کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 13 ایچ حرمین پارک کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

اورنگی ٹاؤن پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت 17 سالہ سمیع کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔اس حوالے سے پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے۔

اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر فور ایف میں فائرنگ سے 35 سالہ فرحان نامی شخص زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ مومن آباد پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

دریں اثنا پی آئی ڈی سی کے قریب ہجرت کالونی میں تیز دھار آلے کے وار سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔

سول لائن پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی شناخت 22 سالہ سرتاج کے نام سے کی گئی جسے اس کے دوست رب نواز نے جھگڑے کے دوران خنجر کے وار سے زخمی کیا تھا جسے پولیس نے گرفتار کر کے خنجر اپنے قبضے میں لے لیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے وار سے

پڑھیں:

بوٹ بیسن پولیس اہلکار کے قتل میں سزا یافتہ ملزم دوبارہ گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم سمیت 10 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،موبائل فون‘ موٹر سائیکل‘ نقدی اور مسروقہ سامان برآمد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار کے قتل میں سزا یافتہ ملزم کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جب کہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے ماضی میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل جہانگیر شہید ہوگئے تھے جبکہ گرفتار ملزم کو اس جرم میں سات سال قید کی سزا سنائی جاچکی تھی۔ الفلاح تھانے کی حدود ملیر کالا بورڈ میں ریلوے پلیا کے نزدیک پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو گرفتار کرلیے گئے جن میں سے ایک زخمی ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت خالد اورامیر علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود نئی سبزی منڈی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔گرفتار زخمی ملزم کی شناخت جمعہ خان ولد نور محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • ماڑی پور میں اسکول سے واپسی پرٹریفک حادثے میں طالبعلم جاں بحق
  • کھارادر ، رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی
  • کھارادر کی عمارت میں لفٹ گرگئی، 10 افراد زخمی
  • نوکری سے نکالنے پر ملازم نے بریانی سینٹر کے مالک پر فائرنگ کردی
  • کراچی؛ مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • بوٹ بیسن پولیس اہلکار کے قتل میں سزا یافتہ ملزم دوبارہ گرفتار
  • کراچی میں رات گئے مختلف حادثات و واقعات میں 3 افراد جاں بحق
  • ڈی آئی خان: فائرنگ سے ایف سی اہلکار شہید، راہگیر زخمی
  • کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں نوجوان جاں بحق، 2 زخمی
  • کراچی: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق