City 42:
2026-07-24@12:39:48 GMT

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن کل ہو گا

اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT

ثمرہ فاطمہ:رواں سال کا دوسرا سورج گرہن کل ہو گا، سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جا سکے گا۔

سورج گرہن پیسیفیک، اٹلانٹک، انٹارکٹیکا ،آسٹریلیا کے کچھ حصوں میں دیکھا جا سکے گا، سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 30 منٹ پر ہو گا۔

سورج گرہن مکمل طور پر 2 بج کر 54 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

بلوچستان: رواں ماہ بارشوں سے 8 افراد جاں بحق، 41 گھروں کو نقصان

---فائل فوٹو 

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان نے بارشوں کے دوران ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق یکم جون سے اب تک بارشوں، آسمانی بجلی گرنے اور دیگر حادثات کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں  جبکہ 13 بچوں اور 2 خواتین سمیت 16 افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ضلع کوہلو میں آسمانی بجلی اور دیوار گرنے سے 1 خاتون سمیت 2 افراد جان سے گئے۔

خضدار میں آسمانی بجلی گرنے اور چھت گرنے کے واقعات میں 1 بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

ژوب میں آسمانی بجلی اور چھتیں گرنے سے 3 بچوں سمیت 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

بلوچستان بھر میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 41 گھروں کو نقصان پہنچا۔ 

خضدار، ژوب، ہرنائی اور بارکھان میں 17 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ 24 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان: رواں ماہ بارشوں سے 8 افراد جاں بحق، 41 گھروں کو نقصان