پاک سعودی دفاعی معاہدہ عظیم معاہدہ ہے: عبدالخبیر آزاد
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
—فائل فوٹو
چیئرمین مجلس علماء پاکستان و رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ عظیم معاہدہ ہے۔
بادشاہی مسجد میں پاک سعودی دفاعی معاہدے کے حوالے سے تقریب یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے پر پوری قوم یوم تشکر منا رہی ہے۔
عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ خادم الحرمین شریفین، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان کا بچہ بچہ حرمین شریفین کا تحفظ کرے گا۔
اسلام آبادپاکستان نے اپنی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے.
امیر تنظیم اسلامی شجاع الدین شیخ نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کی حفاظت کی ذمے داری پاکستان کے لیے بہت بڑی سعادت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں تمام اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے، مسلم ممالک متحد ہو کر نیٹو طرز کا اسلامی بلاک تشکیل دیں۔
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ خوش آئند ہے، مفتی نعمان نعیمجامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم نے پاک سعودی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاہدہ دونوں ممالک کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا نیا باب ثابت ہو گا، مسلم ممالک کے درمیان باہمی تعاون کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔
مفتی نعمان نعیم کا کہنا تھا کہ معاہدہ اسٹریٹجک و دفاعی شراکت داری کو ایک نئی جہت عطا کرے گا۔
مسجد مہابت خان میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر یومِ تشکر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ملکی سالمیت اور بقاء کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔
تقریب سےخطاب کرتے ہوئے چیف خطیب مولانا طیب قریشی نے کہا کہ معاہدے سے پاکستان اورسعودی عرب کا مستقبل بہتر ہو گا، پاکستان نے چند گھنٹوں میں بھارت کو شکست دی، مودی کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: دفاعی معاہدے دفاعی معاہدہ پاکستان اور کرتے ہوئے پاک سعودی
پڑھیں:
ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز شاندار اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگیا، جہاں اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے نے قومی پرچم کے ساتھ باوقار انداز میں مارچ پاسٹ کیا۔ پاکستان ایونٹ میں 6 مختلف کھیلوں میں حصہ لے گا اور تمغوں کی سب سے زیادہ امید ارشد ندیم سے وابستہ ہے۔
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز جمعرات کو ہائیڈرو ایرینا میں ایک شاندار، رنگا رنگ اور منفرد افتتاحی تقریب سے ہوا، جس نے اسکاٹ لینڈ کی بھرپور ثقافتی روایات کو جدید انداز میں پیش کرتے ہوئے گیمز کی تاریخ کی یادگار افتتاحی تقریبات میں اپنا مقام بنا لیا۔
یہ بھی پڑھیے کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم ایک بار پھر تاریخ دہرانے کے لیے پرعزم
افتتاحی تقریب میں سینکڑوں کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین نے شرکت کی۔ موسیقی، دلکش روشنیوں، جدید بصری اثرات اور فنکارانہ پرفارمنسز نے پورے ایرینا کو جشن کے رنگوں میں رنگ دیا، جبکہ دولتِ مشترکہ کے مختلف رکن ممالک سے آنے والے کھلاڑیوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔
27 رکنی پاکستانی دستہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی ریکارڈ ہولڈر جیولن تھروور ارشد ندیم کی قیادت میں میدان میں داخل ہوا۔ مارچ پاسٹ کے دوران ارشد ندیم نے قومی پرچم تھام رکھا تھا۔ اس بار روایت سے ہٹ کر کھلاڑیوں کی پریڈ انگریزی حروفِ تہجی کے بجائے براعظموں کی بنیاد پر ترتیب دی گئی، جس کے تحت سب سے پہلے افریقی ممالک کے دستے اور اس کے بعد ایشیائی ممالک کے کھلاڑی میدان میں آئے۔
پاکستان کامن ویلتھ گیمز میں 6 مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا، جن میں ایتھلیٹکس، باکسنگ، جمناسٹکس، جوڈو، لان بولز اور تیراکی شامل ہیں۔
قومی دستے کی سب سے بڑی امید ارشد ندیم ہیں، جنہوں نے اپنی غیرمعمولی کارکردگی اور عالمی سطح پر نمایاں کامیابیوں کے باعث ایک بار پھر پاکستان کے لیے تمغہ جیتنے کی توقعات کو مضبوط کر دیا ہے۔
ایک ہفتے سے زائد جاری رہنے والے ان کھیلوں میں دولتِ مشترکہ کے بہترین ایتھلیٹس مختلف مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے، جبکہ پاکستان خصوصاً ایتھلیٹکس اور باکسنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے اپنے تمغوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
23ویں کامن ویلتھ گیمز اسکاٹ لینڈ اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کھیل گلاسگو