ہتک عزت دعویٰ‘ شہباز شریف کے بیان پر جرح مکمل ‘تحریری حکم جاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
لاہور(خبرنگار)ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف دائر وزیراعظم شہباز شریف کے 10 ارب مالیت کے ہتک عزت کے دعویٰ کیس کی گذشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا، تحریری حکم کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے بیان پر جرح مکمل ہوچکی ہے، عدالت نے بقیہ گواہان پر جرح کیلئے فریقین کو 27 ستمبر کو طلب کرلیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیراعظم سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض سے لندن روانہ
ریاض(نیوز ڈیسک)وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض سے لندن روانہ ہو گئے۔ ایئرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر عزت مآب محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز نے وزیراعظم کو پرتپاک الوداع کہا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر یہ دورہ کیا۔ سرکاری سطح پر اس دورے کو پاک سعودی تعلقات میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔