan) گاؤں جا رہے تھے۔ یاد رہے کہ ترکیہ کے جنگلات میں 44 مختلف مقامات پر آگ  لگی ہوئی ہے، جن میں برصہ، قرا بوک (Karabuk)...
    لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان کے مقبول ترین فوجی ڈراموں ’سنہرے دن‘ اور ’الفا براوو چارلی‘ سے شہرت حاصل کرنے والے کرنل (ریٹائرڈ) قاسم شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اس کردار میں کوئی خاص اداکاری نہیں کی، بلکہ وہ حقیقت میں خوف زدہ تھے اور یہی کیفیت ناظرین کو فطری اداکاری محسوس ہوئی۔ کرنل (ریٹائرڈ) قاسم شاہ نے حال ہی میں ’جی این این‘ کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔ پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ ڈراما ’الفا براوو چارلی‘ میں سب سے مقبول ہونے والا کردار ’گل شیر‘ دراصل انہوں نے خاص اداکاری کے بغیر ہی نبھایا، کیونکہ اس وقت حالات کچھ ایسے تھے کہ ان...
    معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کی جانب سے ایف آئی اے کے افسر پر عائد کیے گئے رشوت ستانی کے الزامات کی تحقیقات ادارے کی سرد خانے کی نذر ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق معروف اداکارہ نادیہ حسین کا ایف آئی اے افسر کے خلاف مبینہ الزامات کو تین ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود اداکارہ کے موبائل فون کا فرانزک تجزیہ نہ ہوسکا۔ اس کے علاوہ سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا متعلقہ شعبے تاحال موبائل فون کالاک کوڈ ملنے کا منتظر ہے کیونکہ ضبط کیا گیا موبائل فون بذریعہ فیس ان لاک ہونے کے بعد ہی فرانزک تجزئیے کی رپورٹ جاری ہو سکے گی۔ واضح رہے کہ اداکارہ نے اپنے گرفتارشوہرکی رہائی کے لئےمبینہ ایف...
    اداکارہ اور ماڈل حمیرا کی اندوہناک موت اور پھر تدفین کے بعد ان کی زندگی کے نئے نئے پہلو سامنے آ رہے ہیں۔ 42 سالہ اداکارہ ڈرائنگ اور آرٹ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ تھیں۔ انھوں نے کئی ڈراموں میں کام کیا۔ ایک ریئلٹی شو سے شہرت حاصل کی اور فلموں میں بھی قسمت آزمائی۔ حمیرا ایک ماہر مصورہ اور مجسمہ ساز بھی تھیں۔ انھوں نے اپنے والد کی پینٹنگ بنائی تھی جسے ان کی سالگرہ پر بطور تحفہ دیا۔ اپنے ہاتھوں سے والد کی بنائی گئی پینٹنگ کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے حمیرا نے انھیں سب سے ہینڈ سم فادر اور اپنا ہیرو قرار دیا تھا۔ مصوری کے علاوہ حمیرا اصغر کو اسکائی ڈائیونگ کا بھی شوق...
    کراچی(شوبز رپورٹر)کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں فلیٹ میں مردہ پائی گئی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا جبکہ والد نے ماڈل کی میت لینے سے انکار کر دیا۔ پولیس کے مطابق حمیرا کا تعلق لاہور سے تھا ادکارہ کی لاش سرد خانے منتقل کردی گئی جبکہ ورثاء نے بھی لاش دیکھنے کراچی جانے سے انکار کردیا پولیس نے بتایا کہ خاتون نے 2018 میں فلیٹ کرائے پر لیا تھا، 2024 سے کرایہ نہ دینے پر مالک نے کیس کر رکھا تھا، پولیس عدالتی حکم پر فلیٹ خالی کرانے پہنچی تو دروازہ لاک تھا، پولیس دروازہ توڑ کر داخل ہوئی تو خاتون کی لاش ملی۔ واقعے کے بعد عدالتی بیلف نے فلیٹ سیل کردیا...
    لاہور(ویب ڈیسک)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ڈیفنس میں فلیٹ سے برآمد ہوئی ہے، خاتون فلیٹ میں 7 برس سے رہائش پذیر تھی، خاتون گھر میں اکیلی رہتی تھیں، 35 سال عمر معلوم ہوتی ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون نے 2018 میں فلیٹ رینٹ پر لیا تھا، متوفیہ خاتون 2024 سے کرایہ نہیں دے رہی تھیں، سی بی سی میں مالک مکان نے کیس کیا ہوا تھا، آج بیلف آیا تو لاش دیکھی۔ پولیس نے موقف اپنایا کہ واقعہ ابتدائی طور پر طبعی معلوم ہوتا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد مزید صورتحال واضح ہوگی، خاتون کی شناخت حمیرا اضغر کے نام سے کی گئی ہے جو اداکارہ بتائی جاتی ہے، شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیرا اصغر...
    پاکستانی انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے تازہ ویلاگ میں ہانیہ عامر کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے بھارتیوں کے رویے پر سوال اٹھا دیے۔ بشریٰ انصاری نے نہ صرف ہانیہ کےلیے بھارتیوں کے منفی ردعمل کو نشانہ بنایا بلکہ جاوید اختر اور نریندر مودی کو بھی نہیں بخشا۔ ہانیہ عامر اس وقت بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ فلم ’سردار جی 3‘ کی وجہ سے چرچوں میں ہیں، بشریٰ انصاری نے اپنے یوٹیوب چینل پر ہانیہ کو سراہتے ہوئے کہا ’’ہانیہ ایک پروفیشنل اداکارہ ہے جو ہر حالات میں اپنے کام سے مخلص ہے۔ گرمی ہو یا سردی، وہ اپنی پرفارمنس سے سمجھوتہ نہیں کرتی۔‘‘ بشریٰ نے بھارتی مداحوں کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے...
    پاکستان شوبز کے اداکار ثاقب سمیر نے اپنی زندگی کے سب سے خوفناک تجربے کا انکشاف کردیا۔ ایک حالیہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار ثاقب سمیر نے بتایا کہ وہ ایک ایسی لڑکی کی مدد کر چکے ہیں جس پر جنات تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ان کی زندگی کا سب سے خوفناک لمحہ تھا جس کو وہ کبھی نہیں بھول سکتے۔ اداکار نے بتایا کہ وہ ایک گھر میں کرائے پر رہتے تھے جہاں ساتھ ہی کے ایک گھر میں دو لڑکیاں رہتی تھیں جن سے ان کی چھت پر ملاقات ہوئی وہ ساتھ وقت گزارنے لگے اور ان کی دوستی ہوگئی۔ ثاقب کے مطابق ایک دن چھت پر باتوں کے دوران ان...
    بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی موت سے متعلق بھارت کے معروف ڈرماٹولجسٹ ایرک بورجز کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل شیفالی زری والا 42 برس کی عمر میں اچانک انتقال کرگئیں، جس پر ان کے مداحوں اور شوبز حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد ان کے شوہر پراگ تیاگی نے انہیں فوری طور پر ممبئی کے اندھیری علاقے میں واقع بیلیو ملٹی اسپیشلٹی اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ بھارتی میڈیا کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اداکارہ کی موت کا تعلق اینٹی ایجنگ انجیکشن کے استعمال سے جوڑا جارہا ہے، جو انہوں نے ورت...
    پاکستان شوبز کے اداکار ثاقب ثمیر نے اپنی زندگی کے سب سے خوفناک تجربے کا انکشاف کردیا۔ ایک حالیہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار ثاقب ثمیر نے بتایا کہ وہ ایک ایسی لڑکی کی مدد کر چکے ہیں جس پر جنات تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ان کی زندگی کا سب سے خوفناک لمحہ تھا جس کو وہ کبھی نہیں بھول سکتے۔ اداکار نے بتایا کہ وہ ایک گھر میں کرائے پر رہتے تھے جہاں ساتھ ہی کے ایک گھر میں دو لڑکیاں رہتی تھیں جن سے ان کی چھت پر ملاقات ہوئی وہ ساتھ وقت گزارنے لگے اور ان کی دوستی ہوگئی۔ ثاقب کے مطابق ایک دن چھت پر باتوں کے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)بھارت کی معروف اداکارہ شیفالی جریوالا کی موت کے بعد جہاں شوبز ستاروں نے دکھ کا اظہار کیا وہیں معروف مذہبی اسکالر و مفتی طارق مسعود کا شیفالی کی موت پر تبصرہ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ مفتی طارق مسعود نے کہا کہ بھارت کی ایک مشہور اداکارہ کی موت ہوگئی، بتانے والے بتارہے تھے کہ بہت مشہور تھی اور دنیا میں اس کے بڑے گانے چلے، جس پر میں نے کہا کہ اب تو لوگوں کو بڑی عبرت ہوئی ہوگی کہ اس نے دنیا میں اتنی عزت کمائی اور وہ عزت ایک منٹ میں خاک میں مل گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ وہ ہندو تھی اس لیے اس کو جلایا گیا ہوگا...