اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 25 نئے کیسز رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 25 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور حکام کی جانب سے مثبت ہاٹ اسپاٹس کی نشان دہی بھی کی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں رپورٹ ہونے والے 25 نئے کیسز میں سے 14 مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں، 18 کیسز دیہی اور 7 شہری علاقوں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارہ کہو سے 8، سوہان سے 4، سیکٹر G-5 سے 2 ، علی پور، G-13، G-6، I-8، I-9، کورال، روات، سہالہ، ترلائی، ترنول اور H-13 سے 1،1 کیس سامنے آیا۔
انتظامیہ نے بتایا کہ ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور486 مقامات کا معائنہ کرکے 15 مثبت ہاٹ اسپاٹس کی نشان دہی کی گئی اور ہاٹ اسپاٹس پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز نے کارروائی کی۔
مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد میں ڈینگی کے خلاف 40 ہزار سرگرمیاں انجام دی گئیں،27 مریضوں کے گھروں اور 1129 اردگرد مکانات میں اسپرے کیا گیا اور ڈینگی کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 176 مقامات پر فوگنگ کی گئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود دباؤ سے متعلق 11 ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا
محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود دباؤ سے متعلق 11 ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا۔
بیان کے مطابق ڈپریشن کمزور ہوکر ویل مارکڈ ایریا میں تبدیل ہوگیا، 24 گھنٹوں کے دوران دباومشرق، شمال مشرق کی طرف بڑھا۔
اگلے مذید 24 گھنٹوں کے دوران مشرق ،شمال مشرق کی طرف بڑھنے کے بعد ہوا کے کم دباؤ میں بدل جائے گا۔
سمندری سرگرمی کے حوالے یہ حتمی بلیٹن ہے، ویل مارکڈ ایریا دباو اور کم دباو کا درمیانی درجہ ہے۔