پاک چین ٹیکسٹائل انڈسٹریل پارک سمیت 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250920-01-12
ارومچی، کاشغر (صباح نیوز) پاکستان اور چین کے درمیان 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیے گئے۔ چین کے شہر ارومچی میں صدر مملکت آصف زرداری کی موجودگی میں 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیے گئے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق پہلی مفاہمت کی یادداشت لویانگ ماڈرن بائیو ٹیکنالوجیز اور حکومت سندھ کے درمیان طے پائی ۔صوبائی وزیر ناصر شاہ نے سندھ حکومت کی نمائندگی کی جس کا محور پاکستان کی لائیو سٹاک صنعت کو جدید بنانا ہے۔دوسری مفاہمت کی یاداشتِ بیجنگ ایشین افریقہ لونگیو اور اے ایس ایم سروسز کے درمیان طے پائی، جو پاکستان میں ایک جدید ٹیکسٹائل انڈسٹریل پارک کی تشہیر اور تعمیر سے متعلق ہے۔تیسری مفاہمت کی یاداشتِ سیچوان چوانکسا فائر ٹرکس مینوفیکچرنگ کمپنی اور اے ایس ایم سروسز کے درمیان طے پائی، جو پاکستان کے لیے فائر ٹرکس اور جدید ایمرجنسی آلات کی فراہمی، تقسیم، فروخت اور بعد از فروخت خدمات میں تعاون کا فریم ورک طے کرتی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ مفاہمت کی یادداشتیں پاکستان اور چین کے درمیان ان شعبوں میں تعاون کے نئے دروازے کھولیں گی جو براہِ راست پاکستان کی معاشی ترقی اور عوامی بہبود کے لئے معاون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک انڈسٹری کو جدید بنانے سے خوراک کے تحفظ میں بہتری آئے گی اور دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ٹیکسٹائل پارک سے صنعتی ترقی اور برآمدات کو فروغ ملے گا، جبکہ فائر ٹرکس اور ایمرجنسی آلات پر شراکت داری سے پاکستان کی آفات کے ردعمل اور کمیونٹیز کے تحفظ کی صلاحیت مضبوط ہوگی۔تقریب میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا، چین میں پاکستان کے سفیر اور پاکستان میں چین کے سفیر بھی موجود تھے ،بعد میںصدر مملکت آصف زرداری ارومچی کے دورے کے بعد کاشغر پہنچ گئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مفاہمت کی کے درمیان چین کے
پڑھیں:
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ (SDMA) پر دستخط کیا معنی رکھتے ہیں ۔۔؟سیکیورٹی ذرائع نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ (SDMA) پر دستخط دراصل کیا معنی رکھتے ہیں ۔۔؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔
سیکیورٹی ذرائع نےمعاہدے کی’’ 8خصوصیات‘‘ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پہلی خصوصیت یہ ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اس تاریخی اور نہایت اہم سٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ (SDMA) پر دستخط اس کی سٹریٹجک نوعیت کو ظاہر کرتے ہیں۔ اصل نکتہ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ اس میں سٹریٹجک کیا ہے، نہ کہ پروپیگنڈا کرنے والوں کی گمراہ کن باتوں میں آیا جائے۔ سٹریٹجک پہلو یہ ہے کہ یہ معاہدہ کئی اہم نکات پر محیط ہے جن میں عسکری تعلقات، معاشی تعاون، جغرافیائی و علاقائی سلامتی اور عوامی روابط شامل ہیں۔
دوسری خصوصیت یہ ہے کہ اس تاریخی معاہدے کی منفرد خصوصیت یہ ہے کہ یہ صرف اوپر سے نیچے (Top to Bottom) نہیں بلکہ نیچے سے اوپر (Bottom to Top) بھی ہے۔
تیسری خصوصیت یہ ہے کہ نیچے سے اوپر (Bottom to Top) کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو اس معاہدے کے ذریعے مزید مضبوط ہوں گے۔ یہ معاہدہ صرف دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان عہد و پیمان نہیں بلکہ عوام کی محبت اور لگن سے پھوٹنے والا رشتہ ہے، جسے سمجھنا نہایت ضروری ہے۔
190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
چوتھی خصوصیت یہ ہے کہ اگر ہم ماضی میں کسی بھی دو ممالک کے درمیان ہونے والے ایسے تاریخی معاہدوں کا جائزہ لیں تو ان کے لیے دو بنیادی شرائط رہی ہیں کہ فریقین ذمہ دار (Responsible) ہوں اور قابل (Capable) بھی۔ پاکستان اور سعودی عرب کا بھی یہی معاملہ ہے کہ دونوں ممالک اپنی صلاحیت اور بصیرت کے ساتھ ہمیشہ اپنے جغرافیائی سیاسی اقدامات میں اعلیٰ درجے کی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے آئے ہیں۔
پانچویں اہم بات یہ ہے کہ وہ چند نام نہاد دانشور جو اس معاہدے کو اپنی بے جا سوچ کے ذریعے موڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ یہ سب صرف چند لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے جان بوجھ کر کر رہے ہیں۔
چھٹی خصوصیت یہ ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ خطرات کے دائرے کو انتہائی ذمہ داری کے ساتھ سنبھالا ہے اور مستقبل میں بھی خطے اور عالمی سطح پر اسی ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔
ساتویں خصوصیت یہ ہے کہ یہ معاہدہ دونوں سٹریٹجک شراکت داروں کے وزن میں مزید اضافہ کرتا ہے تاکہ سلامتی کے شعبے میں درپیش چیلنجز اور خطرات کا مقابلہ کیا جا سکے۔ یہ سلامتی انسانی تحفظ سے لے کر قومی سلامتی تک ہر پہلو پر محیط ہے.
دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک
آٹھویں خصوصیت یہ ہے کہ یہ تاریخی معاہدہ ان دشمنوں کو روکنے اور باز رکھنے کا ذریعہ ہے جو ان دو برادر ممالک کے خلاف بلااشتعال جارحیت کا سوچتے ہیں۔ خاص طور پر ایسے دشمن جن میں تکبر اور سٹریٹجک غرور پایا جاتا ہے۔ اس لئے یہ تاریخی معاہدہ خطے اور دنیا میں امن و استحکام کا ضامن ہے.
مزید :