مظفرگڑھ: لوڈر رکشے کی ٹکر سے “امیر ترین بھکاری” شوکت جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
مظفرگڑھ کے نواحی علاقے موضع جھینگر میں ایک افسوسناک حادثے میں شوکت نامی بھکاری جاں بحق ہو گیا، جسے اہلِ علاقہ “امیر ترین بھکاری” کے نام سے جانتے تھے۔
پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب شوکت موٹرسائیکل پر سوار تھا اور ایک لوڈر رکشے نے اسے ٹکر مار دی، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ شوکت تین بچوں کا باپ تھا اور کئی سالوں سے پیشہ ور بھکاری کے طور پر پہچانا جاتا تھا، مگر اس کی کہانی عام بھکاریوں سے مختلف تھی۔
اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ شوکت نہ صرف اردو، پنجابی اور انگریزی روانی سے بولتا تھا بلکہ اس کے پاس کئی ایکڑ زرعی زمین بھی موجود تھی۔ وہ ایک بار سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہوا جب اس کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں اس نے اعتراف کیا کہ وہ بھیک مانگ کر لاکھوں روپے کما چکا ہے۔
ویڈیو میں شوکت نے بتایا تھا کہ وہ روزانہ ملتان جا کر تقریباً ایک ہزار روپے کماتا ہے اور مہینے کے آخر میں 30 ہزار روپے بینک میں جمع کرا دیتا ہے۔ اس کا کہنا تھا:
“آج کل کے دور میں کسی کے پاس ایک روپیہ کھلا نہیں ہوتا، اسی لیے لوگ 10، 20 روپے دے دیتے ہیں۔”
شوکت کی زندگی جہاں کئی سوالات چھوڑ گئی، وہیں اس کی موت بھی ایک سماجی حقیقت کی تلخ جھلک دکھا گئی — کہ غربت صرف ظاہری نہیں، بلکہ اس کے کئی روپ ہوتے ہیں۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سندھ کے مسائل اجتماع عام میں پیش کریں گے،کاشف سعید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-2-13
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ سندھ کے تمام مسائل کو 21نومبر مینار پاکستان لاہور کے اجتماع عام میں لاکھوں لوگوں کے سامنے پیش کریں گے۔ 21 نومبر کو مینار پاکستان لاہور میں جماعت اسلامی کا ’’بدلو نظام اجتماع عام‘‘میں سندھ سمیت ملک بھر سے لاکھوں لوگ شرکت کریں گے۔ جب تک ملک میں فرسودہ بدبودار نظام موجود ہے عوام کے مسائل حل نہیں ہونگے اس لیے امیر جماعت حافظ نعیم الرحمن نے ’’بدلو نظام’’اجتماع عام کا اعلان کیا ہے کیوں کہ نظام تبدیل ہوگا تو عوامی مسائل بھی حل ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بعذریعہ زوم پر مرکز تبلیغ اسلام شاہ مکی روڈ میں اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع ارکان سے جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری محمد یوسف، امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہرمجید،ضلعی جنرل سیکریٹری محمد حنیف شیخ نے بھی خطاب کیا۔ اس مووع پر نائب امیر عبدالقیوم شیخ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری حافظ سفیان ناصر اور نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل شیخ بھی موجود تھے۔کاشف سعید شیخ نے کہا کہ جماعت اسلامی کے تحت 21، 22 اور 23 نومبر کو ہونے والا اجتماع عام دراصل نظام بدلو تحریک کا ایک ولولہ انگیز اور فیصلہ کن ثابت ہوگا، اس اجتماع کی کامیابی کے لیے تمام کارکنان کو اپنی توانائیاں،صلاحیتیں اور وسائل وقف کر دینے چاہیے تاکہ یہ تاریخی اجتماع ایک مثالی اور منظم انداز میں منعقد ہو۔انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع محض ایک پروگرام نہیں بلکہ اقامتِ دین کے راستے پر عملی جدوجہد اور فکری تربیت کا سنگ میل ہے، جس کا مقصد قوم میں بیداری پیدا کرنا اور اسلامی نظام کے قیام کے لیے اجتماعی عزم کو مضبوط بنانا ہے۔ نگہت قریشی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے اجتماعات ہمیشہ سے فکری تربیت، اجتماعی نظم اور باہمی تعاون کا مظہر رہے ہیں۔