‘اپنے ملک واپس چلی جاؤ،’ برطانیہ میں بھارتی خاتون کے ساتھ زیادتی اور نسل پرستی کا واقعہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
برطانیہ کے علاقے اولڈبیری میں ایک دلخراش واقعے میں 20 برس کی ایک سکھ بھارتی خاتون کو 2 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس دوران نسل پرستانہ جملے کستے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ملک واپس چلی جائے۔
ویسٹ مڈلینڈز پولیس کے مطابق یہ حملہ نسلی بنیادوں پر مشتمل قرار دیا جا رہا ہے۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے نہ صرف زیادتی کی بلکہ اسے گالیاں بھی دیں۔ پولیس نے کہا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور سی سی ٹی وی و فرانزک تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: نسل پرستانہ زبان استعمال کرنے پر جنوبی افریقا کے رکن پارلیمنٹ معطل
برمنگھم لائیو کے مطابق دونوں مشتبہ افراد گورے ہیں؛ ایک نے سر منڈوایا ہوا ہے اور وہ سیاہ سویٹ شرٹ پہنے ہوئے تھا جبکہ دوسرا سرمئی رنگ کی قمیض میں ملبوس تھا۔
یہ واقعہ سکھ برادری میں شدید غم و غصے کا باعث بنا ہے۔ پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے کہا کہ کمیونٹی کا ردِعمل قابل فہم ہے اور یقین دلایا کہ علاقے میں گشت بڑھا دیا جائے گا۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ پریت کور گل نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں کھلی نسل پرستی میں اضافہ تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی سنگین تشدد کا واقعہ ہے جو نسلی نفرت پر مبنی ہے۔ حملہ آوروں نے اسے بتایا کہ وہ یہاں کی نہیں ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ یہاں کی ہے اور ہر برادری کو برطانیہ میں محفوظ، معزز اور محترم محسوس کرنے کا حق ہے۔ نسل پرستی اور خواتین دشمنی کی اس ملک میں کوئی جگہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیے: غلاموں کی تجارت ختم لیکن افریقی النسل افراد تعصب کا اب بھی شکار، اقوام متحدہ
اسی طرح رکن پارلیمنٹ جس اَتھوال نے اس حملے کو گھناؤنا، نسل پرستانہ اور خواتین مخالف واقعہ قرار دیا اور کہا کہ یہ واقعہ ملک میں بڑھتی ہوئی نسلی کشیدگی کا نتیجہ ہے، اور اب ایک نوجوان عورت ساری زندگی کے لیے صدمے کا شکار ہو گئی ہے۔
یہ نفرت انگیز جرم اس سے قبل پیش آنے والے واقعے کی کڑی ہے، جب گزشتہ ماہ وولورہیمپٹن میں 3 نوعمر لڑکوں نے 2 بزرگ سکھ مردوں پر حملہ کیا تھا۔ اس دوران دونوں بزرگ زمین پر گر گئے اور ایک لڑکا انہیں بار بار لاتوں سے مارتا رہا۔ حملے کے دوران بزرگوں کی پگڑیاں بھی گر گئیں تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برطانیہ زیادتی سکھ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برطانیہ زیادتی سکھ کہا کہ
پڑھیں:
سرگودھا: 15 سالہ طالبہ سے 16 ماہ تک 5 ملزمان کی مبینہ زیادتی
—فائل فوٹوسرگودھا کے نواحی علاقے کی آٹھویں کلاس کی 15 سالہ طالبہ سے 16 ماہ تک 5 ملزمان مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔
15 سالہ طالبہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ملزم بذریعہ فون اس سے تعلقات استوار کر کے ورغلا کر ایک ڈیرے پر لے گیا جہاں پہلے سے موجود اس کے دوستوں اور مرکزی ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ اس دوران ملزمان نے غیر اخلاقی ویڈیو بنائی اور دھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل کر دی جائے گی۔
بہاولپور میں بچی سے زیادتی کے بعد قتل کرنے والا مبینہ ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا، پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔
انہوں نے کہا کہ 7 جولائی 2024 سے شروع ہونے والا ملزمان کا بلیک میلنگ کا سلسلہ 16 ماہ تک جاری رہا۔
دوسری جانب پولیس نے طالبہ کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا اور کہا کہ زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔