Islam Times:
2025-09-20@17:54:24 GMT

ہم شرپسند نہیں، حق مانگنے والے ہیں، آغا سید علی رضوی

اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT

ہم شرپسند نہیں، حق مانگنے والے ہیں، آغا سید علی رضوی

مین اسٹریم میڈیا کے ذریعے سوست بارڈر پر دھرنے میں بیٹھے تاجروں کو شرپسند کہنے پر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی صدر آغا سید علی رضوی نے اظہار مذمت کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مین اسٹریم میڈیا کے ذریعے سوست بارڈر پر دھرنے میں بیٹھے تاجروں کو شرپسند کہنے پر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی صدر آغا سید علی رضوی نے اظہار مذمت کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں شرپسند کہنے والے خود بڑے شرپسند ہیں، یہ اپنی شرپسندی کے ذریعے علاقے میں بڑے پیمانے پر آگ لگانے کے ایجنڈے پر کار بند ہیں۔ تاجر شرپسند ہیں تو یہاں کے علماء، وکلا، سیاسی زعماء، صحافی سمیت زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد شرپسند ہیں کیونکہ ہم سب حقوق مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقوق مانگنا شرپسندی ہے تو یہ شرپسندی کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ نیشنل میڈیا کے ذمہ داران بتائیں کہ انہیں ہمیں شرپسند کہنے کی ہدایات کہاں سے ملیں؟ نیشنل میڈیا پر جو کچھ ہمارے بارے میں کہا جارہا ہے وہ صحافتی زبان میں خبر نہیں افواہ ہے، ہم ایسے بکواسات کو خبر نہیں کہہ سکتے کیونکہ خبر میں سچائی ہوتی ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام شرپسند نہیں بہادر اور نڈر ہیں ہم حقوق لینے کا ہنر جانتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شرپسند کہنے

پڑھیں:

ایف بی آر کا دولت کی نمائش کرنے والے نان فائلرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پر دولت ظاہر کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے اس حوالے سے ایک لاکھ امیر افراد کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے جب کہ شادیوں پر بڑا خرچ کرنے والے نان فائلرز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سوشل میڈیا پر دولت ظاہر کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا، سوشل میڈیا پر دولت ظاہر کرنے کے باوجود گوشوارہ جمع نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی یکم اکتوبر سے شروع ہو گی۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے تمام سوشل میڈیا لائف اسٹائل مانیٹرنگ ٹیموں کی مدد سے فہرستیں تیار کرلی ہیں، ایف بی آر نے سوشل میڈیا پر ڈرامہ کرنے والے شرفا کے خلاف مکمل ڈیٹا بھی تیار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنی دولت ظاہر کرنے والے، ریٹرن جمع نہ کرانے والے ٹیکس حکام کے ریڈار کی زد میں آئیں گے، سوشل میڈیا پر مہنگی کار، مہنگی موٹر سائیکل، مہنگی کشتیاں دکھانے والوں کے ریٹرن کی چھان بین کی جائے گی۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ مہنگے بنگلے، فلیٹس، فارم ہاؤسز، مہنگے کپڑوں، زیورات اور گھڑیوں کی نمائش کرنے والوں کو ریٹرن فائل نہ کرنے پر کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر شادی بیاہ کی تقریبات میں نوٹ لینے والوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر بھی کارروائی کی جائے گی، نادرا نے دولت کی نمائش کرنے والے کی نشاندہی کے لیے ایف بی آر کو مکمل تعاون فراہم کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دولت برآمد کرنے والے، کریڈٹ اور اے ٹی ایم کارڈز اور بیرون ملک سفر کی تمام تفصیلات موصول ہوگئی ہیں، ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے اور اس میں کوئی توسیع نہیں ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • سوشل میڈیا پر دولت کی نمود و نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
  • ڈکی بھائی کے خلاف ایکشن لینے والے ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے سرفراز چوہدری تبدیل
  • ایف بی آر کا دولت کی نمائش کرنے والے نان فائلرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
  • سوشل میڈیا پر دولت کی نمود و نمائش کرنے والے امیر افراد ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے
  • نان فائلرز سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیخلاف اکتوبر سے کریک ڈاؤن کی تیاری
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان ملاقات کررہے ہیں
  • وفاقی وزیر خزانہ اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات، سیاحت و ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال
  • میئر لندن صادق خان کو میرے کہنے پر شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا: صدر ٹرمپ
  • بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے عناصر ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں، وزیراعظم