پاکستان و مصر کے وزرائے خارجہ کا فلسطینی کاز کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
پاکستان و مصر کے وزرائے خارجہ کا فلسطینی کاز کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز
دوحہ (سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن نے اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی کاز کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دوحہ میں ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن سے ملاقات ہوئی۔بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماوں کی ملاقات ہنگامی بنیاد پر ہونے والے عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی تیاریوں کے ضمن میں ہوئی۔ اس موقع پر دونوں ممالک نے قطر اور دیگر مسلمان ممالک پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور اس سے مذکورہ ممالک خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔انہوں نے فلسطینی کاز کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور مسلم امہ کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔پاکستان اور ملائیشیا کے وزرائے خارجہ نے عرب اسلامی سربراہی اجلاس کو بروقت اور ناگزیر قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرموجودہ حکومت کے 16ماہ میں قرضوں میں 13ہزار 78ارب روپے کا اضافہ موجودہ حکومت کے 16ماہ میں قرضوں میں 13ہزار 78ارب روپے کا اضافہ کوہِ سلیمان سے نکلنے والے سیلابی ریلے تباہی کیساتھ اس بار خزانے بھی لے آئے، 2 ہزار سال پرانے سکے برآمد سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، 5پولیس اہلکار زخمی صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام کاٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیشن کے قیام کا خیر مقدم ایشیا کپ ٹی 20 کا ہائی وولٹیج ٹاکرا، پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سیلاب متاثرین ریلیف پیکج، وزیراعظم کا گھریلو صارفین کے ایک ماہ کے بجلی بل معاف کرنے کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فلسطینی کاز کی حمایت کا اعادہ
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔