اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب، اپوزیشن نے خود کو نئی آزمائش میں مبتلا کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب، اپوزیشن نے خود کو نئی آزمائش میں مبتلا کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)اپوزیشن کی ریکوزیشن پر کل پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا جب کہ اپوزیشن نے خود کو نئی آزمائش میں مبتلا کرلیا اور اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلائے گئے اجلاس میں کورم پورا کرنا اس کے لیے امتحان بن گیا۔
اپوزیشن کو کورم پورا کرنے کے لئے 93 اراکین درکار ہیں، اپوزیشن کے کل اراکین کی تعداد 102 ہے، اپوزیشن کے اعجاز شفیع اور شیخ امتیاز کی اجلاس میں شرکت پر پابندی عائد ہے۔اپوزیشن کا ایک رکن ملک سے باہر ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں اپوزیشن اراکین اپنے حلقوں میں مصروف ہیں۔اپوزیشن کے کل 99 اراکین میں سے 93 اراکین کی اجلاس میں شرکت اپوزیشن کے لئے چیلنج بن گئی ہے، اپوزیشن کل کے اجلاس کے لئے گومگو کا شکار ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمعرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت جنگی ساز و سامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت جنگی ساز و سامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور جلال پور پیر والا میں سیلاب سے صورتحال سنگین، موٹروے ایم 5ٹریفک کیلئے بند وزیراعظم شہباز شریف یو این جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے 22ستمبر کو امریکہ جائیں گے،ذرائع ٹک ٹاک لائیو پر پابندی کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع قطر پر حملے کے باوجود اسرائیل امریکا تعلقات متاثر نہیں ہونگے، امریکی وزیر خارجہ پنجاب میں مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی
پڑھیں:
دوحہ میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس آج ہوگا، 50 ممالک کے رہنماؤں کی شرکت متوقع
دوحہ: قطر میں آج عرب اور اسلامی ممالک کا اہم سربراہی اجلاس ہورہا ہے جس میں 50 سے زائد ملکوں کے رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔ اجلاس میں غزہ کی صورتحال، اسرائیلی جارحیت اور دوحہ پر حالیہ فضائی حملے پر غور کیا جائے گا۔
قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا کہ اسرائیلی کارروائیاں قطر کی ثالثی کوششوں کو نہیں روک سکتیں، عالمی برادری کو چاہیے کہ اسرائیل کے جرائم پر دوہرا معیار ترک کرے اور اسے جوابدہ بنائے۔
اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، ایرانی صدر مسعود پزشکیان، عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی شرکت متوقع ہے، جبکہ فلسطینی صدر محمود عباس پہلے ہی دوحہ پہنچ چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایک مسودہ قرارداد پیش کیا جائے گا جس میں اسرائیلی حملے کی مذمت اور فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے عالمی سطح پر کوششوں کی اپیل کی جائے گی۔ تاہم اس وقت تک کسی اقتصادی یا سفارتی اقدام کی شق شامل نہیں کی گئی۔
سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس خلیجی اور اسلامی ممالک کے اتحاد اور قطر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہوگا۔