ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کوئٹہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ اسد اللہ کو 14 افغان شہریوں سمیت گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم اسد اللہ افغان شہریوں کی اسمگلنگ میں ملوث ہے، ملزم اسد اللہ کے موبائل فون سے اہم شواہد برآمد کیے گئے ہیں۔گرفتار ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث دیگر ایجنٹوں سے رابطے میں تھا، ملزم کے موبائل سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے سے متعلق تصاویریں، پیغامات اور دیگر اہم ثبوت برآمد کر لئے گئے، گرفتار ملزم افغان شہریوں کو غیر قانونی بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ہے۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث افغان شہریوں

پڑھیں:

اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار

اسلام آباد کے تھانہ رمنا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ضلع کچہری کے باہر دوہرے قتل اور ایک شخص کو زخمی کرنے کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم شاہد سعید کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، شہری کے قتل اور اغوا میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ضلع کچہری کے باہر فائرنگ کر کے تفسیر حسین شاہ اور واجد کو قتل جبکہ نذیر عباسی کو زخمی کیا تھا۔ واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا تھا اور اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی ذرائع اور سائنسی شواہد کی بنیاد پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم شاہد سعید کو گرفتار کیا۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزم اسلام آباد اور راولپنڈی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، قتل میں ملوث مزمان گرفتار

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے کہا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد عدالت میں پیش کیے جائیں گے اور اسے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسلام آباد پولیس تفسیر حسین شاہ تھانہ رمنا شاہد سعید قتل

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: والد کے قتل میں ملوث بیٹا سمیت 2 ملزمان گرفتار
  • لاہور میں گھریلو وارداتوں میں ملوث 2 پولیس اہلکار اور ہنی ٹریپ گروہ کے 3 ملزمان گرفتار
  •  مجبور خواتین سے پیسوں کے لالچ پر فحاشی کروانے والا گروہ پکڑا گیا
  • کراچی: پولیس اہلکار کے قتل پر سزائے موت پانے وا لا ملزم بری
  • غیر قانونی طور پر ایران جانیوالے 29افغانی اور 21 پاکستانی گرفتار
  • افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے 2 افغان شہریوں سمیت 3 دہشتگرد ہلاک کردیے
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 3 کروڑ کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار
  • کراچی میں مجبور خواتین سے پیسوں کے لالچ پر فحاشی کروانے والا گروہ پکڑا گیا، سرغنہ خاتون بھی گرفتار
  • تربت میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 29 غیرملکی شہری گرفتار