ایف آئی اے افسر پر سنگین الزام، اداکارہ نادیہ حسین کیخلاف تحقیقات سردخانے کی نذر
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کی جانب سے ایف آئی اے کے افسر پر عائد کیے گئے رشوت ستانی کے الزامات کی تحقیقات ادارے کی سرد خانے کی نذر ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق معروف اداکارہ نادیہ حسین کا ایف آئی اے افسر کے خلاف مبینہ الزامات کو تین ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود اداکارہ کے موبائل فون کا فرانزک تجزیہ نہ ہوسکا۔
اس کے علاوہ سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا متعلقہ شعبے تاحال موبائل فون کالاک کوڈ ملنے کا منتظر ہے کیونکہ ضبط کیا گیا موبائل فون بذریعہ فیس ان لاک ہونے کے بعد ہی فرانزک تجزئیے کی رپورٹ جاری ہو سکے گی۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے اپنے گرفتارشوہرکی رہائی کے لئےمبینہ ایف آئی اے افسرکے رشوت مانگنے کی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔ جس کے بعد این سی سی آئی اے کراچی نے معاملے کی انکوائری کے لئے اداکارہ کا موبائل فون تحویل میں لیا تھا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق معاملے کی انکوائری میں اداکارہ کی جانب سے تفتیشی افسر کو3 ماہ قبل بیان ریکارڈ کرایا جا چکا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے موبائل فون
پڑھیں:
لاہور پولیس نے اسنوکر کلب پر کارروائی، ایم پی اے کے بیٹے سمیت کئی ملزمان گرفتار
سابق خاتون ایم پی اے پر مبینہ پولیس تشدد کے معاملے پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دے دیا جبکہ پولیس ترجمان نے کہا کہ خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے گرفتار ہوا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے انکوائری 48 گھنٹے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور مبینہ واقعہ کے تمام شواہد بشمول ویڈیوز سے انکوائری کرنے کا حکم دیا۔ ترجمان لاہور پولیس نے کہا کہ مبینہ تشدد کی انکوائری شروع کردی گئی جب کہ دیگر تمام الزامات حقائق کے منافی ہیں، خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے گرفتار ہوا، ارسلان دو روز قبل 90 اسنوکر کلب میں 12 دیگر ملزمان کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ مذکورہ اسنوکر کلب اور گرفتار دیگر ملزمان سابقہ جوئے میں ریکارڈ یافتہ ہیں، خاتون کا ایک بیٹا گزشہ ماہ موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق ہوا جس کا مقدمہ درج ہے، اسنوکر کلب سے دوسرے بیٹے کی گرفتاری کو پہلے بیٹے کے مقدمہ قتل پر دباؤ سے جوڑنا بے بنیاد ہے۔ ترجمان نے کہا کہ خاتون ایم پی اے نے بیٹے کو چھڑوانے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، سابق ایم پی اے اور اس کے شوہر نے بیٹے کو چھڑوانے کے لیے پولیس والوں سے شدید بدسلوکی کی۔