ڈیرہ غازی خان میں ندی سخی سرور سے 500 قدیم سکے برآمد، شجاع آباد میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
ڈیرہ غازی خان: ندی سخی سرور میں آئے حالیہ سیلابی ریلے کے بعد ایک حیران کن دریافت سامنے آئی ہے، جہاں سے تقریباً 500 قدیم سکے برآمد ہوئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق یہ نایاب سکے مقامی افراد کو ریلے کے بعد ملے، جنہوں نے انہیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سکے ممکنہ طور پر صدیوں پرانے تاریخی ادوار سے تعلق رکھتے ہیں، جنہیں محکمہ آثارِ قدیمہ کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ ان کا مکمل تجزیہ اور تحقیق کی جا سکے۔
دوسری جانب، ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں سیلاب کی صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔ دھوندو والا بند میں پڑنے والا شگاف اب 400 فٹ تک پھیل چکا ہے، اور مسلسل پانی داخل ہونے سے مزید کئی دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں۔
محکمہ انہار کا کہنا ہے کہ مٹی کی قلت کے باعث شگاف کو بند کرنا ممکن نہیں ہو رہا۔ دو روز گزرنے کے باوجود متاثرہ علاقے کے لوگ کھلے آسمان تلے بے سہارے بیٹھے ہیں۔ متاثرین کا شکوہ ہے کہ نہ انہیں پینے کا صاف پانی میسر ہے، نہ خوراک، اور ان کے مویشی بھی مر رہے ہیں۔
متاثرین نے بتایا کہ ان کے علاقے میں اس سے پہلے کبھی ایسا سیلاب نہیں آیا، اور وہ موجودہ حالات کو زندگی کا ایک کڑا امتحان قرار دے رہے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ویتنام: بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں میں اضافہ‘ 11 افراد لاپتا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام کے وسطی صوبوں میں بارش اور سیلاب سے 13 افراد ہلاک، 11 لاپتا اور 34 زخمی ہوگئے۔ حکام نے بتایا کہ ایک لاکھ16ہزار سے زائد گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔ بجلی کی بندش کے باعث 4صوبوں اور شہروں میں 4 لاکھ 38 ہزار سے زائد گھرانے متاثر ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ روسی حکومت کی جانب سے بھیجی گئی 29 ٹن امدادی اشیاہیو شہر کے سیلاب زدہ متاثرین میں تقسیم کر دی گئی ہیں،جن میں خیمے، کمبل، ریسکیو کشتیاں اور دیگر ضروری سامان شامل ہیں۔