ریکوڈک میں 7 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے سونے اور تانبے کے ذخائر موجود ہیں، معدنی ماہرین
اشاعت کی تاریخ: 17th, September 2025 GMT
کراچی:
ماہرین معدنیات کا کہنا ہے کہ ریکوڈک میں 7 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے سونے اور تانبے کے ذخائر موجود ہیں۔
بدھ کو “پاکستان میں معدنی سرمایہ کاری کے مواقع” کے موضوع پر منعقدہ نیچرل ریسورس اینڈ انرجی سمٹ سے خطاب میں معدنی ماہرین کا کہنا تھا کہ اسپیشل انویسمنٹ فسلیٹیشن کونسل کے قیام کے بعد پاکستان میں کان کنی کے شعبے میں تیز رفتاری کے ساتھ سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔ سال 2030 تک پاکستان کے شعبہ کان کنی کی آمدنی 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرسکتی ہے۔
سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے لکی سیمنٹ، لکی کور انڈسٹریز کے چیئرمین سہیل ٹبہ نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے قیام کے بعد اب پاکستان میں کان کنی کا شعبے پر توجہ دی جارہی ہے۔ شعبہ کان کنی کی ترقی سے ملک کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں ناصرف خوشحالی لائی جاسکتی ہے بلکہ ملک کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں بھی کئی گنا اضافہ ممکن ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صرف چاغی میں سونے اور تانبے کے 1.
نیشنل ریسورس کمپنی کے سربراہ شمس الدین نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اس وقت دھاتوں کی بے پناہ طلب ہے لیکن اس شعبے میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ سونے اور تانبے کی ٹیتھان کی بیلٹ ترکی، افغانستان، ایران سے ہوتی ہوئی پاکستان آتی ہے۔
شمس الدین نے کہا کہ ریکوڈک میں 7ارب ڈالر سے زائد مالیت کا تانبا اور سونا موجود ہے۔ پاکستان معدنیات کے شعبے سے فی الوقت صرف 2ارب ڈالر کما رہا ہے تاہم سال 2030 تک پاکستان کی معدنی و کان کنی سے آمدنی کا حجم بڑھکر 6 سے 8ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے شعبہ کان کنی میں مقامی وغیرملکی کمپنیوں کی دلچسپی دیکھی جارہی ہے، اس شعبے میں مقامی سرمایہ کاروں کو زیادہ دلچسپی لینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کان کنی میں کی جانے والی سرمایہ کاری کا فائدہ 10سال بعد حاصل ہوتا ہے۔
فیڈیںلٹی کے بانی اور چیف ایگزیکٹو حسن آر محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کان کنی کے فروغ کے لئے اس سے متعلق انشورنس اور مالیاتی کے شعبے کو متحرک کرنا ہوگا۔ پاکستان کی مالیاتی صنعت کو بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے اپنی افرادی قوت اور وسائل کو مختص کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
Post Views: 2ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سونے اور تانبے سرمایہ کاری کان کنی کے نے کہا کہ انہوں نے ڈالر سے کے شعبے
پڑھیں:
انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ایک کروڑ 12 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
راولپنڈی:ملک میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کے دوران ایک کروڑ 12 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ 12لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 108.61کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں
نارتھ ناظم آباد کراچی میں واقع یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 36 کلو چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
دیگر کارروائیاں*
اسلام آباد ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر کے سامان میں آٹا گوندھنے والی مشین سے منشیات برآمد برآمد کی گئی، جس میں 1.726کلو آئس اور 0.218 کلوگرام وزنی 480 ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
گلبرگ لاہور میں واقع کوریئر آفس میں دبئی بھیجے جانے والے پارسل میں جوتوں میں چھپائی گئی 70 گرام چرس برآمد ہوئی۔ اُدھر سہراب گوٹھ کراچی میں بس ٹرمینل کے قریب گاڑی سے 45.6 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
علاوہ ازیں شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب گاڑی سے 25 کلو افیون برآمد کرلی گئی اور 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
تمام کارروائیوں میں انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔