سٹی 42 : گریڈ 20 میں براہ راست ایڈیشنل سیشن جج کی بھرتی ہونے کے خواہشمند وکلاء کے لئے خوشخبری آگئی۔ 

لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی  بھرتی کے امتحان کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی، جس کے مطابق تحریری  امتحانات 20 اکتوبر سے 28 اکتوبر 2025 تک جاری رہیں گے۔ پہلا پرچہ کریمنل لاء ون کا پرچہ ، 20 اکتوبر کو صبح 9 سے 12 بجے تک ہوگا۔ کریمنل  لاء ٹو کا پرچہ 21 اکتوبر کو صبح 9 بجے سے 12 بجے تک لیا جائے گا۔ اسکے علاوہ سول لا-ون  کا پرچہ 22 اکتوبر جبکہ سول لا-II کا پرچہ 23 اکتوبر کو ہوگا۔ 

پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی

 ڈیٹ شیٹ کے مطابق انگریزی کا پرچہ 24 اکتوبر کو صبح 9 بجے سے 12 بجے تک ہوگا، اردو کا پرچہ 27 اکتوبر پیر کو صبح 9 بجے سے 12 بجے تک منعقد ہوگا۔ اس کے علاوہ جنرل نالج کا پرچہ 28 اکتوبر کو صبح 9 بجے سے 10:30 بجے تک ہوگا۔ 

تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو  انٹرویوز کے لئے بلایا جائے گا۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اکتوبر کو صبح 9 کو صبح 9 بجے سے سے 12 بجے تک کا پرچہ

پڑھیں:

لاہوربورڈ ، انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 60.86 فیصد رہا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 پارٹ ٹو کے رزلٹ کا اعلان کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین ٹاسک فورس کمیٹی برائے بورڈز مزمل محمود اور ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجویشن بورڈز نعمان جمیل نے نتائج کا اعلان کیا۔ ترجمان لاہور بورڈ کےمطابق انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 پارٹ ٹو میں کامیابی کا تناسب 60.86 فیصد رہا، 1 لاکھ 80 ہزار 329 امیدواران نے شرکت کی جن میں سے1لاکھ 9 ہزار 714 کامیاب قرار پائے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

  • انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان 12 اکتوبر کو کیا جائے گا
  • لاہور ہائیکورٹ، مشی پر پابندی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • لاہور: جناح اسپتال کے ڈاکٹر کو ریپ کیس میں 14 سال سزا
  • ایم ڈی کیٹ کیلئے امیدواروں کی رجسٹریشن مکمل، امتحان کب ہوگا؟
  • ایم ڈی کیٹ امتحان اب ڈومیسائل کی بنیاد پر ہوگا، پی ایم ڈی سی کا فیصلہ
  • ایم ڈی کیٹ 2025ء: 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد امیدواروں کی رجسٹریشن
  • پنجاب حکومت کا عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ
  • سب انسپکٹر کی بھرتیاں، پنجاب پبلک سروس کمیشن نے اشتہار جاری کردیا
  • لاہوربورڈ ، انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 60.86 فیصد رہا