راولپنڈی میں انسداد ڈینگی مہم میں کرپشن، ناقص کارکردگی اور جعلی اعداد و شمار جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
ٹارگٹ پورا نہ کرنےپر300 کے قریب سینیٹری ورکرز اور سپر وائزرز کو شوکاز جاری کردیے گئے اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے انکوائری کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق انسداد ڈینگی مہم کے دوران 300 کے قریب اہلکار غیر حاضرپائے گئے، غیرحاضراہلکار گزشتہ سال کی ڈینگی مہم کی تصاویر بھیج کر حاضریاں لگواتےرہے اورتنخواہیں وصول کرتے رہے۔
ذرائع محکمہ صحت نے بتایاکہ کرپشن، غیرحاضری پرملازمین کےخلاف کارروائی شروع کردی گئی اور ملوث ملازمین کےخلاف پیڈا ایکٹ کےتحت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ غیرحاضرملازمین کی غفلت سے ڈینگی کے غلط اعداد و شمار جاری ہوتے رہے، ملوث اہلکاروں میں سے بیشتراہلکاروں کے جوابات غیرتسلی بخش قرار دیے گئے۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق انکوائری کمیٹی 2 ماہ میں جامع رپورٹ تیار کرکے سیکرٹری ہیلتھ کو پیش کرےگی، کرپشن میں ملوث اہلکاروں کی انکوائری انٹیلیجنس بیوروکوبھیج دی گئی ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ڈینگی مہم

پڑھیں:

عمران خان کیخلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب حکومت نے 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 9 مئی کے 11 مقدمات کا ٹرائل اب انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوگا اور بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت آئندہ اے ٹی سی عدالت میں ہو گی، ویڈیو لنک اور سکیورٹی انتظامات سے متعلق ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ہوگی جس میں بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے اڈیالہ جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں موسم کی تبدیلی کے باوجود ڈینگی کے کیسز میں اضافہ
  • راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی کے وار کا سلسلہ جاری
  • راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی کے وار کا سلسلہ جاری 
  • پاکستان میں نفسیاتی صحت سے متعلق تشویشناک اعداد و شمار جاری
  • سعودی عرب: کرپشن اور منصب کے غلط استعمال پر 100 ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی: اسکول وین ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
  • عمران خان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت منتقل
  • پنجاب حکومت کابانی پی ٹی آئی کے 11مقدمات اے ٹی سی راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ
  • عمران خان کیخلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری
  • پاکستان میں کار بنانے والی نجی کمپنی کے خلاف مسابقتی کمیشن کی انکوائری درست قرار